مدھیہ پردیش میں وزیراعظم، 50 ہزار 700 کروڑروپے سے زیادہ لاگت والے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم، بینا ریفائنری میں پیٹرو کیمکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم، رتلام میں نرمدا پورم میں، بجلی وقابل تجدید توانائی اور مینوفیکچرنگ زون نیز میگا صنعتی پارک کا سنگ بنیادرکھیں گے
وزیراعظم، اندور میں دو آئی ٹی پارکوں اور ریاست بھر میں 6 نئے صنعتی پارکوں کا سنگ بنیادرکھیں گے
وزیراعظم، چھتیس گڑھ میں تقریباََ 6 ہزار 350 کروڑروپے مالیت کے ریل شعبے کے بہت سے اہم پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف کریں گے
وزیراعظم چھتیس گڑھ کے 9 ضلعوں میں شدید بیمارو ں کی دیکھ بھال کے بلاکوں کا سنگ بنیادرکھیں گے
وزیراعظم ،پروگرام کے دوران، خون کے سرخ خلیوں کی کمی کی بیماری سے متعلق کونسلنگ کے ایک لاکھ کارڈس تقسیم کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14ستمبر 2023 کو مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم، دن میں تقریباََسواگیارہ بجے مدھیہ پردیش کے علاقے بینا پہنچیں گے، جہاں و ہ   50 ہزار700 کروڑروپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں میں بینا ریفائنری میں پیٹرو کیمکل کمپلیکس  اورریاست بھر میں دس نئے صنعتی پروجیکٹ بھی شامل ہیں ۔دوپہر تقریباََسواتین  بجے وہ  چھتیس گڑھ کے شہر رائے گڑھ  پہنچیں گے ،جہاں وہ ریل شعبے کے اہم پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم چھتیس گڑھ کے  9  اضلاع میں  انتہائی نگہداشت والے بلاکوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور وہ  خون کےسرخ خلیوں کی کمی کی بیماری سے متعلق کونسلنگ کے ایک لاکھ کارڈ س بھی تقسیم کریں گے ۔

وزیراعظم ، مدھیہ پردیش  میں 

ایک قدم ،جس سے ریاست میں صنعتی ترقی کو بڑ ی رفتار فراہم ہوگی ،اس کے تحت وزیر اعظم  بھارت پٹرولیم کارپوریشن  لمٹیڈ  بی پی سی ایل کی  بیناریفائنری میں  پیٹروکیمکل کامپلیکس کا سنگ بنیادرکارکھیں گے ۔ اس  جدید ترین  طرز کی  ریفائنری میں  ،جسے تقریباََ 49000 کروڑروپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ،تقریباََ  1200 کے ٹی پی اے (کلوٹن سالانہ )ایتھائلین  اور پروپائلنگ تیار کی جائے گی، جو کپڑے کی صنعتوں ، پیکجنگ  ، دواسازی  اور دیگر شعبوں جیسے مختلف شعبوں کا اہم حصہ ہے ۔اس سے بھارت کے ،درآمدات  پر انحصار میں کمی آئے گی اور یہ وزیراعظم کے ،آتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس میگا پروجیکٹ سے  پٹرولیم کے شعبے میں روزگار کے موقعے پیدا ہوں گے اور پٹرولیم مصنوعات  کوفروغ حاصل ہوگا اور پٹرولیم صنعتوں کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

پروگرام کے دوران وزیراعظم 10 پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیادرکھیں گے ، جن کے نام ہیں نرمدا پورم ضلع میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کی مینوفیکچرنگ زون ، اندور میں دو آئی ٹی پارکس  ، رتلام میں ایک میگا صنعتی پارک اور پورے مدھیہ پردیش میں  6 نئے صنعتی علاقے ۔

بجلی اور قابل تجدید توانائی کا مینوفیکچرنگ زون ،نرمدا پورم 460  کروڑروپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا اوریہ خطے میں اقتصادی ترقی اور روز گار کے موقعوں کی جانب ایک قدم ہوگا۔ اندور میں آئی ٹی پارک 3 اور 4 ، تقریبا 550 کروڑروپے کی لاگت  سے تعمیر کیا جائے گا اوراس سے  آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس شعبے کو ایک رفتار ملے گی نیز نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے موقعے  پیدا  ہوں گے۔

رتلام میں میگا صنعتی پارکس  460 کروڑرو پے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیرکیا  جائے گا اور یہ  کپڑے کی صنعتوں  ، آٹو موبیل  ،دواسازی جیسے اہم شعبوں کے لئے ایک بڑا مرکز بن جائے گا۔یہ پارک دلی -ممبئی ایکسپریس وے کو جوڑے گا اور اس سے پورے خطے کی اقتصادی ترقی کو بڑے  پیمانے پر فروغ حاصل ہوگا اور نوجوانوں کو براہ راست اور بالواسطہ   طور پرروزگار کے موقعے  پیدا ہوں گے۔

ریاست میں  متوازن  خطہ جاتی ترقی اور روزگار کے یکساں  موقعوں کے مقصدسے 6  نئے صنعتی علاقے  ، شاجا پور ، گنا ،مؤ گنج ، اگر مالوہ   ، نرمداد پورم اور مکسی  میں  قائم کئے جائیں گے،جس  پرمجموعی لاگت تقریباََ 310 کروڑروپے آئے گی۔

وزیراعظم چھتیس  گڑھ میں

ملک بھر میں  رابطوں کو بہتر بنانے پر وزیر اعظم کی توجہ  کے سبب  رائے گڑھ میں  سرکاری پروگرام میں  تقریباََ 6350  کروڑ روپے مالیت کے اہم ریل شعبے کے پروجیکٹو ں  کو  قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔ پروجیکٹو ں میں چھتیس گڑھ مشرقی ریل پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ  ،   چمپا سے جمگا تک  تین ریل لائنیں   ،  پیندرا روڈ سے انپ پور کے درمیان  تیسری ریل لائن   اور ایم جی آر ( میری – گو –راؤنڈ  ) نظام  ،جو تلئی  پلی کوئلہ کان  سے  این ٹی پی سی لارا سپر تھرمل  پاور اسٹیشن  ایس ٹی پی ایس  تک  ہوگا۔ان ریل پروجیکٹوں سے  مسافروں کی آمدورفت میں آسانی  اور خطے میں  مال برداری   میں آسانی کی وجہ سے سماجی اور اقتصاد ی ترقی  کو رفتار ملے گی۔

چھتیس گڑھ مشرقی ریل پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ ملٹی ماڈل کنکٹوٹی کے لئے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت  تیار کیا جارہا ہے اور اور یہ  کھرسیا سے دھرم جے گڑھ  تک کی ایک  124 اعشاریہ 8 کلومیٹر کی ریل لائن  پر مشتمل ہے ،جس میں گارے – پیلما تک ایک تیز رفتار ریل لائن اور چھل ، برود  ،  درگا پور اور دیگر کوئلہ کانوں  تک تین فیڈر لائنیں شامل ہیں۔یہ ریل لائن تقریباََ 3 ہزار 55 کروڑروپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے اور  اس پر  بجلی والے چوڑے  گیج  کے  پھاٹک لگے ہوئے ہیں اور  اس پر مسافروں  کی سہولت کے لئے ڈبل لائن بچھائی گئی ہے۔اس سے چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ علاقے میں  مانڈ –رائے گڑھ  کوئلہ کان تک  ، کوئلے کے لانے لے جانے کے لئے ریل رابطہ فراہم ہوگا۔

پیندرا روڈ سے انوپ پور  کے درمیان تیسری لائن  50 کلومیٹر طویل ہے جسے تقریباََ 516  کروڑوپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ چمپا اور جمگاریل سیکشن  کے درمیان  98  کلومیٹر  طویل تیسری لائن   تقریباََ 796 کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے ۔ نئی ریل لائنوں سے خطے میں  کنکٹوٹی فراہم ہوگی اور اس سے سیاحت   اور روز  گار کے موقعوں  دونوں میں اضافہ ہوگا۔

65 کلومیٹر طویل  ، الیکٹریفائڈ   ایم جی آر  ( میری – گو –راؤنڈ ) نظام  سے  کم لاگت  والے  اعلیٰ درجے کے کوئلے  کی سپلائی ہوسکے گی۔ سپلائی کا یہ کام چھتیس گڑھ میں   این ٹی  پی سی کی تلائی  پلی کوئلہ کان  سے  1600 میگاواٹ  این ٹی پی سی لارا سپر تھر مل  پاور اسٹیشن تک کیا جائے گا اس سے این  ٹی پی سی لارا  سے کم لاگت والی  قابل انحصار  بجلی کی پیداوار میں  اضافہ  ہوگا۔ایم جی آ ر نظا م جسے  2070 کروڑروپے  سے زیادہ کی  لاگت سےتیار کیا گیا ہے وہ ایک تکنیکی حیرت انگیز کارنامہ ہے ،جس سے کوئلے کی کانوں سے بجلی اسٹیشنوں تک کوئلہ لانے لے جانے کے کام میں بہتری آئے گی۔

 پروگرام کے دوران وزیراعظم   چھتیس گڑھ کے  9 ضلعوں میں انتہائی نگہداشت  والے  50 بستروں والے بلاکوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔  یہ 9 انتہائی نگہداشت والے بلاک   درگ ، کونڈا  گاؤں  ،  راج نند گاؤں  ،  گریا بند ،  جش پور ،سورج  پور ،سرگجا ،بستر اور رائے گڑھ ضلعوں میں   پردھان منتری –آیوشمان  بھارت  صحت بنیادی ڈھانچہ مشن ( پی ایم -ابھم )کے تحت تعمیر کئے جائیں گے۔ ان پر  210 کروڑروپے سے زیادہ  لاگت آئے گی۔

خون کے سرخ خلیوں  کی کمی  کی بیماری کی وجہ سے  جو خاص  طور پر قبائلی آبادی  میں  پائی جاتی ہے، صحت کے مسائل کو دور کرنے مقصد سے وزیراعظم  اس آبادی کو ایک لاکھ سکل سیل  کونسلنگ کارڈس  بھی تقسیم کریں گے۔ سکل سیل کونسلنگ کارڈ س کی تقسیم   ،  نیشنل  سکل سیل  انیمیا  ایلی منیشن  مشن   (این ایس اے   ای ایم ) کے تحت کی جارہی ہے ،جس کا آغاز وزیراعظم نے مدھیہ پردیش کے شادول علاقے میں جولائی 2023  کو کیا تھا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025

Media Coverage

India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India