وزیر اعظم 20 ستمبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | September 18, 2024 | 21:58 IST
وزیر اعظم قومی پی ایم وشوکرما پروگرام میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم امراوتی میں پی ایم مترا پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم آچاریہ چانکیہ کوشلیہ وکاس اسکیم اور پنیہ اشلوک اہلیا بائی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 ستمبر کو وردھا، مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 11:30 بجے، موصوف قومی ’پی ایم وشو‘ پروگرام میں شرکت کریں گے، جو کہ پی ایم وشوکرما کے تحت ایک برس کے دوران ہوئی پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم پی ایم وشوکرما کے مستفیدین کے لیے اسناد اور قرض جاری کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت صناعوں کے لیے ٹھوس امداد کی علامت کے طور پر ، وزیر اعظم 18 تجارتوں میں 18 مستفیدین کو پی ایم وشوکرما کے تحت قرض بھی تقسیم کریں گے۔ ان کی وراثت اور معاشرے کے لیے ان کے پیہم تعاون کے تئیں ایک خراج عقیدت کے طور پر، وہ  پی ایم وشوکرما کے تحت ایک سال کے دوران ہوئی پیش رفت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔

وزیر اعظم مہاراشٹر کے امراوتی میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنس اینڈ ایپریل (پی ایم مترا) پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 1000 ایکڑ کے پارک کو مہاراشٹر صنعتی ترقیاتی کارپوریشن(ایم آئی ڈی سی) ریاستی نفاذ کاری ایجنسی کے طور پر تیار کر رہا ہے۔ حکومت ہند نے کپڑا صنعت کے لیے 7 پی ایم مترا پارکوں  کے قیام کی منظوری دی تھی۔ پی ایم مترا پارکس ہندوستان کو ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ اور برآمدات کا عالمی مرکز بنانے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک بڑا قدم ہے۔ اس سے عالمی معیار کا صنعتی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے میں مدد ملے گی جو بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو راغب کرے گاجس میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) بھی شامل ہے اور اس شعبے میں جدت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وزیر اعظم مہاراشٹر حکومت کی "آچاریہ چانکیہ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر" اسکیم کا آغاز کریں گے۔ 15 سے 45 سال کی عمر کے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے ریاست بھر کے مشہور کالجوں میں ہنرمندی ترقیات کے تربیتی مراکز قائم کیے جائیں گے، جس سے وہ خود انحصاری اور روزگار کے مختلف مواقع تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ریاست بھر میں تقریباً 1,50,000 نوجوان ہر سال مفت ہنر مندی کی تربیت حاصل کریں گے۔

وزیر اعظم "پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم" کا بھی آغاز کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت مہاراشٹر میں خواتین کے زیر قیادت اسٹارٹ اپس کو ابتدائی مرحلے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ 25 لاکھ روپے تک کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت مجموعی گنجائش کا 25فیصد پسماندہ طبقات اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی خواتین کے لیے مختص کیا جائے گا جیسا کہ حکومت نے بیان کیا ہے۔ اس سے خواتین کے زیر قیادت اسٹارٹ اپ اداروں  کو آتم نربھر اور خود مختار بننے میں مدد ملے گی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi visits the Indian Arrival Monument
November 21, 2024

Prime Minister visited the Indian Arrival monument at Monument Gardens in Georgetown today. He was accompanied by PM of Guyana Brig (Retd) Mark Phillips. An ensemble of Tassa Drums welcomed Prime Minister as he paid floral tribute at the Arrival Monument. Paying homage at the monument, Prime Minister recalled the struggle and sacrifices of Indian diaspora and their pivotal contribution to preserving and promoting Indian culture and tradition in Guyana. He planted a Bel Patra sapling at the monument.

The monument is a replica of the first ship which arrived in Guyana in 1838 bringing indentured migrants from India. It was gifted by India to the people of Guyana in 1991.