وزیر اعظم ٹاٹا نگر ، جھارکھنڈ میں چھ سو ساٹھ کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ریلوے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے لئے وقف کریں گے
وزیر اعظم جھارکھنڈ میں چھ وندے بھارت ریل گاڑیوں کو روانہ کریں گے
وزیر اعظم احمدآباد میں آٹھ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم مہاتما مندر، گاندھی نگر میں قابل تجدید توانائی کے سرمایہ کاروں کی چوتھی عالمی کانفرنس اور ویکسپو (آر ای۔ انویسٹ) کا افتتاح کریں
وزیر اعظم’ سبھدرا‘ کا آغاز کریں گے جو سب سے بڑی اور خواتین پر مرکوز اسکیم ہے
وزیر اعظم بھبنیشور میں ملک بھر کے پی ایم اے وائی کے چھبیس لاکھ مستفدین کے لئے گرہہ پرویش تقریبات میں شامل ہوں گے
وزیر اعظم اضافی کنبوں کے سروے کے لئے اے ڈبلیو اے اے ایس ٹی 2024 ایپ لانچ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی پندرہ ستمبر سے سترہ ستمبر 2024 تک جھارکھنڈ گجرات اور اڈیشہ کا دورہ کریں گے۔

پندرہ ستمبر کو وزیر اعظم جھارکھنڈ جائیں گے اور صبح تقریباد س بجے ٹاٹا نگر جنکشن ریلوے اسٹیشن سے ٹاٹا نگر۔ پٹنہ وندے بھارت ٹرین کو روانہ کریں گے۔ ساڑے دس بجے کے قریب وہ چھ سو ساٹھ کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے مختلف ریلوے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے لئے وقف کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ٹاٹا نگر جھارکھنڈ میں پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی۔جی) کے بیس ہزار مستفدین کو منظوری کے دستاویز سونپیں گے۔

سولہ ستمبر کو صبح نو بج کر پینتالیس منٹ پر وزیر اعظم گاندھی نگر میں پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے مستفدین سے ملیں گے ۔ اس کے بعد تقریبا ساڑھے دس بجے صبح وہ مہاتما مندر گاندھی نگر ، گجرات میں قابل تجدید توانائی کے سرمایہ کاروں کی چوتھی عالمی کانفرنس اور ایکسپو(آر ای۔ انویسٹ) کا افتتاح کریں گے۔ دن میں ایک بج کر پینتالیس منٹ پر وزیر اعظم احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے اور سیکشن ون میٹر و اسٹیشن سے جی آئی ایف ٹی سٹی میٹرو اسٹیشن تک میٹرو کی سواری کریں گے۔ دن میں ساڑھے تین بجے کے قریب وزیر اعظم احمدآباد میں آٹھ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سترہ سمبت کو وزیر اعظم اڈیشہ جائیں گے۔ اور دن میں سواگیارہ بجے کے آس پاس وہ پردھان منتری آواس یوجنا۔ اربن کے مستفدین سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد دن میں بارہ بجے وہ بھبنیشور ، اڑیشہ میں 3800 کروڑ روپے سےز یادہ کی لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے لئے وقف کریں گے۔

وزیر اعظم ٹاٹا نگر میں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ چھ سو ساٹھ کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے لئے وقف کریں گے۔ وزیر اعظم دیو گھر ڈسٹرکٹ میں مدھوپور بائی پاس لائن کا اور ہزاری باغ ڈسٹرکٹ جھارکھنڈ میں ہزاری باغ ٹاؤن کوچنگ ڈپو کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔ تکمیل کے بعد مدھو پور بائی پاس لائن سے ہاؤڑہ ۔ دہلی میں لائن پر ٹرینوں کو روکا جانا ختم ہوگا اور اس سے گریڈ پیدوار جیسی ڈیہہ کے درمیان سفر کا وقت بھی کم ہوجائے گا۔ہزاری باغ ٹاؤن کوچنگ ڈپو سے اس اسٹیشن پر کوچنگ اسٹاک رکھنے میں سہولت حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم نے کرکرا۔ کناراؤں ڈبلنگ کو بھی قوم کے لئے وقف کریں گے جو بونڈامنڈا۔ رانچی سنگل لائن سیکشن کا حصہ ہے اور راؤکیلا۔ گوما روٹ برائے رانچی، موری اور چندر پوراسٹیشنوں کا حصہ بھی ہے۔ اس پروجیکٹ سے اشیا اور مسافروں کی نقل وحرکت بڑھے گی۔ اس کے علاوہ 04 روڈ انڈر برج بھی قوم کے لئے وقف کیا جائے گا۔

وزیر اعظم چھ وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ جدید ترین ترین سہولیات سے لیس وندھے بھارت ٹرینوں سے درج ذیل راستوں پر کنکٹوٹی بہتر ہوگی۔

  1. ٹاٹا نگر۔ پٹنہ
  2. بھاگلپور۔ دمکا۔ ہاؤڑہ
  3. برہمپور۔ ٹاٹا نگر
  4. گیا۔ ہاؤڑہ
  5. دیوگھر ۔ وارانسی
  6. راؤکیلا۔ ہاؤڑہ

ان وندے بھارت ٹرینوں کے آغاز سے روزہ مرہ کے مسافروں۔ پیشہ ور افراد، کاروباریوں اور طلبا برادری کو سیاحت کو فروغ ملے گا کیونکہ مقدس مقامات مثلا دیو گھر (جھارکھنڈ) میں ویدیا ناتھ دھام، وارانسی (اترپردیش) میں کاشی وشوناتھ مندر، کولکاتہ (مغربی بنگال) میں کالی گھاٹ، بیلور مٹھ وغیرہ کے لئے سفر تیز تر اور آسان ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ دھنبار کی کوئلہ کانوں ، کولکاتہ کی جوٹ صنعت اور درگا پور میں لوہے اور اسٹیل کی صنعت کو زبردست فروغ ملے گا۔

تمام لوگوں کے لئے مکان کے اپنے عہد کے مطابق وزیر اعظم جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی ۔ جی) کے بیس ہزار سے زیادہ مستفدین میں منظوری نامے تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم مستفدین کو امداد کی پہلی قسط جاری کریں گے۔ وزیر اعظم 46 ہزار مستفدین کے لے گرہ پرویش تقریبات میں حصہ لیں گے۔

وزیر اعظم گاندھی نگر میں

وزیراعظم جناب نریندر مودی مہاتمامندر گاندھی نگر، گجرات میں آر ای۔ انویسٹ 2024 کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروگرام قابل تجدید توانائی کی تیاری اور استعمال میں ہندوستان کی خاطر خواہ ترقی کی عکاسی کرے گا۔ اس پروگرام میں ڈھائی دن کی کانفرنس ہوگی جس میں دنیا بھر سے مندوبین شامل ہوں گے۔ شرکا وسیع تر پروگراموں کا حصہ بنیں گے جس میں وزرا اعلیٰ کی پلنری ، سی ای او راؤنڈٹیبل اور اختراع میں سرمایہ کاری، گرین ہائیڈروجن اور مستقبل میں توانائی کے حل پر تبادلہ خیال شامل ہے، جرمنی ، آسٹریلیا، ڈنمارک اور ناروے اس پروگرام میں ساجھیدار ملکوں کے طور پر شرکت کررہے ہیں۔ گجرات میزبان سیاحت ہے اور آندھرا پردیش ، کرناٹک، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، راجستھان، تلنگانہ اور اترپردیش ساجھیدار ریاستوں کی حیثیت سے شامل ہوں گی۔

کانفرنس میں ہندوستان کی جانب سے دو سو جی ڈبلیو نان فوسل ایندھن کی صلاحیت کے حصول میں ساتھ دینے والے اہم شرکا کی عزت افزائی کی جائے گی۔ ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سرکاری اور نجی کمپنیوں ، اسٹارٹ اپس اور بڑی صنعتوں کی جانب سے لائی گئی جدید ترین ٹیکنالوجی اور اختراع کو پیش کیا جائے گا۔ یہ نمائش پائیدار مستقبل کے لئے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کرے گا۔

وزیر اعظم احمدآباد میں

وزیر اعظم احمد آباد گجرات میں آٹھ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ویزر اعظم کئی اہم ترین پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن میں سماکھیالی ۔ گاندھی دھا، اور گاندھی دھام۔ آدی پور ریلوے لائن، اے ایم سی احمد آباد میں اہم سڑکوں کی ترقی اور بکرول، ہاتھی جن ، رامول اور پنجرپول جنکشن پر فلائی اوور برج کی تعمیر شامل ہے۔

وزیر اعظم ایک تیس میگاواٹ سولر سسٹم کا افتتاح کریں گے۔ وہ کچھ  میں کچھ لگنائٹ تھرمل پاور اسٹیشن میں پینتیس میگاواٹ بی ای ایس ایس سولر پی وی پروجیکٹ کا اور موربی اور راجکوٹ میں 220کلو واٹ سب اسٹیشن کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت تیس ہزار سے زیادہ مکانات کو منظوری دیں گے اور ان گھروں کے لئے پہلی قسط جاری کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ایم اے وائی کے تحت مکانات کی تعمیر کا آغاز کرائیں گے۔ وہ پی ایم اے وائی کے شہری اور دیہی ۔ دونوں زمروں کے تحت مکمل شدہ مکانات مستفدین کو سونپیں گے۔

اس کے علاوہ وہ بھج سے احمد آباد کے لئے پہلی وندے بھارت ٹرین کو روانہ کریں گے اور کئی وندے بھارت ٹرینوں کو روانہ کریں گے۔

وزیر اعظم بھبنیشور میں

وزیر اعظم بھبنیشور میں حکومت اڈیشہ کی سبھدرا اہم اسکیم کا لانچ کریں گے۔ یہ سب سے بڑی اور خواتین پر مرکوز اسکیم ہے جس میں تقریبا ایک کروڑ خواتین کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت اکیس سے ساٹھ برس کے درمیان کی عمر والی تمام مستفدین کو 25-2024 سے لے کر 29-2028 تک کے درمیان پانچ برسوں میں پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اس تاریخی موقع پر وزیر اعظم دس لاکھ سےز یادہ عورتوں کے کھاتوں میں فنڈ ٹرانسفر کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم بھبنیشور میں 2800 کروڑ روپے زیادہ سے زیادہ لاگت والے ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے لئے وقف کریں گے ۔ ان ریلوے منصوبوں سے اڈیشہ میں ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ بڑھے گا اور خطے میں ترقی اور کنکٹوٹی کو فروغ ملے گا ۔ وزیر اعظم ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعظم تقریبا چودہ ریاستوں کے تقریبا تیرہ لاکھ مستفدین کے لئے امداد کی پہلی قسط جاری کریں گے۔ ملک بھر سے پی ایم اے وائی گرامین اور اربن کے چھبیس لاکھ مستفدین کے لئے گرہ پرویش کی تقریبات اس پروگرام کے دوران منعقد ہوں گی ۔ وزیر اعظم پی ایم اے وائی شہری اور دیہی کے مستفدین کو چابیاں سونپیں گے۔ وزیر اعظم اے وی اے اے ایس +2024 ایپ کو بھی لانچ کریں گے جو پی ایم اے وائی۔ جی کے تحت اضافی کنبوں کے سروے کے لے ہوگا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم پردھان منتری آواس یوجنا(شہری) پی ایم اے وائی۔یو، دوئم کے لئے کارروائیوں سے متعلق رہنما خطوط جاری کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi