وزیراعظم جناب نریندر مودی 25 مارچ 2023 کو کرناٹک کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 10:45 بجے وزیر اعظم چکبالاپور میں شری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کریں گے۔ دوپہر ایک بجے وزیر اعظم بنگلور میٹرو کی وائٹ فیلڈ (کاڈو گوڈی) سے کرشنا راج پورہ میٹرو لائن کا افتتاح کریں گے اور میٹرو میں سواری بھی کریں گے۔
وزیر اعظم چکبالاپور میں
اس خطے میں طلبہ کو نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور قابل رسائی اور سستی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں مدد دینے والی ایک پہل میں وزیر اعظم شری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ (ایس ایم ایس آئی ایم ایس آر) کا افتتاح کریں گے۔ اس کی بنیاد شری ستیہ سائی یونیورسٹی فار ہیومن ایکسیلینس نے ستیہ سائی گرام، مدیناہلی، چکبالاپور میں رکھی ہے۔ ایک دیہی علاقے میں واقع اور طبی تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کو ڈی کمرشلائز کرنے کے وژن کے ساتھ قائم، ایس ایم ایس آئی ایم ایس آر سب کو طبی تعلیم اور معیاری طبی دیکھ بھال فراہم کرے گا - مکمل طور پر مفت۔ یہ ادارہ تعلیمی سال 2023 سے کام کرنا شروع کردے گا۔
وزیر اعظم بنگلورو میں
وزیر اعظم نے ملک بھر میں عالمی معیار کے شہری نقل و حرکت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اس کے مطابق بنگلور میٹرو فیز 2 کے تحت وائٹ فیلڈ (کاڈوگڈی) میٹرو سے کرشنا راج پورہ میٹرو لائن آف ریچ -1 توسیعی پروجیکٹ کے13.71 کلومیٹر کے حصے کا افتتاح وزیر اعظم وائٹ فیلڈ (کاڈوگڈی) میٹرو اسٹیشن پر کریں گے۔ تقریباً 4250 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی اس میٹرو لائن کے افتتاح سے بنگلورو میں مسافروں کو صاف ستھری، محفوظ، تیز رفتار اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم ہوگی، جس سے نقل و حرکت میں آسانی ہوگی اور شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کیا جاسکے گا۔