وزیر اعظم وکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی)، ترواننت پورم کا دورہ کریں گے، اور تقریباً 1800 کروڑ روپے کے تین اہم خلائی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے
ان پروجیکٹوں میں ستیش دھون خلائی مرکز، سری ہری کوٹا میں ‘پی ایس ایل وی انٹیگریشن سہولت’ ، مہندرگیری میں اسرو پروپلشن کمپلیکس میں ’سیمی کریوجینکس انٹیگریٹڈ انجن اور اسٹیج ٹیسٹ کی سہولت’ اور وی ایس ایس سی میں ‘ٹری سونیک ونڈ ٹنل’ شامل ہیں
وزیر اعظم گگن یان کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے
وزیر اعظم تمل ناڈو میں 17,300 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
ملک کے مشرقی ساحل کے لیے ٹرانس شپمنٹ ہب قائم کرنے کے ایک قدم کے طور پر وزیر اعظم وی او چدمبرانار پورٹ پر آؤٹر ہاربر کنٹینر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم ہندوستان کے پہلے دیسی گرین ہائیڈروجن فیول سیل اندرون ملک آبی گزرگاہ جہازکا آغاز کریں گے
وزیر اعظم مدورائی میں آٹو موٹیو سیکٹر میں کام کرنے والے ہزاروں ایم ایس ایم ای کاروباریوں سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم مہاراشٹر میں 4900 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریل، سڑک اور آبپاشی سے متعلق متعدد بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور قوم کو وقف کریں گے
وزیر اعظم پی ایم - کسان کے تحت تقریباً 21,000 کروڑ روپے کی 16ویں قسط کی رقم جاری کریں گے اور‘نمو شیتکری مہاسنمان ندھی’ کے تحت تقریباً
3800 کروڑ روپے کی دوسری اور تیسری اقساط جاری کریں گے
وزیر اعظم پورے مہاراشٹر میں 5.5 لاکھ خواتین کے ایس ایچ جیز کو گردشی فنڈ کے 825 کروڑ روپے تقسیم کریں گے
وزیر اعظم پورے مہاراشٹر میں ایک کروڑ آیوشمان کارڈ کی تقسیم کی شروعات کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27-28 فروری 2024 کو کیرالہ، تمل ناڈو اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔

27 فروری کو، صبح تقریباً 10:45 بجے، وزیر اعظم کیرالہ کے ترواننت پورم میں وکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی) کا دورہ کریں گے۔ شام تقریباً 5:15 بجے، وزیر اعظم مدورائی، تمل ناڈو میں ’مستقبل کی تخلیق – آٹو موٹیو ایم ایس ایم ای انٹرپرینیورز کے لیے ڈیجیٹل موبلٹی‘ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

28 فروری کو، صبح تقریباً 9:45 بجے، وزیر اعظم تمل ناڈو کے تھوتھکوڈی میں تقریباً 17,300 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شام تقریباً 4:30 بجے، وزیر اعظم مہاراشٹر کے یاوتمال میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے اور یاوتمال، مہاراشٹرا میں 4900 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ پروگرام کے دوران پی ایم کسان اور دیگر اسکیموں کے تحت فوائد بھی جاری کریں گے۔

وزیر اعظم کیرالہ میں

ملک کے خلائی شعبے میں اصلاحات کے وزیر اعظم کے وژن کو اس کی مکمل صلاحیت کا ادراک کرنے کے لیے، اور اس شعبے میں تکنیکی اور آر اینڈ ڈی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ان کے عزم کو تقویت ملے گی کیونکہ وکرم سارابھائی خلائی مرکز، ترواننت پورم کے ان کے دورے کے دوران تین اہم خلائی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا۔  ان پروجیکٹوں  میں ستیش دھون خلائی مرکز، سری ہری کوٹا میں پی ایس ایل وی انٹیگریشن سہولت (پی آئی ایف)،مہندرگیری میں اسرو پروپلشن کمپلیکس میں نیا 'سیمی کرایوجینکس انٹیگریٹڈ انجن اور اسٹیج ٹیسٹ کی سہولت’ اور وی ایس ایس سی، ترواننت پورم میں ’ٹرائیسونک ونڈ ٹنل’ شامل ہیں۔ خلائی شعبے کے لیے عالمی معیار کی تکنیکی سہولیات فراہم کرنے والے یہ تین منصوبے تقریباً 1800 کروڑروپے کی مجموعی لاگت سے تیار کیے گئے ہیں۔

ستیش دھون خلائی مرکز، سری ہری کوٹا میں پی ایس ایل وی انٹیگریشن سہولت (پی آئی ایف) پی ایس ایل وی لانچوں کی فریکوئنسی کو 6 سے 15 تک بڑھانے میں مدد کرے گی۔ یہ جدید ترین سہولت ایس ایس ایل وی اور نجی خلائی کمپنیوں کے ڈیزائن کردہ دیگر چھوٹی لانچ گاڑیوں کے لانچوں کی ضروریات کو  بھی پورا کر سکتی ہے۔

آئی پی آر سی مہندرگیری میں نیا 'سیمی کرایوجینکس انٹیگریٹڈ انجن اور اسٹیج ٹیسٹ کی سہولت' سیمی کرایوجینک انجنوں اور مراحل کی ترقی کےقابل بنائے گی جس سے موجودہ لانچ گاڑیوں کی پے لوڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ یہ سہولت مائع آکسیجن اور کیروسین کی سپلائی کے نظام سے لیس ہے تاکہ انجنوں کو 200 ٹن تک کے تھرسٹ کی جانچ کر سکے۔

ہوا کی ٹنل فضائی نظام میں پرواز کے دوران راکٹوں اور طیاروں کی خصوصیات کے لیے ایروڈائنامک ٹیسٹنگ کے لیے ضروری ہیں۔ وی ایس ایس سی میں جس"ٹرائیسونک ونڈ ٹنل" کا افتتاح کیا جا رہا ہے  وہ ایک پیچیدہ تکنیکی نظام ہے جو ہماری مستقبل کی ٹیکنالوجی کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم گگن یان مشن کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے اور نامزد خلابازوں کو ’خلا بازوں کے پنکھ‘ عطا کریں گے۔ گگن یان مشن ہندوستان کا پہلا انسانی خلائی پرواز کا پروگرام ہے جس کے لیے اسرو کے مختلف مراکز پر وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔

وزیر اعظم تمل ناڈو میں

مدورائی میں، وزیر اعظم پروگرام ’مستقبل کی تخلیق – آٹو موٹیو ایم ایس ایم ای انٹرپرینیورز کے لیے ڈیجیٹل موبلٹی‘ میں شرکت کریں گے، اور آٹو موٹیو سیکٹر میں کام کرنے والے ہزاروں مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کاروباریوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم ہندوستانی آٹو موٹیو صنعت میں ایم ایس ایم ایز کی حمایت اور ترقی کے لیے تیار کیے گئے دو بڑے اقدامات کا بھی آغاز کریں گے۔ ان اقدامات میں ٹی وی ایس اوپن موبیلیٹی پلیٹ فارم اور ٹی وی ایس موبیلیٹی -سی آئی آئی سینٹر آف ایکسی لینس شامل ہیں۔ یہ اقدامات ملک میں ایم ایس ایم ایز کی ترقی میں معاونت کرنے میں وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم ہوں گے اور آپریشنز کو باضابطہ بنانے، عالمی ویلیو چینز کے ساتھ انضمام اور خود انحصار بننے  میں ان کے مدد گار ہوں گے۔

تھوتھکوڈی میں عوامی پروگرام میں، وزیر اعظم وی او چدمبرانار پورٹ پر آؤٹر ہاربر کنٹینر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ کنٹینر ٹرمینل وی او چدمبرانار پورٹ کو مشرقی ساحل کے لیے ٹرانس شپمنٹ کے مرکز میں تبدیل کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ہندوستان کی طویل ساحلی پٹی اور سازگار جغرافیائی محل وقوع کا فائدہ اٹھانا اور عالمی تجارتی میدان میں ہندوستان کی مسابقت کو مضبوط بنانا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کا بڑا منصوبہ خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی کا باعث بنے گا۔

وزیر اعظم وی او چدمبرانار پورٹ کو ملک کی پہلی گرین ہائیڈروجن ہب پورٹ بنانے کے مقصد سے مختلف دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں میں کھارے پانی کو  صاف  کرنے کاپلانٹ، ہائیڈروجن کی پیداوار اور بنکرنگ کی سہولت وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر اعظم ہریت نوکا پہل کے تحت ہندوستان کے پہلے مقامی گرین ہائیڈروجن فیول سیل اندرون ملک آبی گزرگاہ  جہاز  کابھی آغاز کریں گے۔ اس جہاز کو کوچین شپ یارڈ نے تیار کیا ہے اور صاف توانائی کے حل کو اپنانے اور ملک کے خالص صفر کے وعدوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم پروگرام کے دوران دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کو بھی وقف کریں گے۔

اس پروگرام کے دوران، وزیر اعظم وانچی مانیاچھی - ناگرکوئل ریل لائن بشمول وانچی مانیاچھی - ترونیل ویلی سیکشن اور میلاپالیم - ارالوائیمولی سیکشن کو دوگنا کرنے کے لیے قومی ریل پروجیکٹوں کو وقف کریں گے۔ تقریباً 1,477 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا، دوگنا کرنے کا منصوبہ کنیا کماری، ناگرکوئل اور ترونیل ویلی سے چنئی کی طرف جانے والی ٹرینوں کے سفر کے وقت کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔

وزیر اعظم تمل ناڈو میں تقریباً 4,586 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے چار سڑکوں کے پروجیکٹوں کو بھی وقف کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں این ایچ-844 کے جیتنڈاہلی-دھرمپوری سیکشن کی چار لیننگ، این ایچ-81 کے مینسوروتی-چدمبرم سیکشن کے پختہ راستوں کے ساتھ دو لیننگ، این ایچ-83 کے اوڈنچترم- مداتھوکلم سیکشن کی چار لیننگ، اور این ایچ -83 کے ناگاپٹنم-تھنجاور سیکشن کے پختہ راستوں کے ساتھ دو لیننگ شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد رابطے کو بہتر بنانا، سفر کے وقت کو کم کرنا، سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھانا اور خطے میں یاتریوں کے دوروں کو آسان بنانا ہے۔

وزیر اعظم مہاراشٹر میں

ایک اور  قدم جو کسانوں کی فلاح و بہبود کے تئیں وزیر اعظم کے عزم کی ایک اور مثال کو ظاہر کرے گا، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم- کسان) کے تحت 21,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی 16ویں قسط کی رقم فائدہ اٹھانے والوں کو براہ راست فوائد کی منتقلی کے ذریعے یاوتمال میں عوامی پروگرام میں جاری کی جائے گی۔  اس اجراء کے ساتھ، 3 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی رقم، 11 کروڑ سے زیادہ کسانوں کے خاندانوں کو منتقل کی گئی ہے۔

وزیر اعظم ’نمو شیتکری مہاسمان ندھی‘ کی دوسری اور تیسری قسط بھی تقسیم کریں گے، جس کی مالیت تقریباً 3800 کروڑ روپے ہے اور اس سے پورے مہاراشٹر میں تقریباً 88 لاکھ استفادہ  کرنے والےکسانوں کو فائدہ ہوگا۔ یہ اسکیم مہاراشٹر میں پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے استفادہ کنندگان کو سالانہ 6000 روپے کی اضافی رقم فراہم کرتی ہے۔

وزیر اعظم پورے مہاراشٹر میں 5.5 لاکھ خواتین سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کو گردشی فنڈ کے 825 کروڑ روپے تقسیم کریں گے۔ یہ رقم قومی دیہی روزی روٹی مشن (این آر ایل ایم) کے تحت حکومت ہند کی طرف سے فراہم کردہ گردشی فنڈ کے لیے اضافی ہے۔ گردشی فنڈ (آر ایف) ایس ایچ جیز کو دیا جاتا ہے تاکہ ایس ایچ جیز کے اندر رقم کے قرضے کو گردشی بنیادوں پر فروغ دیا جا سکے اور گاؤں کی سطح پر خواتین کی قیادت میں چھوٹے کاروباری اداروں کو فروغ دے کر غریب گھرانوں کی سالانہ آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔

وزیر اعظم پورے مہاراشٹر میں ایک کروڑ آیوشمان کارڈ کی تقسیم کا آغاز کریں گے۔ یہ فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان تک پہنچنے کا ایک اور قدم ہے تاکہ تمام سرکاری اسکیموں کے 100 فیصد تکمیل کے وزیراعظم کے وژن کو پورا کیا جاسکے۔

وزیر اعظم مہاراشٹر میں او بی سی زمرہ کے مستفیدین کے لیے مودی آواس گھرکول یوجنا کا آغاز کریں گے۔ اس اسکیم میں مالی سال 2023-24 سے مالی سال 2025-26 تک کل 10 لاکھ مکانات کی تعمیر کا تصور کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم یوجنا کے 2.5 لاکھ استفادہ کنندگان کو 375 کروڑ روپے کی پہلی قسط منتقل کریں گے۔

وزیر اعظم مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ اور ودربھ خطے کو فائدہ پہنچانے والے متعدد آبپاشی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ پروجیکٹ پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) اور بالی راجہ جل سنجیوانی یوجنا (بی جے ایس وائی) کے تحت 2750 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت سے تیار کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم مہاراشٹر میں 1300 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ریل منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں وردھا-کلمب براڈ گیج لائن (وردھا-یوتمال-ناندیڑ نئی براڈ گیج لائن پروجیکٹ کا حصہ) اور نیو اشٹی-املنیر براڈ گیج لائن (احمد نگر-بیڈ-پرلی نئی براڈ گیج لائن پروجیکٹ کا حصہ) شامل ہیں۔ نئی براڈ گیج لائنیں ودربھ اور مراٹھواڑہ کے علاقوں کے رابطے کو بہتر بنائیں گی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گی۔ وزیر اعظم پروگرام کے دوران ورچوول طور پر دو ٹرین سروس کو بھی جھنڈی دکھائیں گے۔ اس میں کالمب اور وردھا کو ملانے والی ٹرین خدمات اور املنیر اور نیو اشٹی کو جوڑنے والی ٹرین سروس شامل ہیں۔ اس نئی ٹرین سروس سے ریل رابطے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اس علاقے کے طلباء، تاجروں اور یومیہ مسافروں کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم مہاراشٹر میں سڑک کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے کئی پروجیکٹ قوم کو وقف کریں گے۔ ان منصوبوں میں این ایچ- 930 کے ورورا-وانی سیکشن کی چار لیننگ، ساکولی-بھنڈارا اور سلائی خورد-تیرورہ کو جوڑنے والی اہم سڑکوں کے لیے سڑکوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے شامل ہیں۔ یہ منصوبے رابطے کو بہتر بنائیں گے، سفر کے وقت کو کم کریں گے اور خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گے۔ وزیر اعظم یاوتمال شہر میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے کا بھی افتتاح کریں گے۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.