وزیر اعظم 4 دسمبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | December 2, 2023 | 16:06 IST
وزیر اعظم راج کوٹ قلعہ، سندھو درگ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی رونمائی کریں گے
وزیر اعظم مہاراشٹر کے سندھو درگ میں نیوی ڈے 2023 کے جشن کی تقریب میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم بھارتی بحریہ کے بحری جہازوں اور خصوصی افواج کے ذریعہ پیش کی جانے والی مشق ملاحظہ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 دسمبر 2023 کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ شام تقریباً 4:15 بجے، وزیر اعظم مہاراشٹر کے سندھو درگ پہنچیں گے اور راج کوٹ قلعہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی رونمائی کریں گے۔ بعد ازاں، وزیر اعظم سندھو درگ میں ’نیوی ڈے 2023‘ کے جشن کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم سندھو درگ میں تارکرلی بیچ سے بھارتی بحریہ کے جہازوں، آبدوزوں، طیاروں اور خصوصی افواج کے ذریعہ پیش کی جانے والی فوجی مشق بھی ملاحظہ کریں گے۔

نیوی ڈے ہر سال 4 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ سندھو درگ میں نیوی ڈے 2023 جشن چھترپتی شیواجی مہاراج کے مالامال بحری  ورثے کو خراج عقیدت پیش  کرتا ہے۔ واضح ہو کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی مہر نے بحریہ کے نئے نشان کے لیے ترغیب فراہم کی جسے گذشتہ برس اس وقت اپنایا گیا  جب وزیر اعظم نے اندرونِ ملک تیار اولین طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کو فوج میں شامل  کیا تھا۔

ہر سال، بحریہ کے دن کے موقع پر، بھارتی بحریہ کے جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں اور خصوصی دستوں کے ذریعہ ’آپریشنل مظاہرے‘ منعقد کرنے کی روایت ہے۔  یہ ’آپریشنل مظاہرے‘ لوگوں کو بھارتی بحریہ کی جانب سے کیے گئے کثیر شعبہ جاتی آپریشنوں کے مختلف پہلوؤں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ تقریب عوام کے لیے قومی سلامتی کے تئیں بحریہ کے تعاون کو اجاگر کرتی ہے، ساتھ ہی شہریوں میں بحریہ کےبارے میں بیداری پیدا کرتی ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.