وزیر اعظم 3400کروڑ روپے سے زیادہ کے کنکٹی وٹی پروجیکٹوں کاسنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم گوری کُنڈ سے کیدار ناتھ اور گووند گھاٹ سے ہیم کُنڈ صاحب کو جوڑنے والے دو نئے روپ وے پروجیکٹوں کابھی سنگ بنیاد رکھیں گے
گوری کُنڈ سے کیدار ناتھ روپ وے ، سفر کے وقت کو کم کرے گااور یہ7-6 گھنٹے سے کم ہو کرمحض تقریباً 30 منٹ کا ہوجائے گا
گووند گھاٹ سے ہیم کُنڈ صاحب تک روپ وے سے سفر کا وقت ایک دن سے کم ہوکر محض 45منٹ کا رہ جائے گا
ہر موسم میں سرحدی سڑک روابط کو مضبوط کرنے کے لئے وزیر اعظم تقریباً 1000کروڑ کی لاگت کے سڑک چوڑی کرنے والے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اِن پروجیکٹوں سے خطے میں کنکٹی وٹی اور مذہبی سیاحت کو بڑھاوا ملے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21؍اکتوبر 2022 کو اُترا کھنڈ کا دورہ کریں گے۔ کیدار ناتھ میں وہ تقریباً 8:30بجے شری کیدار ناتھ مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ وزیر اعظم صبح تقریباً 9بجے کیدارناتھ روپ وے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد وہ آدی گرو شنکراچاریہ سمادھی استھل کا درشن کریں گے۔ صبح تقریباً 9:25 بجے وزیر اعظم منداکنی آستھاپتھ اور سرسوتی آستھا پتھ کے ساتھ ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

اس کے بعد وزیر اعظم بدری ناتھ پہنچیں گے، جہاں وہ صبح  تقریباً 11:30بجے شری بدری ناتھ مندر کا درشن اور پوجا کریں گے۔ دوپہر 12 بجے وہ ریور فرنٹ کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔اس کے بعد دوپہر 12:30بجے مانا گاؤں میں سڑک اور روپ وے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد دوپہرتقریباً 2 بجے وہ ارائیول پلازہ اور جھیلوں کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

کیدار ناتھ میں روپے وے تقریباً 9.7کلومیٹر طویل ہوگا اور گوری کُنڈ کو کیدارناتھ سے جوڑے گا، جس سے دونوں مقامات کے درمیان سفر کا موجودہ وقت 7-6گھنٹے سے کم ہوکرتقریباً 30 منٹ کا ہوجائے گا۔ہیم کُنڈ روپ وے گووند گھاٹ کو ہیم کُنڈ صاحب سے جوڑے گا۔ یہ تقریباً 12.4کلومیٹر طویل ہوگا اور سفر کے وقت کو ایک دن سے کم کرکے محض 45منٹ تک ہی محدود کردے گا۔یہ روپ وے گھانگریہ کو بھی جوڑے گا، جو پھولوں کی وادی نیشنل پارک کا داخلی دروازہ  ہے۔

روپ وے جسے تقریباً 2430کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا ، آمدو رفت کا ایک ماحولیات کے عین مطابق ذریعہ ہے اور جو آمدو رفت  کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ استحکام بھی مہیا کرے گا۔ اس اہم بنیادی ڈھانچہ  ترقی سے  مذہبی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، جس سے خطے میں اقتصادی ترقی کو بڑھاوا ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ روزگار کے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔

دورے کے دوران تقریباً 1000کروڑ روپے کے سڑک چوڑا کرنے کے پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔دو  سڑک چوڑا کرنے والے پروجیکٹ-مانا سے مانا درّا(این ایچ 07)اور جوشی مٹھ سے ملاری (این 107بی) تک –ہمارے سرحدی علاقوں میں ہر موسم میں سڑک رابطہ فراہم کرنے کی سمت میں ایک اور قدم ہوگا۔ کنکٹی وٹی کو بڑھاوا دینے کے علاوہ یہ پروجیکٹ حکمت عملی کے نقطہ نظر سے بھی سود مند ثابت ہوں گے۔

کیدار ناتھ اور بدری ناتھ ہندوؤں کے سب سے اہم مذہبی مقامات میں سے ایک ہے۔یہ علاقہ ایک سکھ مذہبی مقام ہیم کُنڈ صاحب کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ شروع کئے جارہے کنکٹی وٹی پروجیکٹ مذہبی اہمیت کے حامل مقامات تک رسائی کو آسان بنانے اور بنیادی ڈھانچے میں وزیر اعظم کے عہد کا آئینہ ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"