وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 دسمبر 2021 کو منڈی، ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم دوپہر 12 بجے کے آس پاس تقریباً 11000 کروڑروپئے کے بقدر کے ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس تقریب سے قبل، موصوف صبح 11:30 بجے ہماچل پردیش عالمی سرمایہ کاری میٹنگ کی دوسری تقریب سنگ بنیاد کی صدارت بھی کریں گے۔
وزیر اعظم ملک میں موجود وسائل کے غیر استعمال شدہ مضمرات کو مکمل طور پر بروئے کار لانے پر مسلسل توجہ دیتے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات میں سے ایک ہمالیائی خطے میں موجود ہائیڈرو پاور مضمرات کو بہتر طور پر بروئے کار لانا ہے۔ اس دورے کے دوران وزیر اعظم کے ذریعہ جن پروجیکٹوں کا آغاز کیا جائے گا اور جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، وہ اس سمت میں اٹھائے گئے قدم کی عکاسی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم مودی رینوکاجی ڈیم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً تین دہائیوں سے زیر التوا ، اس پروجیکٹ کو باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کی وزیر اعظم کی تصوریت کے ذریعہ اس وقت ممکن بنایا گیا ہے، جب اس پروجیکٹ کو حقیقی شکل دینے کے لیے مرکز کے ذریعہ چھ ریاستوں یعنی ہماچل پردیش، اترپردیش، ہریانہ، راجستھان، اتراکھنڈ اور دہلی کو ایک اسٹیج پر لایا گیا۔40 ایم ڈبلیو صلاحیت کا حامل یہ پروجیکٹ تقریباً 7000 کروڑ روپئے کے بقدر کی لاگت سے تیار کیا جائے گا ۔ یہ پروجیکٹ دہلی کے لیے زبردست طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا، اور دہلی کو سالانہ تقریباً 500 ملین کیوبک میٹر پانی حاصل ہوگا۔
وزیر اعظم لوہری مرحلہ 1 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 210 ایم ڈبلیو صلاحیت کا حامل یہ پروجیکٹ 1800 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں سالانہ 750 ملین یونٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی۔ جدید اور قابل اعتماد گرڈ سپورٹ نظام آس پاس کی ریاستوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔
وزیر اعظم دھولا سدھ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ ہمیرپور ضلع کا اولین ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ہوگا۔ 66 ایم ڈبلیو صلاحیت کا حامل یہ پروجیکٹ 680 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں سالانہ 300 ملین یونٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی۔
وزیر اعظم ساورا-کڈو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ 111 ایم ڈبلیو صلاحیت کا حامل یہ پروجیکٹ تقریباً 2080 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے سالانہ 380 ملین یونٹ سے زائد کے بقدر بجلی پیدا ہوگی، اور ریاست کو سالانہ 120 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر آمدنی حاصل ہوگی۔
وزیر اعظم ہماچل پردیش عالمی سرمایہ کاری میٹنگ کی دوسری تقریب سنگ بنیاد کی صدارت بھی کریں گے۔ توقع کی جاتی ہےکہ اس میٹنگ سے تقریباً 28000 کروڑ روپئے کےبقدر کے پروجیکٹوں کے آغاز کے ذریعہ خطے میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔