وزیراعظم کونو نیشنل پارک میں - جنگلی چیتوں کو ریلیز کریں گے – جو ہندوستان سے معدوم ہوگئے تھے
نامیبیا سے لائے گئے چیتوں کو ، پروجیکٹ چیتا کے تحت، ہندوستان میں متعارف کرایا جارہا ہے ، جو کہ دنیا کا پہلا بین – بّرصغیر کا جنگلی درندوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ بسانے کا بڑا پروجیکٹ ہے
یہ ماحولیات کے تحفظ اور جنگلاتی حیات کے تحفظ کے تئیں وزیراعظم کے عہدکےعین مطابق ہے
وزیر اعظم شیو پور کے کراہال میں ایس ایچ جی سمیلن میں شرکت کریں گے
اس سمیلن میں ایس ایچ جی کی خواتین کارکنان /کمیونٹی کے وسائلی افراد شرکت کریں گے
وزیر اعظم شیو پور کے کراہال میں ایس ایچ جی سمیلن میں شرکت کریں گے
وزیراعظم ، پی ایم کوشل وکاس یوجنا کے تحت، چار خاص طورپر کمزور قبائلی گروپس کے مہارت کے مراکز کا بھی افتتاح کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 17ستمبر کو  مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔صبح تقریباََ پونے گیارہ بجے ، وزیر اعظم کونو نیشنل پارک میں  چیتوں کو ریلیز کریں گے ۔اس  کے بعددوپہر تقریباََ بارہ بجے وہ، شیو پور کے کارا ہال  میں ایس ایچ جی کی خواتین کارکنان /کمیونٹی کے وسائلی افراد کے ساتھ  ایس ایچ جی سمیلن میں شرکت کریں گےشرکت کریں گے۔

کونو نیشنل  پارک میں  وزیر اعظم 

کونو نیشنل پارک میں وزیر اعظم کے ذریعہ جنگلی چیتوں  کو  ریلیز کرنا ، ہندوستان کی جنگلاتی زندگی اور اس کے مسکنوں  کو   دوبارہ مستحکم  کرنے  اور متنوع بنانے کی  ان کی کوشش کا حصہ ہے۔1952  میں  چیتے کو ہندوستان سے معدوم قراردے دیا گیاتھا، جن چیتوں کو ریلیز  کیا جائے گا، وہ نامیبیاسے لائے گئے ہیں اور انہیں اس  سال کے اوائل میں  ایک مفاہمت  نامے پر دستخط کرنے کے تحت   لایا گیا ہے۔ہندوستان میں چیتے کا تعارف   پروجیکٹ چیتے کے تحت کیا جارہا ہے ، جو کہ دنیا کا پہلا بین – بّرصغیر کا جنگلی درندوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ بسانے کا بڑا پروجیکٹ  ہے۔

چیتے ،   ہندوستان  میں کھلے جنگل اور سبزہ زار ایکو نظام کی بحالی میں مدد کریں گے۔ یہ حیاتیاتی تنوع   کو تحفظ فراہم کرنے اور  بڑے پیمانے پرآبی تحفظ ، کاربن اخراج میں کمی اور مٹی کی نمی کے تحفظ ،  معاشرے کو فائدہ  پہنچانے جیسے  ایکونظام کی خدمات میں اضافہ کریں گے۔ ماحولیات کے تحفظ اور جنگلاتی زندگی کے تحفظ کے تئیں  وزیراعظم کے عہد کے مطابق  ، یہ کوشش  ، اقتصادی ترقی اور ایکو سیاحت  کی سرگرمیوں  کے ذریعہ  مقامی کمیونٹی کے لئے روزی روٹی کے مواقع میں  اضافہ کرنے کا باعث ہوگی۔

ایس ایچ جی سمیلن  میں  وزیر اعظم

وزیراعظم، شیو پور کے کراہال میں  منعقد کئے جارہے ایس ایچ جی سمیلن میں  شرکت کریں گے۔ اس سمیلن میں   ذاتی مدد کے گروپ  (ایس ایچ جی ) کی خواتین اراکین  / کمیونٹی کے وسائلی افراد  شرکت کریں گے ، جنہیں  دین دیال  انتودیہ  یوجنا – قومی دیہی لائیو لی ہڈ مشن  (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم )کے تحت  پروموٹ کیا جارہا ہے ۔

پروگرام کے دوران، وزیراعظم ،  پی ایم کوشل وکاس یوجنا کے تحت    چار خاص طورپر انتہائی کمزور علاقائی گروپس   (پی وی ٹی جی )کے مہارت کے مراکز کا بھی افتتاح کریں گے۔

ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کا مقصد دیہی غریب گھرانوں کو  مرحلہ وار  طور پر ایس ایچ جیز  میں تبدیل کرنا اور  انہیں   اپنے  ذریعہ معاش کو  متنوع بنانے میں  طویل مدتی معاونت فراہم کرنا ،  ان کی آمدنی میں  اضافہ کرنا اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ مشن،  آگہی  پیدا کرکے  اور گھریلو تشد د ، خواتین  کی تعلیم اور جنس سے متعلق  دیگر خدشات ، تغذیہ ، صفائی ستھرائی ،  صحت وغیرہ جیسے معاملات پر برتاؤ  میں تبدیلی  کے کمیونی کیشن کے ذریعہ، ایس ایچ جی کی خواتین اراکین کو بااختیار بنانے کے تئیں  بھی کام کررہا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.