وزیر اعظم 12 جنوری کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | January 11, 2024 | 11:12 IST
وزیر اعظم مہاراشٹر میں، 30500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم،نقل و حرکت میں آسانی میں اضافہ کرنے کے ایک اہم قدم میں، اٹل بہاری واجپائی سیوری - نہوا شیوا اٹل سیتو کا افتتاح کریں گے
تقریباً 17840 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا اٹل سیتو، ہندوستان کا سب سے لمبا پل ہے اور ملک کا سب سے لمبا سمندری پل بھی ہے
وزیر اعظم، ایسٹرن فری وے اورنج گیٹ کو میرین ڈرائیو سے منسلک کرنے والی زیر زمین سڑک کے ٹنل کا سنگ بنیاد رکھیں گے
جواہرات اور زیورات کے شعبے کو تقویت دینے کے ایک اہم قدم میں، وزیر اعظم سیپز سیزمیں ‘بھارت رتنم’ اور نیو انٹرپرائزز اینڈ سروسز ٹاور (این ای ایس ٹی ) 01 کا افتتاح کریں گے
ریل اور پینے کے پانی سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا جائے گا
خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک اور کوشش میں، وزیر اعظم، مہاراشٹر میں نمو مہیلا ششکتی کرن ابھیان کا بھی آغاز کریں گے
وزیر اعظم 27ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے
فیسٹیول کا موضوع - وکست بھارت2047@: نوجوانوں کے لیے، نوجوانوں کے ذریعے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، 12 جنوری 2024 کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔  دوپہرتقریباً ساڑھے بارہ بجے   وزیر اعظم ناسک پہنچیں گے، جہاں وہ 27ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔دوپہر تقریباًساڑھے تین بجے ممبئی میں، وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی سیوری - نہوا شیوا اٹل سیتو کا افتتاح کریں گے اور اس میں سفر کریں گے۔ شام تقریباً سواچار  بجے، وزیر اعظم نوی ممبئی میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گےاورقوم  کے نام  وقف کریں گے ۔

اٹل بہاری واجپائی سیوری - نہوا شیوا اٹل سیٹو

وزیر اعظم کا وژن، شہری ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے کو مضبوط بنا کر شہریوں کی ’آسان نقل و حرکت‘ کو بہتر بنانا ہے۔ اس ویژن کے مطابق، ممبئی ٹرانس ہاربر لنک (ایم ٹی ایچ ایل )، کو  اب ’اٹل بہاری واجپائی سیوری – نہوا شیوا اٹل سیتو‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس پل کا سنگ بنیاد بھی وزیراعظم نے دسمبر 2016 میں رکھا تھا۔

اٹل سیتو کو 17840 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ یہ تقریباً 21.8 کلومیٹر طویل 6 لین والا پل ہے، جس کی لمبائی سمندر پر تقریباً 16.5 کلومیٹر اور تقریباً 5.5 کلومیٹر زمین پر ہے۔ یہ ہندوستان کا سب سے لمبا پل ہے نیز ہندوستان کا سب سے لمبا سمندری پل بھی ہے۔ یہ ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو تیز تر رابطہ فراہم کرے گا اور ممبئی سے پونے، گوا اور جنوبی ہندوستان کے سفر کے وقت کے دورانیہ کو بھی کم کرے گا۔ اس سے ممبئی پورٹ اور جواہر لعل نہرو پورٹ کے درمیان رابطے میں بھی بہتری آئے گی۔

نوی ممبئی میں عوامی پروگرام

وزیر اعظم نوی ممبئی میں، عوامی پروگرام میں 12,700کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے، اور  قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم ایسٹرن فری وے اورنج گیٹ کو میرین ڈرائیو سے منسلک  کرنے  والی زیر زمین سڑک ٹنل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 9.2 کلومیٹر طویل یہ سرنگ، 8700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی اور یہ ممبئی میں بنیادی ڈھانچے کی ایک اہم ترقی ہوگی، جس سے اورنج گیٹ اور میرین ڈرائیو کے درمیان سفر کا وقت کم ہوگا۔

وزیر اعظم، سوریا علاقائی بلک پینے کے پانی کے منصوبے کے پہلے مرحلے کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ 1975 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کردہ یہ پروجیکٹ، مہاراشٹر کے پال گھر اور تھانے ضلع کو پینے کے پانی کی فراہمی کرے گا، جس سے تقریباً 14 لاکھ آبادی کو فائدہ ہوگا۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم تقریباً 2000 کروڑ روپے کے ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان میں 'اوڑان-کھارکوپر ریلوے لائن کے مرحلہ 2'  کوبھی قوم کے نام وقف کریں گے، جس سے نوی ممبئی سے رابطے میں اضافہ ہوگا کیونکہ نیرول/بیلاپور سے کھارکوپر کے درمیان چلنے والی مضافاتی خدمات کو اب یوران تک توسیع  دی  جائے گی۔ وزیراعظم یوران ریلوے اسٹیشن سے کھارکوپر تک ای ایم یو ٹرین کی افتتاحی رن کو بھی ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں  گے۔

دیگر ریل پروجیکٹ جو قوم کو وقف کیے جائیں گے ان میں، تھانے-واشی/پنویل ٹرانس ہاربر لائن پر ایک نیا مضافاتی اسٹیشن ‘دیگھا گاؤں’ اور کھار روڈ اور گورگاؤں ریلوے اسٹیشن کے درمیان نئی 6 ویں لائن شامل ہے۔ ان پروجیکٹوں سے ممبئی میں روزانہ ہزاروں مسافروں کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم، سانتا کروز الیکٹرانک ایکسپورٹ پروسیسنگ زون- خصوصی اقتصادی  زون (سیپز سیز) میں جواہرات اور زیورات کے شعبے کے لیے 'بھارت رتنم' (میگا کامن فیسیلی ٹیشن سینٹر) کا افتتاح کریں گے، جو کہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے، جس میں دنیا میں 3ڈی دھاتی پرنٹنگ سمیت بہترین دستیاب مشینیں موجود ہیں۔ یہ اس شعبے کے لیے افرادی قوت کی مہارت کے لیے ایک تربیتی اسکول بنائے گا، جس میں خصوصی طور پر قابل طلبہ بھی شامل ہیں۔ میگا سی ایف سی، جواہرات اور زیورات کی تجارت میں برآمدی شعبے کو تبدیل کرے گا اور گھریلو مینوفیکچرنگ میں بھی مدد کرے گا۔

وزیر اعظم سیپز -سیزمیں نئے انٹرپرائزز اینڈ سروسز ٹاور (این ای ایس ٹی )- 01 کا بھی افتتاح کریں گے۔ این ای ایس ٹی - 01 بنیادی طور پر جواہرات اور زیورات کے شعبے  کے یونٹوں کے لیے ہے، جو موجودہ معیاری  ڈیزائن فیکٹری - I سے منتقل کیے جائیں گے۔ نئے ٹاور کو بڑے پیمانے پر پیداوار اور صنعت کی طلب  کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نمو مہیلا ششکتی کرن ابھیان کا آغاز کریں گے۔ ابھیان کا مقصد، ریاست مہاراشٹر میں خواتین کو ہنر مندی کی ترقی کی تربیت فراہم کرکے اور انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ کی نمائش کے ذریعے، بااختیار بنانا ہے۔ ابھیان، ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے خواتین کی ترقی کے پروگراموں کو یکجا کرنے اور ان کی  جامع فراہمی  کے لیے بھی کوشش کرے گا۔

27 واں قومی یوتھ فیسٹیول

وزیراعظم کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ نوجوانوں کو ملک کی ترقی کے سفر کا کلیدی حصہ بنایا جائے۔ اس ضمن  میں ایک اور کوشش میں، وزیر اعظم ناسک میں 27 ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول (این وائی ایف ) کا افتتاح کریں گے۔

نیشنل یوتھ فیسٹیول کا انعقاد، ہر سال 12 سے 16 جنوری تک کیا جاتا ہے ،جس میں 12 جنوری کو سوامی وویکانند کی یوم پیدائش ہے۔ اس سال فیسٹیول کی میزبان ریاست مہاراشٹر ہے۔ اس سال کے فیسٹیول کا موضوع ہے- وکست بھارت@ 2047: نوجوانوں کے لیے، نوجوانوں کے ذریعے۔

این وائی ایف ایک ایسا فورم بنانا چاہتا  ہے جہاں ہندوستان کے مختلف خطوں کے نوجوان اپنے تجربات کا اشتراک کر سکیں اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے تحت، متحد قوم کی بنیادوں کو مستحکم  کر سکیں۔ ناسک میں ہونے والے فیسٹیول میں، ملک بھر سے تقریباً 7500 نوجوان مندوبین حصہ لیں گے۔ ثقافتی کارکردگی، دیسی کھیلوں، اعلانیہ اور موضوعات پر مبنی پریزنٹیشن، نوجوانوں کا آرٹسٹ کیمپ، پوسٹر سازی، کہانی نویسی ، نوجوانوں  کا کنونشن، فوڈ فیسٹیول وغیرہ سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi met with the Prime Minister of Dominica H.E. Mr. Roosevelt Skeritt on the sidelines of the 2nd India-CARICOM Summit in Georgetown, Guyana.

The leaders discussed exploring opportunities for cooperation in fields like climate resilience, digital transformation, education, healthcare, capacity building and yoga They also exchanged views on issues of the Global South and UN reform.