PM to launch various initiatives related to the agricultural and animal husbandry sector worth around Rs 23,300 crore in Washim
Celebrating the rich heritage of the Banjara community, PM to inaugurate Banjara Virasat Museum
PM to inaugurate and lay foundation stone of various projects worth over Rs 32,800 crore in Thane
Key focus of the projects: Boosting urban mobility in the region
PM to inaugurate Aarey JVLR to BKC section of Mumbai Metro Line 3 Phase – 1
PM to lay foundation stones of Thane Integral Ring Metro Rail Project and Elevated Eastern Freeway Extension
PM to lay foundation stone of Navi Mumbai Airport Influence Notified Area (NAINA) project

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ وہ واشیم جائیں گے اور تقریباً 11:15 بجے جگدمبا ماتا مندر، پوہرا دیوی میں درشن کریں گے۔ وہ واشیم میں سنت سیوالال مہاراج اور سنت رام راؤ مہاراج کی سمادھیوں پر بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 11:30 بجے، وزیر اعظم بنجارہ برادری کے شاندار ورثے کو مناتے ہوئے، بنجارہ وراثت میوزیم کا افتتاح کریں گے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب، وہ تقریباً 23,300 کروڑ روپے کی مالیت کے زرعی اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق کئی اقدامات کا آغاز کریں گے۔ شام 4 بجے کے قریب، وزیر اعظم تھانے میں 32,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد شام 6 بجے کے قریب، بی کے سی میٹرو اسٹیشن سے، وہ بی کے سی سے آرے جے وی ایل آر، ممبئی تک چلنے والی میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وہ بی کے سی اور سانتا کروز اسٹیشنوں کے درمیان میٹرو میں سواری  بھی کریں گے۔

 

واشیم میں  وزیر اعظم

 

کسانوں کو بااختیار بنانے کے اپنے عہد کے مطابق، وزیر اعظم تقریباً 9.4 کروڑ کسانوں کو تقریباً 20,000 کروڑ روپے کی پی ایم –کسان سمان ندھی کی 18ویں قسط تقسیم کریں گے۔ 18 ویں قسط کے اجراء کے ساتھ، پی ایم- کسان کے تحت کسانوں کو جاری کردہ کل فنڈز تقریباً 3.45 لاکھ کروڑ روپے ہوجائیں گے۔ مزید برآں، وزیر اعظم نمو شیتکاری مہاسنمان ندھی یوجنا کی 5ویں قسط کا بھی آغاز کریں گے جس میں تقریباً 2,000 کروڑ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) کے تحت 7,500 سے زیادہ پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، جن کی مالیت 1,920 کروڑ روپے ہے۔ بڑے منصوبوں میں کسٹم ہائرنگ سینٹرز، پرائمری پروسیسنگ یونٹس، گودام، چھٹائی اور گریڈنگ یونٹس، کولڈ اسٹوریج پروجیکٹس، پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹس شامل ہیں۔

وزیر اعظم تقریباً 1,300 کروڑ روپے کے مشترکہ کاروبار کے ساتھ 9,200 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔

مزید برآں، وزیر اعظم مویشیوں کے لیے یونیفائیڈ جینومک چپ اور دیسی جنس کے مطابق سیمین ٹیکنالوجی کا آغاز کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد کاشتکاروں کے لیے سستی قیمت پر جنسی چھٹائی ہوئی منی کی دستیابی کو بڑھانا اور فی خوراک تقریباً 200 روپے کی لاگت کو کم کرنا ہے۔یونیفائیڈ جینومک چپ، دیسی مویشیوں کے لیے گوچپ اور بھینسوں کے لیے مہیش چپ،جینو ٹائپنگ خدمات کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں۔ جینومک سلیکشن کے نفاذ سے، کم عمری میں ہی اعلیٰ نسل کے بیلوں کی شناخت کی جا سکتی ہے۔

مزید برآں، وزیر اعظم ،مکھیہ منتری سور کرشی واہنی یوجنا – 2.0 کے تحت پورے مہاراشٹر میں 19 میگاواٹ کی کل صلاحیت والے پانچ سولر پارکس وقف کریں گے۔ پروگرام کے دوران وہ مکھیہ منتری ماجھی لڑکی بہِن یوجنا کے استفادہ کنندگان کو بھی اعزازسے نوازیں گے۔

 

تھانے میں  وزیر اعظم

 

خطے میں شہری نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام میں، وزیر اعظم میٹرو اور سڑک کے اہم منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم ممبئی میٹرو لائن - 3 کے بی کے سی سے آرے جے وی ایل آر سیکشن کا افتتاح کریں گے جس کی مالیت تقریباً 14,120 کروڑ روپے ہے۔ اس سیکشن میں 10 اسٹیشن ہوں گے جن میں سے 9 زیر زمین ہوں گے۔ ممبئی میٹرو لائن - 3 ایک اہم پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ ہے جو ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں کے درمیان سفر کو بہتر بنائے گا۔ مکمل طور پر آپریشنل لائن -3 سے توقع ہے کہ  وہ روزانہ تقریباً 12 لاکھ مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچائے گی۔

وزیر اعظم تقریباً 12,200 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے تھانے انٹیگرل رنگ میٹرو ریل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ منصوبے کی کل لمبائی 29 کلومیٹر ہے جس میں 20 ایلیویٹڈ اور 2 زیر زمین اسٹیشن ہیں۔ یہ حوصلہ مند بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ مہاراشٹر کے ایک بڑے صنعتی اور تجارتی مرکز تھانے کی بڑھتی ہوئی نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

وزیر اعظم چھیدا نگر سے آنند نگر، تھانے تک تقریباً 3,310 کروڑ روپے کی ایلیویٹڈ ایسٹرن فری وے ایکسٹینشن کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹ جنوبی ممبئی سے تھانے تک ہموار رابطہ فراہم کرے گا۔

مزید برآں،وزیر اعظم تقریباً 2,550 کروڑ روپے مالیت کے نوی ممبئی ایئرپورٹ انفلوئنس نوٹیفائیڈ ایریا (این اے آئی این اے) پروجیکٹ کے فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے میں اہم سڑکوں، پلوں، فلائی اوورز، انڈر پاسز اور مربوط یوٹیلیٹی انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔

وزیر اعظم تقریباً 700 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی تھانے میونسپل کارپوریشن کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کی بلند و بالا انتظامی عمارت مرکزی طور پر واقع عمارت میں زیادہ تر میونسپل دفاتر کو جگہ دے کر تھانے کے شہریوں کو فوائد فراہم کرے گی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi visits the Indian Arrival Monument
November 21, 2024

Prime Minister visited the Indian Arrival monument at Monument Gardens in Georgetown today. He was accompanied by PM of Guyana Brig (Retd) Mark Phillips. An ensemble of Tassa Drums welcomed Prime Minister as he paid floral tribute at the Arrival Monument. Paying homage at the monument, Prime Minister recalled the struggle and sacrifices of Indian diaspora and their pivotal contribution to preserving and promoting Indian culture and tradition in Guyana. He planted a Bel Patra sapling at the monument.

The monument is a replica of the first ship which arrived in Guyana in 1838 bringing indentured migrants from India. It was gifted by India to the people of Guyana in 1991.