وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 اگست کو صبح تقریباً 7:15 بجے بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (ISTRAC) کا دورہ کریں گے۔ وہ جنوبی افریقہ اور یونان کے دورے سے واپسی کے فوراً بعد بنگلورو پہنچیں گے۔
وزیر اعظم چندریان -3 مشن میں شامل اسرو کے سائنسدانوں سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔ انہیں چندریان 3 مشن کے نتائج اور پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔