وزیر اعظم 25,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم ریوا میں پنچایتی راج کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم پنچایت سطح پر سرکاری خریداری کے لیے مربوط ای گرام سوراج اور جی ای ایم پورٹل کا افتتاح کریں گے اور تقریباً 35 لاکھ سوامتوا پراپرٹی کارڈس بھی حوالے کریں گے
وزیر اعظم پی ایم اے وائی – جی کے تحت 4 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کے ‘گرہ پرویش’ کے پروگرام میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم کیرالہ کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
وزیر اعظم کوچی واٹر میٹرو کو ملک کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم سلواسا میں نمو میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم دمن میں دیوکا سمندری کنارے کو ملک کے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 اور 25 اپریل 2023 کو مدھیہ پردیش، کیرالہ، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو کا دورہ کریں گے۔

24 اپریل کو صبح تقریباً 11:30 بجے، وزیر اعظم مدھیہ پردیش کے ریوا میں پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ تقریباً 17,000 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

25 اپریل کو تقریباً 10:30 بجے، وزیر اعظم ترووننت پورم سنٹرل ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے بعد تقریباً 11 بجے، وزیر اعظم سنٹرل اسٹیڈیم، ترووننت پورم میں 3200 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

تقریباً 4 بجے، وزیر اعظم نمو میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے اور تقریباً 4:30 بجے، وہ سلواسا، دادر و نگر حویلی میں 4850 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کے بعد تقریباً 6 بجے، وزیر اعظم دمن میں دیوکا سمندری کنارے کا افتتاح کریں گے۔

ریوا میں وزیراعظم

وزیر اعظم پنچایتی راج کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے اور ملک بھر کی تمام گرام سبھاؤں اور پنچایتی راج اداروں سے خطاب کریں گے۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم پنچایت سطح پر سرکاری خریداری کے لیے ایک مربوط ای گرام سوراج اور جی ای ایم پورٹل کا افتتاح کریں گے۔ ای گرام سوراج – گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس انضمام کا مقصد پنچایتوں کو ای گرام سوراج پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جی ای ایم کے ذریعے اپنے سامان اور خدمات کی خریداری کے قابل بنانا ہے۔

حکومت کی اسکیموں کو یقینی بنانے کے لیے لوگوں کی شرکت کو آگے بڑھانے کے مقصد کے ساتھ وزیر اعظم ایک مہم کی نقاب کشائی کریں گے۔ مہم کا موضوع جامع ترقی ہوگا، جس میں آخری میل تک پہنچنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیر اعظم تقریباً 35 لاکھ سوامتوا پراپرٹی کارڈس مستفیدین کو دیں گے۔ اس پروگرام کے بعد، ملک میں سوامتوا اسکیم کے تحت تقریباً 1.25 کروڑ پراپرٹی کارڈ تقسیم کیے جاچکے ہوں گے، جن میں یہاں تقسیم کیے گئے کارڈ بھی شامل ہیں۔

‘سبھی کے لیے گھر’ حاصل کرنے کے وژن کو پورا کرنے کی سمت ایک قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین کے تحت 4 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کے ‘گریہہ پرویش’ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم تقریباً 2300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریلوے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ جن پروجیکٹوں کو وقف کیا جائے گا ان میں مدھیہ پردیش میں 100 فیصد ریل بجلی کاری کے ساتھ ساتھ مختلف ریلوے لائن کی ڈبلنگ، گیج کنورژن اور برق کاری کے منصوبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم گوالیار اسٹیشن کی تعمیر نو اور تزئین کاری کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم جل جیون مشن کے تحت تقریباً 7000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

ترووننت پورم میں وزیراعظم

وزیر اعظم ترووننت پورم سنٹرل اسٹیشن پر ترووننت پورم اور کاسرگوڈ کے درمیان کیرالہ کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ یہ ٹرین 11 اضلاع یعنی ترووننت پورم، کولم، کوٹائم، ایرناکولم، تھریسور، پلکاڈ، پٹھانمتھیٹا، ملاپورم، کوزی کوڈ، کننور اور کاسرگوڈ کا احاطہ کرے گی۔

وزیراعظم 3200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم کوچی واٹر میٹرو کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ اپنی نوعیت کا یہ پروجیکٹ کوچی کے ارد گرد کے 10 جزیروں کو بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک ہائبرڈ کشتیوں کے ذریعے کوچی شہر کے ساتھ ہموار رابطے کے لیے جوڑتا ہے۔ کوچی واٹر میٹرو کے علاوہ وزیر اعظم ڈنڈیگل-پلانی-پالکڈ سیکشن کی ریل برق کاری کو بھی ملک کے نام وقف کریں گے۔

اس تقریب کے دوران وزیر اعظم مختلف ریل پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے جن میں ترووننت پورم، کوزی کوڈ، ورکلا شیواگیری ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین کاری شامل ہے۔ ترووننت پورم کے علاقے کی جامع ترقی بشمول نیمون اور کوچویلی نیز ترووننت پورم-شورانور سیکشن کی سیکشنل رفتار میں اضافہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم ترووننت پورم میں ڈیجیٹل سائنس پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ڈیجیٹل سائنس پارک کو تعلیمی برادری کے ساتھ مل کر صنعت اور کاروباری اکائیوں کے ذریعے ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات تیار کرنے کے لیے ایک اہم تحقیقی سہولت کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ تیسری نسل کے سائنس پارک کے طور پر ڈیجیٹل سائنس پارک انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز مثلاً آرٹیفیشل انٹلی جنس، ڈیٹا اینالیٹکس، سائبر سیکیورٹی، اسمارٹ میٹریلز وغیرہ کے شعبے میں مصنوعات کی ترقی میں معاونت کے لیے مشترکہ سہولیات فراہم کرے گا۔ جدید ترین بنیادی ڈھانچہ یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر صنعتوں کے ذریعہ لاگو تحقیق اور مصنوعات کی مشترکہ ترقی کرے گا۔ منصوبے کے مرحلہ-1 کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری تقریباً 200 کروڑ روپے ہے،   جبکہ پروجیکٹ کا کل تخمینہ تقریباً 1515 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

سلواسا اور دمن میں وزیراعظم

وزیر اعظم سلواسا میں نمومیڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے اور اسے ملک کے نام وقف کریں گے۔ اس کا سنگ بنیاد بھی خود وزیر اعظم نے جنوری 2019 میں رکھا تھا۔ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو کے شہریوں کے لیے صحت کی خدمات میں تبدیلی لائے گا۔ جدید ترین میڈیکل کالج میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کی رہائش گاہوں کے طور پر جدید ترین تحقیقی مراکز، قومی اور بین الاقوامی جرائد تک رسائی سے لیس ایک 24x7مرکزی لائبریری، خصوصی طبی عملہ، میڈیکل لیبز، اسمارٹ لیکچر ہال، ریسرچ لیبز، اناٹومی میوزیم، ایک کلب ہاؤس، کھیلوں کی سہولیات بھی شامل ہیں۔

اس کے بعد وزیر اعظم سائلی گراؤنڈ، سلواسا میں4850 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 96 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان منصوبوں میں دادر و نگر حویلی ضلع کے مورکھل، کھیرڈی، سندونی اور مسات کے سرکاری اسکول، دادر و نگر حویلی ضلع میں مختلف سڑکوں کی خوبصورتی، مضبوطی اور چوڑا کرنا، امباواڑی، پاریاری، دمن واڑہ، کھاری واڑا اور گورنمنٹ انجینئرنگ کالج، دمن میں سرکاری اسکول؛ موتی دمن اور نانی دمن میں مچھلی بازار اور شاپنگ کمپلیکس اور نانی دمن میں واٹر سپلائی اسکیم کو بڑھانا اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

وزیر اعظم دمن میں دیوکا سمندری کنارے کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ 5.45 کلومیٹر طویل سمندری راستہ تقریباً 165 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ ملک میں اپنی نوعیت کا یہ ایک منفرد ساحلی سفر ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ سمندری کنارہ مقامی معیشت کو فروغ دے گا اور زیادہ سیاحوں کو اس علاقے کی طرف راغب کرے گا اور اسے سیاحت اور تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنائے گا۔ سمندری کنارے کو عالمی معیار کے سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس میں اسمارٹ لائٹنگ، پارکنگ کی سہولیات، باغات، کھانے کے اسٹالز، تفریحی مقامات اور مستقبل میں لگژری ٹینٹ سٹیز کا انتظام شامل ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report

Media Coverage

India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.