وزیر اعظم 11 مارچ کو ہریانہ کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | March 10, 2024 | 11:11 IST
وزیر اعظم مختلف ریاستوں کے لیے تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کے 112 قومی شاہراہوں کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم دوارکا ایکسپریس وے کے 19 کلومیٹر طویل ہریانہ سیکشن کا افتتاح کریں گے
یہ منصوبے نیشنل ہائی وے نیٹ ورک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے اور ملک بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھانے میں مدد کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 مارچ 2024 کو گروگرام، ہریانہ کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 12 بجے دوپہر، وزیر اعظم تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کے ملک بھر میں پھیلے 112 نیشنل ہائی وے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

این ایچ-48 پر دہلی اور گروگرام کے درمیان ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور بھیڑ کو کم کرنے میں مدد کے لیے، وزیر اعظم تاریخی دوارکا ایکسپریس وے کے ہریانہ سیکشن کا افتتاح کریں گے۔ 8 لین دوارکا ایکسپریس وے کا 19 کلومیٹر طویل ہریانہ سیکشن تقریباً 4,100 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس میں 10.2 کلومیٹر طویل دہلی-ہریانہ بارڈر سے بسائی ریل اوور برج (آر او بی) اور 8.7 کلومیٹر طویل بسائی آر او بی سے کھڑکی دولا کے دو پیکج شامل ہیں۔ یہ دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے اور گروگرام بائی پاس کو بھی براہ راست رابطہ فراہم کرے گا۔

دیگر بڑے منصوبے جن کا وزیر اعظم افتتاح کریں گے ان میں 9.6 کلومیٹر طویل چھ لین اربن ایکسٹینشن روڈ-II (یو ای آر-II) - پیکیج 3 نانگلوئی - نجف گڑھ روڈ سے دہلی کے سیکٹر 24 دوارکا سیکشن تک؛ تقریباً 4,600 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے اتر پردیش میں لکھنؤ رنگ روڈ کے تین پیکیج؛ آندھرا پردیش ریاست میں تقریباً 2,950 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا این ایچ 16 کا آنند پورم - پینڈورتھی - انکا پلی سیکشن؛ ہماچل پردیش میں تقریباً 3,400 کروڑ روپے مالیت کے این ایچ-21 (2 پیکیج) کے کرت پور سے نیرچوک سیکشن؛ کرناٹک میں 2,750 کروڑ روپے کی لاگت سے دوباسپیٹ - ہیسکوٹ سیکشن (دو پیکیج) کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 20,500 کروڑ روپے کے 42 دیگر منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعظم ملک بھر میں نیشنل ہائی وے کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ جن اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں آندھرا پردیش میں 14،000 کروڑ روپے مالیت کے بنگلورو - کڑپہ - وجے واڑہ ایکسپریس وے کے 14 پیکیج؛ کرناٹک میں 8,000 کروڑ روپے کی مالیت کا این ایچ-748اے کے بیلگام - ہنگنڈ - رائچور سیکشن کے چھ پیکج؛ ہریانہ میں شاملی - امبالہ ہائی وے کے 4,900 کروڑ روپے کے تین پیکیج؛ پنجاب میں 3,800 کروڑ روپے کے امرتسر - بھٹنڈہ کوریڈور کے دو پیکیج؛ اور ساتھ ہی ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 32,700 کروڑ روپے کے 39 دیگر منصوبے شامل ہیں۔

یہ منصوبے نیشنل ہائی وے نیٹ ورک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور ساتھ ہی سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملک بھر کے خطوں میں تجارت اور صنعت کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore

Media Coverage

PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.