Quoteوزیر اعظم تقریباً 7500 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
Quoteوزیر اعظم خصوصی طور پر پسماندہ قبائل سے تعلق رکھنے والی تقریباً دو لاکھ خواتین مستفیدین کے درمیان آہار انودان کی ماہانہ قسط تقسیم کریں گے
Quoteوزیر اعظم سوامیتوا اسکیم کے استفادہ کنندگان میں 1.75 لاکھ ادھیکار ابھیلیکھ تقسیم کریں گے
Quoteوزیر اعظم تانتیا ماما بھیل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گےیہ یونیورسٹی خطے میں اعلیٰ قبائلیوں پر محیط اضلاع کے لیے وقف ہے
Quoteوزیر اعظم، پردھان منتری آدرش گرام یوجنا کے تحت 550 سے زیادہ گاؤں کے لیے فنڈز منتقل کریں گے
Quoteوزیر اعظم رتلام اور میگھ نگر ریلوے اسٹیشن کی ازسرنو ترقی کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے وزیر اعظم سڑک، ریل، بجلی اور پانی کے شعبے سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 فروری 2024 کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 12 بج کر 40 منٹ پر وہ مدھیہ پردیش کے جھبوا میں لگ بھگ  7500 کروڑ کی لاگت سے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف اورا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

انتیودیہ  کا وژن وزیر اعظم کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے لیے ایک مشعل راہ  ہے۔ حکومت کی طرف سے اہم توجہ کا مرکز اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ترقی کے ثمرات قبائلی برادری تک پہنچیں، جن کے بڑے طبقے آزادی کے کئی دہائیوں  کے بعد بھی یہ فوائد حاصل کرنے سے محروم تھے۔ اس سلسلے میں، وزیر اعظم متعدد اقدامات کو ملک کے نام  وقف  کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ، جس سے خطے کی اہم قبائلی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم آہار انودان یوجنا کے تحت تقریباً دو لاکھ خواتین استفادہ کنندگان کو آہار انودان کی ماہانہ قسط تقسیم کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت مدھیہ پردیش کے مختلف خاص طور پر پسماندہ قبائل کی خواتین کو 1500 روپے ماہانہ غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کی جاتی ہے۔

وزیر اعظم سوامیتو اسکیم کے استفادہ کنندگان  کے درمیان  1.75 لاکھ ادھیکار ابھیلیکھ (حقوق کا ریکارڈ) تقسیم کریں گے۔ اس سے لوگوں کو ان کی زمین پر حق کے لیے دستاویزی ثبوت ملیں گے۔

وزیر اعظم تانتیا ماما بھیل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے –یہ  ایک وقف یونیورسٹی  ہے، جو خطے میں اعلی قبائلی پر مرکوز  اضلاع کے نوجوانوں کے خواب  کو پورا کرے گی۔ 170 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جانے والی یونیورسٹی طلباء کی مجموعی ترقی کے لیے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گی۔

 

وزیراعظم پردھان منتری آدرش گرام یوجنا کے تحت 559 گاؤں کے لیے 55.9 کروڑ روپے منتقل کریں گے۔ یہ رقم مختلف قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں بشمول آنگن واڑی بھون، مناسب قیمت کی دکانیں، صحت مراکز، اسکولوں میں اضافی کمرے، اندرونی سڑکوں سمیت دیگر  مختلف قسم کی تعمیری سرگرمیوں کے لئے  استعمال کی جائے گی۔

وزیر اعظم جھبوا میں ‘سی ایم رائز اسکول’ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ اسکول طلباء کو جدید سہولیات جیسے اسمارٹ کلاسز، ای لائبریری وغیرہ فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کو مربوط کرے گا۔

وزیر اعظم متعدد پروجیکٹوں کو  وقف کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے، جس سے مدھیہ پردیش میں پانی کی فراہمی اور پینے کے پانی کے انتظام کو تقویت ملے گی۔ جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں ‘تلواڑا پروجیکٹ’ بھی شامل ہے،  جو دھار اور رتلام کے ایک ہزار سے زیادہ دیہاتوں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیم ہےاور اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن  (امرت) 2.0 کے تحت 14 شہری پانی کی فراہمی کی اسکیمیں ہیں، جس سے مدھیہ پردیش کے متعدد اضلاع میں 50 ہزار سے زیادہ شہری گھرانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ وزیر اعظم جھبوا کی 50 گرام پنچایتوں کے لیے ‘نل جل یوجنا’ کو بھی ملک کے نام  وقف کریں گے جس سے تقریباً 11 ہزار گھرانوں کو نل کا پانی فراہم ہو گا۔

وزیراعظم پروگرام کے دوران متعدد ریل پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔  ان میں رتلام ریلوے اسٹیشن اور میگھ نگر ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کے لیے سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ ان اسٹیشنوں کو امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت دوبارہ تیار کیا جائے گا۔ ملک کو وقف کردہ ریل پروجیکٹوں میں اندور- دیواس- اجین سی کیبن ریلوے لائن کو دوگنا کرنے ، یارڈ ری ماڈلنگ کے ساتھ اٹارسی –شمالی-جنوبی گریڈ سیپریٹر اور برکھیرا –بدنی-اٹارسی کو جوڑنے والی تیسری لائن  شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں سے ریل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور مسافر اور مال گاڑیوں کے دونوں    کے سفر کے وقت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم پردیش میں 3275 کروڑ سے زیادہ کے متعدد سڑک ترقیاتی پروجیکٹوں  کو ملک کے نام وقف کریں گے، جن میں قومی شاہراہ 47 (ہردا-ٹیما گاؤں) کے 0.00 کلو میٹر سے 30 کلو میٹر تک چار لین والا ہردا-بیتول ، این ایچ -752 ڈی کا اجین دیوس سیکشن ، قومی شاہراہ 47 پر اندور-گجرات ایم پی بارڈر سیکشن پر 4 لین (16 کلومیٹر)اور  قومی شاہراہ 47 پر چیچولی-بیتول (پیکیج-3) ہردا-بیتول پر چار لین کا اور این ایچ-552 جی کا اجین جھالواڑ سیکشن شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں سے سڑک رابطے میں بہتری آئے گی اور خطے میں اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم فضلا کو دوبارہ استعمال میں لانے، الیکٹرک سب اسٹیشن وغیرہ کو ملک کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 

 

 

  • Pawan Jain April 13, 2024

    नमो नमो
  • Pradhuman Singh Tomar April 13, 2024

    BJP
  • Pradhuman Singh Tomar April 13, 2024

    BJP 1700
  • ROYALINSTAGREEN April 05, 2024

    i request you can all bjp supporter following my Instagram I'd _Royalinstagreen 🙏🙏
  • Vivek Kumar Gupta March 31, 2024

    नमो ............🙏🙏🙏🙏🙏
  • Vivek Kumar Gupta March 31, 2024

    नमो ........….......🙏🙏🙏🙏🙏
  • Harish Awasthi March 17, 2024

    मोदी है तो मुमकिन है
  • advaitpanvalkar March 05, 2024

    जय हिंद जय महाराष्ट्र
  • Dilip Patel March 01, 2024

    🙏🏻🙏🏻
  • Subash Majumder February 29, 2024

    BJP
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Over 28 lakh companies registered in India: Govt data

Media Coverage

Over 28 lakh companies registered in India: Govt data
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 19 فروری 2025
February 19, 2025

Appreciation for PM Modi's Efforts in Strengthening Economic Ties with Qatar and Beyond