وزیر اعظم جھارکھنڈ میں 35,700 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم سندری فرٹیلائزر پلانٹ قوم کے نام وقف کریں گے؛ گورکھپور اور راما گنڈم میں کھاد کے پلانٹس کے احیاء کے بعد ملک میں تیسرے فرٹیلائزر پلانٹ کوبحال کیا جائے گا
وزیر اعظم چترا میں شمالی کرن پورہ سپر تھرمل پاور پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے
جھارکھنڈ میں ریلوے کے شعبے کو بڑا فروغ ملے گا؛ وزیر اعظم ریاست میں تین نئی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
وزیر اعظم مغربی بنگال میں 22,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم رگھوناتھ پور تھرمل پاور اسٹیشن فیز II کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم ہلدیہ- برونی خام تیل پائپ لائن کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم کولکتہ کے سیاما پرساد مکرجی پورٹ پر بنیادی ڈھانچےکو مضبوط بنانے کے لیے متعدد پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
مغربی بنگال میں ریل، سڑک، ایل پی جی سپلائی اور گندے پانی کی صفائی سے متعلق کئی دیگرپروجیکٹ اہم توجہ کامرکز ہوں گے
توانائی کے شعبے کو ایک اہم فروغ دینے کے لیے بیگوسرائے میں تیل اور گیس کے شعبے سے متعلق 1.48 لاکھ کروڑ روپے کے ملک گیر پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے
ہندوستان کے توانائی کے شعبے میں تاریخی کامیابی کو نشان زد کرتے ہوئے، وزیر اعظم کے جی طاس سے ’پہلی مرتبہ تیل‘ نکالے جانے کو قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم بہار میں 34,800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرے گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم برونی ریفائنری کی توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے؛ وزیر اعظم ریفائنری میں کئی دیگر منصوبوں کا افتتاح کریں گے
وزیراعظم برونی فرٹیلائزر پلانٹ کا افتتاح کریں گے؛ملک میں چوتھا فرٹیلائزر پلانٹ بحال کیا جائے گا
بہار میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک، ریل کے بنیادی ڈھانچے ، نمامی گنگے پروگرام کو بھی بڑا فروغ ملے گا؛ وزیر اعظم بہار میں چار نئی ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے
وزیر اعظم پٹنہ میں دریائے گنگا پر چھ لین کے ایک نئے پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم پٹنہ میں یونٹی مال کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم ملک میں پالتو جانوروں کے ڈیجیٹل ڈیٹا بیس- 'بھارت پشودھن' کو قوم کے نام وقف کریں گے ؛ وزیر اعظم کسانوں کے لیے ’بھارت پشودھن‘ ڈیٹا بیس کا استعمال کرنے کی خاطر’1962 فارمرز ایپ‘ بھی لانچ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم اور 2 مارچ 2024 کو جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے۔

یکم مارچ کو، صبح تقریباً 11 بجے، وزیر اعظم جھارکھنڈ میں دھنباد کے سندری پہنچیں گے اور ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ جھارکھنڈ میں 35,700 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً 3 بجے، وزیر اعظم ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ مغربی بنگال میں ہگلی کے آرام باغ  میں 7,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

2 مارچ کو، صبح تقریباً 10:30 بجے، وزیر اعظم مغربی بنگال  میں نادیہ ضلع کے کرشن نگر پہنچیں گے، جہاں وہ 15,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دوپہر 2:30 بجے، وزیر اعظم بہار کے اورنگ آباد میں 21,400 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شام 5:15 بجے، وزیر اعظم بہار کے بیگوسرائے پہنچیں گے، جہاں وہ ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے اور ملک بھر میں تقریباً 1.48 لاکھ کروڑ روپے کے تیل اور گیس کے شعبے کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور بہار میں 13,400 روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

جھارکھنڈ کے سندری میں وزیر اعظم

وزیر اعظم دھنباد کے سندری میں عوامی پروگرام میں کھاد، ریل، بجلی اور کوئلے کے شعبے سے متعلق متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم ہندستان اُرورک اینڈ رسائن لمیٹڈ (ایچ یو آر ایل) سندری فرٹیلائزر پلانٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔ 8900 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا یہ کھاد پلانٹ یوریا سیکٹر میں خود کفالت کی جانب  ایک قدم ہے۔ اس سے ملک میں تقریباً 12.7 ایل ایم ٹی سالانہ یوریا کی پیداوار میں اضافہ ہو گا، جس سے ملک کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ گورکھپور اور راما گنڈم میں کھاد کے پلانٹس کے احیاء کے بعد، جنہیں وزیر اعظم نے بالترتیب دسمبر 2021 اور نومبر 2022 میں قوم کے نام وقف کیا تھا، یہ ملک میں دوبارہ بحال کیا جانے والا تیسرا کھاد پلانٹ ہے۔

وزیر اعظم جھارکھنڈ میں 17,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں میں دیگر کے علاوہ  سون نگر-اندل کو جوڑنے والی تیسری اور چوتھی لائن ؛  توری- شیو پور پہلی اور دوسری لائن اور بیراتولی- شیو پور تیسری ریلوے لائن (توری- شیو پور پروجیکٹ کا حصہ)؛  موہن پور – ہنس دیہا نئی ریل لائن؛ دھنباد- چندرپورہ ریل لائن شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ ریاست میں ریل خدمات کو وسعت دیں گے اور خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کا باعث بنیں گے۔ وزیر اعظم پروگرام کے دوران تین ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس میں دیوگھر –  ڈبرو گڑھ ٹرین سروس، ٹاٹا نگر اور بدم پہار کے درمیان ایم ای ایم یو ٹرین سروس (یومیہ) اور شیو پور اسٹیشن سے طویل فاصلے تک چلنے والی مال بردار ٹرین شامل ہے۔

وزیر اعظم جھارکھنڈ میں شمالی کرن پورہ سپر تھرمل پاور پروجیکٹ (ایس ٹی پی پی) کے یونٹ 1 (660 میگاواٹ) سمیت اہم پاور پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔  7500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا یہ پروجیکٹ خطے میں بجلی کی فراہمی میں بہتری کا باعث بنے گا۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ریاست میں سماجی واقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم جھارکھنڈ میں کوئلے کے شعبے سے متعلق قومی پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔

مغربی بنگال کے آرام باغ میں وزیر اعظم

ہگلی کے آرام باغ میں وزیر اعظم ریل، بندرگاہوں، تیل کی پائپ لائن، ایل پی جی کی فراہمی اور گندے پانی کی صفائی جیسے شعبوں سے متعلق متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

وزیر اعظم تقریباً 2,790 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی انڈین آئل کی 518 کلومیٹر ہلدیہ- برونی خام تیل کی پائپ لائن کا افتتاح کریں گے۔ یہ پائپ لائن بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال سے گزرتی ہے۔ یہ پائپ لائن برونی ریفائنری، بونگائی گاؤں ریفائنری اور گوہاٹی ریفائنری کو محفوظ، کم لاگت اور ماحول دوست طریقے سے خام تیل فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم سیاما پرساد مکرجی پورٹ، کولکتہ میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے تقریباً 1000 کروڑ روپے  کےمتعدد پروجیکٹوں کوقوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ان میں برتھ نمبر 8 این ایس ڈی کی تعمیر نو اور کولکتہ ڈاک سسٹم کا این ایس ڈی کی برتھ نمبر 7 اور 8 کی میکانائزیشن شامل ہیں۔  وزیر اعظم ہلدیہ ڈاک کمپلیکس، شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ کے تیل کی جیٹیوں پر فائر فائٹنگ سسٹم کو بڑھانے کے منصوبے کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ نئی نصب شدہ آگ بجھانے کی سہولت ایک جدید ترین مکمل خودکار سیٹ اپ ہے، جو جدید گیس اور شعلے کے سینسرز سے لیس ہے، جو خطرے کی فوری نشاندہی کو یقینی بناتا ہے۔ وزیر اعظم 40 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت کے ساتھ ہلدیہ ڈاک کمپلیکس کے تیسرے ریل ماونٹڈ کوے کرین (آر ایم کیو سی) کو وقف کریں گے۔ سیاما پرساد مکرجی پورٹ، کولکتہ میں یہ نئے پروجیکٹس تیزی سے اور محفوظ کارگو ہینڈلنگ اور انخلاء میں مدد کرتے ہوئے بندرگاہ کی پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے۔

وزیر اعظم تقریباً 2680 کروڑ روپے کے اہم ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان منصوبوں میں جھارگرام – سلگا جھاری (90 کلومیٹر) کو جوڑنے والی تیسری ریل لائن ؛ سونڈالیہ – چمپاپکور ریل لائن کو دوہراکرنا (24 کلومیٹر)؛ اور ڈنکونی - بھٹا نگر - بالٹیکوری ریل لائن (9 کلومیٹر) کو دوہراکرنا شامل ہے۔ یہ منصوبے خطے میں ریل کی نقل و حمل کی سہولیات کو وسعت دیں گے، نقل و حرکت کو بہتر بنائیں گے اور مال بردار ٹریفک کی ہموار سروس کو سہولت فراہم کریں گے، جس سے خطے میں اقتصادی اور صنعتی ترقی ہوگی۔

وزیر اعظم ودیا ساگر انڈسٹریل پارک، کھڑگپور میں 120 ٹی ایم ٹی پی اے کی صلاحیت کے ساتھ انڈین آئل کے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔ 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا، ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ خطے کا پہلا ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ ہوگا۔ یہ مغربی بنگال میں تقریباً 14.5 لاکھ صارفین کو ایل پی جی فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم مغربی بنگال میں گندے پانی کی صفائی اور سیوریج سے متعلق تین پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً 600 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے ان پروجیکٹوں کو ورلڈ بینک نے فنڈ فراہم کیا ہے۔ پروجیکٹوں میں انٹرسیپشن اینڈ ڈائیورژن (آئی اینڈ ڈی) کے کام اور ہاوڑہ میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پیز) شامل ہیں، جن کی گنجائش 65 ایم ایل ڈی  اور 3.3 کلومیٹر کا سیوریج نیٹ ورک ہے۔ بالی میں 62 ایم ایل ڈی کی صلاحیت کے ساتھ آئی اینڈ ڈی ورکس اور ایس ٹی پیز اور 11.3 کلومیٹر کے سیوریج نیٹ ورک، اور کمرہاٹی اور بارانگر میں 60 ایم ایل ڈی کی صلاحیت والے آئی اینڈ ڈی ورکس اور ایس ٹی پیز اور 8.15 کلومیٹر کے سیوریج نیٹ ورک وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر اعظم مغربی بنگال  کے کرشنا نگر میں

کرشنا نگر میں، وزیر اعظم بجلی، ریل اور سڑک جیسے شعبوں سے متعلق کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ملک میں بجلی کے شعبے کو مستحکم کرتے ہوئے وزیر اعظم پرولیا ضلع کے رگھوناتھ پور میں واقع رگھوناتھ پور تھرمل پاور اسٹیشن فیزII (2x660 میگاواٹ) کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دامودر ویلی کارپوریشن کے کوئلے پر مبنی تھرمل پاور پروجیکٹ میں انتہائی موثر سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیاہے۔ یہ نیا پلانٹ ملک کی انرجی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کی جانب ایک قدم ہوگا۔

وزیر اعظم میجیا تھرمل پاور اسٹیشن کے یونٹ 7 اور 8 کے فلو گیس ڈی سلفرائزیشن (ایف جی ڈی) سسٹم کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً 650 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا، ایف جی ڈی سسٹم فلو گیسوں سے سلفر ڈائی آکسائیڈ کو نکال کر صاف فلو گیس پیدا کرے گا اور جپسم بنائے گا، جسے سیمنٹ کی صنعت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم این ایچ- 12 (100 کلومیٹر) کے فرکّا-رائے گنج سیکشن کو چار لین کرنے کے سڑک منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔ تقریباً 1986 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا یہ پروجیکٹ شمالی بنگال اور شمال مشرقی خطےمیں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرے گا، کنیکٹیویٹی کو بہتر بنائے گا اور سماجی اقتصادی ترقی میں تعاون کرے گا۔

وزیر اعظم مغربی بنگال میں 940 کروڑ روپے سے زیادہ کے چار ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، جن میں دامودر -  موہی شیلا ریل لائن کو دوہرا کرنا؛ رامپورہاٹ اور مرارائی کے درمیان تیسری لائن؛ بازارساؤ - عظیم گنج ریل لائن کو دوہرا کرنا؛  اور عظیم گنج –  مرشد آباد کو جوڑنے والی نئی لائن کے پروجیکٹ شامل ہیں۔  یہ پروجیکٹ ریل رابطے کو بہتر بنائیں گے، مال برداری میں سہولت فراہم کریں گے اور خطے میں اقتصادی اور صنعتی ترقی میں تعاون کریں گے۔

وزیر اعظم بہار کے اورنگ آباد میں

اورنگ آباد میں، وزیر اعظم 21,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ریاست میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو مضبوط کرتے ہوئے، وزیر اعظم 18,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا، ان میں این ایچ - 227 کے جے نگر-نراہیا سیکشن کے ساتھ 63.4 کلومیٹر طویل دو لین؛ این ایچ -131جی پر کنہولی سے رام نگر تک چھ لین والی پٹنہ رنگ روڈ کا سیکشن؛ کشن گنج شہر میں موجودہ فلائی اوور کے متوازی 3.2 کلومیٹر طویل دوسرا فلائی اوور؛ 47 کلومیٹر طویل بختیار پور- راجولی کی چار لین والا بنانا؛ اور این ایچ- 319 کے 55 کلومیٹر طویل اررا - پاراریا سیکشن کو چار لین میں تبدیل کرنا شامل  ہیں۔

وزیر اعظم چھ قومی شاہراہ پروجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جن میں 55 کلومیٹر طویل چار لین تک رسائی کنٹرول شدہ گرین فیلڈ نیشنل ہائی وے اماس سے گاؤں شیورام پور تک کی تعمیر ؛  شیورام پور سے رام نگر تک 54 کلومیٹر طویل چار لین کی کنٹرول  رسائی والی گرین فیلڈ نیشنل ہائی وے ؛ گاؤں کلیان پور سے گاؤں بل بھدر پور تک 47 کلومیٹر طویل چار لین کی کنٹرول رسائی والی گرین فیلڈ نیشنل ہائی وے؛ بل بھدرپور سے بیلہ نوادہ تک 42 کلومیٹر طویل چار لین کی کنٹرول رسائی والی گرین فیلڈ نیشنل ہائی وے؛ دانا پور -  بیہٹا سیکشن سے 25 کلومیٹر طویل چار لین ایلیویٹڈ کوریڈور؛ اور موجودہ دو لین سے چار لین کیریج وے کو اپ گریڈ کرنا ؛ بیہٹا – کوئلوار سیکشن شامل ہیں ، جو سڑک رابطوں کو بہتر بنائیں گے، سفر کے وقت کو کم کریں گے، سیاحت کو فروغ دیں گے اور خطے کی سماجی اقتصادی ترقی کا باعث بنیں گے۔

وزیر اعظم دریائے گنگا پر چھ لین پل کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جسے پٹنہ رنگ روڈ کے ایک حصے کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ یہ پل ملک کے سب سے طویل دریا ئی پلوں میں سے ایک ہوگا۔ یہ پروجیکٹ پٹنہ شہر کے راستے ٹریفک کو کم کرے گا اور بہار کے شمالی اور جنوبی حصوں کے درمیان تیز اور بہتر رابطہ فراہم کرے گا، جس سے پورے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم بہار میں نمامی گنگے کے تحت بارہ پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے، جو تقریباً 2,190 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں سید پور اور پہاڑی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ، سید پور، بیور، پہاڑی زون آئی وی اے کے لیے سیوریج نیٹ ورک؛ کرم لیچک میں سیوریج نیٹ ورک کے ساتھ سیوریج سسٹم؛ پہاڑی زون V میں سیوریج اسکیم؛ اور باڑھ، چھپرا، نوگچیا، سلطان گنج اور سون پور ٹاؤن میں انٹرسیپشن، ڈائیورژن اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ کئی مقامات پر دریائے گنگا میں چھوڑے جانے سے پہلے گندے پانی کی صفائی کو یقینی بناتے ہیں، جس سے دریا کی صفائی میں اضافہ ہوگا اور علاقے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم پٹنہ میں یونٹی مال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔  200 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس پروجیکٹ کا تصور ایک جدید ترین سہولت کے طور پر کیا گیا ہے، جس میں بین الاقوامی ڈیزائن کے طریقوں، ٹیکنالوجی، آرام اور جمالیات کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ  مال ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع کو مخصوص مقام فراہم کرے گا، جس سے وہ اپنی منفرد مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کر سکیں گے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 36 بڑے اسٹالز اور بہار کے ہر ضلع کے لیے 38 چھوٹے اسٹالز ہوں گے۔ یونٹی مال ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹس، جیوگرافیکل انڈیکیٹرز (جی آئی) مصنوعات اور بہار اور بھارت کی  دستکاری مصنوعات کی مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا۔ یہ پروجیکٹ سے روزگار پیدا کرنے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ریاست سے برآمدات کے لحاظ سے ایک اہم سماجی و اقتصادی فوائد فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم بہار میں تین ریلوے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے، جن میں پاٹلی پتر سے  پہلیزا ریلوے لائن کو دوہرا کرنا؛  بندھوا-پیمار کے درمیان 26 کلومیٹر لمبی نئی ریل لائن؛ اور گیا میں ایک ایم ای ایم یوشیڈ کا منصوبہ شامل ہے۔ وزیراعظم آرا بائی پاس ریل لائن کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ریل منصوبے بہتر ریل رابطے، لائن کی گنجائش اور ٹرینوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے اور خطے میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کا باعث بنیں گے۔

وزیر اعظم بہار کے بیگوسرائے میں

بیگوسرائے کی ایک عوامی تقریب میں ، جب وزیراعظم تقریباً 1.48 لاکھ کروڑ روپے کے تیل اور گیس کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کریں گے،  قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے،تو  ملک میں توانائی کے سیکٹر کو قابل قدر فروغ حاصل ہوگا۔  یہ پروجیکٹ پورے ملک میں مختلف ریاستوں جیسے بہار، ہریانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، پنجاب اور کرناٹک میں کے جی طاس  میں پھیلے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کے جی طاس میں  ’نکلنے والے پہلے تیل‘ کوقوم کے نام وقف کریں گے اوراو این جی سی  کرشنا گوداوری ڈیپ واٹر پروجیکٹ سے پہلے خام تیل کے ٹینکر کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ کی جی طاس سے ’پہلے تیل‘ کی حصولیابی ہندوستان کے توانائی کے سیکٹر میں ایک تاریخی کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے، جو توانائی کی درآمدات پر ہمارے انحصار کو نمایاں طور پر کم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ بھارت کے توانائی کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز بھی کرےگا، جس میں توانائی کی سکیورٹی کو  مستحکم کرنے اور اقتصادی لچک کو فروغ دینے کا  موقع حاصل ہوگا۔

بہار میں تقریباً 14,000 کروڑ روپے کے تیل اور گیس کے سیکٹرکے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ اس میں 11,400 کروڑ روپے سے زیادہ کی پروجیکٹ لاگت کے ساتھ برونی ریفائنری کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھنا اور برونی ریفائنری میں گرڈ انفراسٹرکچر جیسے پروجیکٹوں کا افتتاح؛ پارا دیپ – ہلدیہ – درگاپور ایل پی جی پائپ لائن کی پٹنہ اور مظفر پور تک توسیع، اور دیگر شامل ہیں۔

ملک بھر میں شروع کیے جانے والے تیل اور گیس کے دیگر اہم پروجیکٹوں میں ہریانہ میں پانی پت ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی توسیع؛ پانی پت ریفائنری میں 3جی  ایتھنول پلانٹ اور کیٹالسٹ پلانٹ؛ آندھرا پردیش میں وشاک ریفائنری  جدید کاری پروجیکٹ (وی آر ایم پی)؛ پنجاب کے فاضلکا، گنگا نگر اور ہنومان گڑھ اضلاع پر محیط سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پروجیکٹ؛  گلبرگہ کرناٹک میں نیا پی او ایل  ڈپو، مہاراشٹر میں ممبئی ہائی نارتھ ری ڈیولپمنٹ فیز -IV، اور دیگر شامل ہیں۔  وزیر اعظم آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم اینڈ انرجی (آئی آئی پی ای) کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعظم برونی میں ہندوستان اُروراک اینڈ راسائن لمیٹڈ (ایچ یو آر ایل) کھاد پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ 9500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا یہ پلانٹ کسانوں کو سستی یوریا فراہم کرے گا اور ان کی پیداواری صلاحیت اور مالی استحکام میں اضافہ کرے گا۔ یہ ملک میں دوبارہ شروع ہونے والا چوتھا کھاد پلانٹ ہوگا۔

وزیر اعظم تقریباً 3917 کروڑ روپے کے کئی ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں راگھوپور – فوربس گنج گیج کی تبدیلی؛  مکوریا-کٹیہار-کمید پور ریل لائن کو دوہرا کرنا؛  برونی-بچھواڑا تیسری اور چوتھی لائن کے لیے پروجیکٹ، کٹیہار-جوگبنی ریل سیکشن کی برقی کاری، اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ یہ منصوبے سفر کو مزید قابل رسائی بنائیں گے اور خطے کی سماجی اقتصادی ترقی کا باعث بنیں گے۔ وزیر اعظم چار ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جن میں دانا پور - جوگبنی ایکسپریس (دربھنگہ -  ساکری کے راستے)؛  جوگبنی- سہرسہ ایکسپریس؛ سونپور- ویشالی ایکسپریس؛ اور جوگبنی- سلی گوڑی ایکسپریس شامل ہیں۔

وزیر اعظم ملک میں مویشیوں کے لیے ایک ڈیجیٹل ڈیٹا بیس- 'بھارت پشودھن' کوقوم کے نام وقف کریں گے ۔ نیشنل ڈیجیٹل لائیوسٹاک مشن (این ڈی ایل ایم) کے تحت تیار کیا گیا، 'بھارت پشودھن' ہر مویشی کے لیے ایک منفرڈ 12 ہندسوں کی ایک منفرد ٹیگ آئی ڈی کا استعمال کرتا ہے۔ پروجیکٹ کے تحت، تخمینہ شدہ 30.5 کروڑ گائے کی نسل میں سے، تقریباً 29.6 کروڑ مویشیوں کو پہلے ہی ٹیگ کیا جا چکا ہے اور ان کی تفصیلات ڈیٹا بیس میں دستیاب ہیں۔ ’بھارت پشودھن‘ گائے کی نسل کے مویشیوں کے لیے ٹریس ایبلٹی سسٹم فراہم کرکے کسانوں کو بااختیار بنائے گا اور بیماریوں کی نگرانی اور کنٹرول میں بھی مدد کرے گا۔

وزیر اعظم '1962 فارمرز ایپ' بھی لانچ کریں گے، ایک ایسی ایپ جو 'بھارت پشودھن' ڈیٹا بیس کے تحت موجود تمام ڈیٹا اور معلومات کو ریکارڈ کرتی ہے، جسے کسان استعمال کر سکتے ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.