Quoteوزیر اعظم نریندر مودی بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش اولیہاتو گاؤں کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہوں گے
Quoteجنجاتیہ گورو دوس کے موقع پر وزیر اعظم اہم سرکاری اسکیموں کو یقینی بنانے کے لیے وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز کریں گے۔
Quoteوزیر اعظم تقریباً 24,000 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ پردھان منتری خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کے ترقیاتی مشن کا بھی آغاز کریں گے
Quoteوزیر اعظم پی ایم کسان کے تحت تقریباً 18,000 کروڑ روپے کی 15 ویں قسط جاری کریں گے
Quoteوزیر اعظم جھارکھنڈ میں تقریباً 7200 کروڑ روپے کی مالیت کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے، ملک کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14-15 نومبر، 2023 کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم 15 نومبر کو صبح تقریباً 9:30 بجے رانچی میں بھگوان برسا منڈا میموریل پارک اور فریڈم فائٹر میوزیم کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش اولیہاتو گاؤں پہنچیں گے، جہاں وہ بھگوان برسا منڈا کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش اولیہاتو گاؤں کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔ وزیر اعظم کھنٹی میں صبح تقریباً 11:30 بجے تیسرے جنجاتیہ گورو دوس 2023 کے جشن کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ اور پردھان منتری خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کے ترقیاتی  مشن کا آغاز کریں گے۔ وہ پی ایم-کسان کی 15ویں قسط بھی جاری کریں گے اور جھارکھنڈ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، ملک کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا

وزیر اعظم کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ حکومت کی اہم اور بڑی اسکیموں کو یقینی بناتے ہوئے ان اسکیموں کے فوائد تمام ٹارگٹ استفادہ کنندگان تک مقررہ وقت میں پہنچیں۔ اسکیموں کو مکمل کرنے کے اس مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر وزیر اعظم جنجاتیہ گورو دوس کے موقع پر‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کا آغاز کریں گے۔

یاترا کے دوران لوگوں تک پہنچنے اور بیداری پیدا کرنے اور فلاحی اسکیموں مثلاً صفائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کی حفاظت، مناسب تغذیہ، قابل اعتماد حفظان صحت، پینے کے صاف پانی وغیرہ پر توجہ مرکوز ہوگی۔ ممکنہ مستفیدین کا اندراج یاترا کے دوران حاصل کی گئی تفصیلات کے ذریعے کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کھونٹی، جھارکھنڈ میں آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن) گاڑی کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جس میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا آغاز ہوگا۔ یاترا ابتدائی طور پر قابل ذکر قبائلی آبادی والے اضلاع سے شروع ہوگی اور 25 جنوری 2024 تک ملک بھر کے تمام اضلاع کا احاطہ کرے گی۔

پی ایم پی وی ٹی جی مشن

پروگرام کے دوران وزیر اعظم اپنی نوعیت کے پہلے پہل - 'پردھان منتری خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کے (پی ایم پی وی ٹی جی) ترقیاتی مشن' کا بھی آغاز کریں گے۔ 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 پی وی ٹی جی ہیں جو 22,544 گاؤں (220 اضلاع) میں رہتے ہیں جن کی آبادی تقریباً 28 لاکھ ہے۔

یہ قبائل بکھرے ہوئے، دور دراز اور ناقابل رسائی بستیوں میں رہتے ہیں، جن میں سے اکثر جنگلاتی علاقوں میں واقع ہیں اور اس لیے تقریباً 24,000 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایک مشن پی وی ٹی جی خاندانوں اور بستیوں کو سڑک اور ٹیلی مواصلات کنیکٹیویٹی، بجلی، محفوظ رہائش، پینے کا صاف پانی اور صفائی، تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور غذائیت اور پائیدار معاش کے مواقع جیسی بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پی ایم جے اے وائی، سکل سیل ڈیزیز کے خاتمے، ٹی بی کے خاتمے، 100 فیصد ٹیکہ کاری ، پی ایم سرکشت ماترتوا یوجنا، پی ایم ماترو وندنا یوجنا، پی ایم پوشن، پی ایم جن دھن یوجنا وغیرہ کے لیے الگ سے انجذاب کو یقینی بنایا جائے گا۔

پی ایم-کسان اور دیگر ترقیاتی اقدامات کی 15ویں قسط

ایک اور اقدام میں جو کسانوں کی فلاح و بہبود کے تئیں وزیر اعظم کے عزم کی ایک اور مثال کو ظاہر کرے گا، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) کے تحت 15 ویں قسط کی رقم تقریباً 18,000 کروڑ روپے 8 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو فوائد کی براہ راست منتقلی کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔ اسکیم کے تحت اب تک 2.62 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کسانوں کے کھاتوں میں 14 قسطوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم ریل، سڑک، تعلیم، کوئلہ، پٹرولیم اور قدرتی گیس جیسے متعدد شعبوں میں تقریبا 7200 کروڑ روپے کی مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 

جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد وزیر اعظم رکھیں گے ان میں قومی شاہراہ 133 کے مہاگما-ہنسڈیہا سیکشن کے 52 کلومیٹر طویل حصے کی چار لیننگ، قومی شاہراہ 114 اے کے باسوکیناتھ-دیوگھر سیکشن کے 45 کلومیٹر طویل حصے کی چار لیننگ؛کے ڈی ایچ-پورنڈیہہ کول ہینڈلنگ پلانٹ؛آئی آئی آئی ٹی رانچی کی نئی تعلیمی اور انتظامی عمارت شامل ہیں۔

جن پروجیکٹوں کا افتتاح اورقوم کو وقف کیا جائے گا ان میں آئی آئی ایم رانچی کا نیا کیمپس شامل ہے۔آئی آئی ٹی    آئی ایس ایم دھنباد کا نیا ہاسٹل؛ بوکارو میں پیٹرولیم آئل اینڈ لبریکنٹس (پی او ایل) ڈپو؛ کئی ریلوے منصوبے جیسے ہٹیا-پکڑا سیکشن، تلگاریہ-بوکارو سیکشن، اور جارنگڈیہ-پتراتو سیکشن کو دوگنا کرنا۔ مزید برآں، جھارکھنڈ ریاست میں ریلوے الیکٹریفیکیشن کی 100فیصد کامیابی کو بھی وزیر اعظم قوم کے نام وقف کریں گے۔

 

  • Reena chaurasia August 29, 2024

    बीजेपी
  • Dr Pankaj Bhivate January 13, 2024

    Jay shri Ram 🚩
  • Preeti Shil January 10, 2024

    🙏
  • Dr Anand Kumar Gond Bahraich January 07, 2024

    जय हो
  • Lalruatsanga January 06, 2024

    wow
  • Mala Vijhani December 06, 2023

    Jai Hind Jai Bharat!
  • Rajesh ary December 04, 2023


  • Basant kumar saini December 03, 2023

    नमो नमो
  • Arun Gupta, Beohari (484774) November 14, 2023

    नमो नमो 🙏
  • Narendra parmar November 14, 2023

    हमारा पीएम सबसे महान है
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Over 28 lakh companies registered in India: Govt data

Media Coverage

Over 28 lakh companies registered in India: Govt data
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 19 فروری 2025
February 19, 2025

Appreciation for PM Modi's Efforts in Strengthening Economic Ties with Qatar and Beyond