وزیر اعظم شری آدی شنکرایہ چاریہ کے مجسمہ کی رونمائی کریں گے
وزیر اعظم متعدد کلیدی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا آغازکریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
وزیر اعظم مکمل شدہ اور جاری بنیادی ڈھانچہ کاموں کاجائزہ لیں گے اور معائنہ بھی کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 نومبر کو کیدارناتھ، اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم مودی اس موقع پر کیدارناتھ مندر میں پوجا کریں گے۔ بعد ازاں، وہ شری آدی شنکراچاریہ سمادھی کا افتتاح کریں گے اور شری آدی شنکراچاریہ کے مجسمہ کی رونمائی کریں گے۔ 2013میں آئے سیلاب میں تباہ ہو جانے کے بعد اس سمادھی کوازسر نوتعمیر کیا گیا ہے۔ مکمل نوتعمیری کام وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں انجام دیا گیا،  جنہوں نے اس پروجیکٹ کا مسلسل جائزہ لیا اور نگرانی بھی انجام دی۔

وزیر اعظم سروستی آستھا پتھ کے آس پاس جاری اور مکمل شدہ کاموں کا معائنہ کریں گے اور جائزہ بھی لیں گے۔

وزیر اعظم ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ وہ ان کلیدی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا بھی آغاز کریں گے جو مکمل ہو چکے ہیں ۔ ان پروجیکٹوں میں سرسوتی پشتہ آستھا پتھ اورگھاٹ، منداکنی پشتہ آستھا پتھ، تیرتھ پروہت کے گھر اور دریائے منداکنی پر گروڑ چھٹی پل شامل ہیں۔ پروجیکٹوں کو 130 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ وہ 180 کروڑ روپئے کے بقدر کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جن میں سنگم گھاٹ کی ازسر نو ترقی، فرسٹ ایڈ اور سیاحوں کے لئے سہولتی مرکز، ایڈمن کا دفتر اور ہسپتال، دو مہمان خانے، پولیس اسٹیشن، کمانڈ اور کنٹرول مرکز، منداکنی آستھا پتھ کیو مینجمنٹ اور بارش سے بچنے کے لئے پناہ گاہ اور سرسوتی شہری سہولتی مرکز شامل ہیں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's export performance in several key product categories showing notable success

Media Coverage

India's export performance in several key product categories showing notable success
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets valiant personnel of the Indian Navy on the Navy Day
December 04, 2024

Greeting the valiant personnel of the Indian Navy on the Navy Day, the Prime Minister, Shri Narendra Modi hailed them for their commitment which ensures the safety, security and prosperity of our nation.

Shri Modi in a post on X wrote:

“On Navy Day, we salute the valiant personnel of the Indian Navy who protect our seas with unmatched courage and dedication. Their commitment ensures the safety, security and prosperity of our nation. We also take great pride in India’s rich maritime history.”