وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 سے 11 اکتوبر تک گجرا ت کا دورہ کریں ، اس کے بعد وہ 11 اکتوبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم 9 اکتوبر کو ، شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے ، مہسانہ کے موڈھیرا شہر میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد تقریباً پونے سات بجے ، مودھیشوری ماتا مندر میں درشن اور پوجا کی جائے گی، جس کے بعد شام ساڑھے سات بجے سوریہ مندر کا دورہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم، 10 اکتوبر کو صبح تقریباً 11 بجے ، بھروچ کے شہر اموڈ میں مختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً سہ پہر سوا تین بجے ، وزیر اعظم احمد آباد میں مودی شیکشانک سنکل کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم شام ساڑھے پانچ بجے جام نگر میں پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
مورخہ 11 اکتوبر کو ، دوپہر سوا دو بجے وزیر اعظم احمد آباد کے اساروا کے سول اسپتال میں پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کے بعد وہ اجین کے شری مہاکلیشور مندر جائیں گے جہاں وہ تقریباً پونے چھ بجے درشن اور پوجا کریں گے۔ شام کے ساڑھے چھ بجے کے قریب شری مہاکال لوک کو وقف کیا جائے گا اور اس کے بعد شام سوا سات بجے اجین میں ایک عوامی تقریب ہوگی۔
مہسانہ میں وزیر اعظم
وزیر اعظم ایک عوامی تقریب کی صدارت کریں گے جہاں وہ مہسانہ کے موڈھیرا میں 3900 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم موڈھیرا گاؤں کو، ہندوستان کا پہلا 24x7، شمسی توانائی سے چلنے والا گاؤں قرار دیں گے؛ یہ پروجیکٹ جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا ہے، موڈھیرا کے سوریہ مندر کے شہر کو روشنی کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرتا ہے۔ اس میں زمین پر نصب شمسی توانائی کا ایک پلانٹ اور 1300رہائشی اور سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر سسٹم تیار کرنا شامل ہے۔ یہ سب بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) کے ساتھ مربوط ہیں۔یہ پروجیکٹ یہ ظاہر کرے گا کہ ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت، کس طرح نچلی سطح پر لوگوں کو بااختیار بنا سکتی ہے۔
وزیر اعظم کی طرف سے قوم کے نام وقف کئے جانے والے پروجیکٹوں میں احمد آباد-مہسانہ کنورژن پروجیکٹ کے سابرمتی-جگودان حصے کا گیج کنورژن شامل ہے؛ او این جی سی کا ننداسن جیولوجیکل تیل کی پیداوار کا پروجیکٹ؛ کھیریوا سے سنگوڈا جھیل تک سجلم سفلم نہر؛ دھروئی ڈیم پر مبنی وڈنگر کھیرالو اور دھروئی گروپ اصلاحی اسکیم؛ بیچارہ جی موڈھیرا – چناسما ریاستی شاہراہ کے ایک ٹکڑے کو چار لین کرنے کا منصوبہ؛ انجا-دساج اپیرا لاڈول (بھانکھر رسائی روڈ) کے ا یک حصے کو توسیع دینے کا منصوبہ؛ علاقائی تربیتی مرکز کی نئی عمارت، سردار پٹیل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (ایس پی آئی پی اے)، مہسانہ؛ اور موڈھیرا کے سوریہ مندر میں پروجیکشن نقشہ بندی اور دیگر شامل ہیں۔
وزیر اعظم ،متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جس میں این ایچ -68 کے ایک حصے کو پٹن سے گوزریا تک چار لین کا بنانا؛ ضلع مہسانہ کے جوتانہ تعلقہ کے چلاسان گاؤں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلان؛ دودھ ساگر ڈیری میں نیا خودکار دودھ پاور پلانٹ اور یو ایچ ٹی دودھ کاٹن پلانٹ؛ جنرل ا سپتال مہسانہ کی تعمیر نو اور تجدید نو اور مہسانہ اور شمالی گجرات کے دیگر اضلاع کے لیے ، نئے سرے سے تقسیم کاری کی شعبہ اسکیم (آر ڈی ایس ا یس) کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔
عوامی تقریب کے بعد وزیر اعظم مودھیشوری ماتا مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ وہ سورج مندر بھی جائیں گے جہاں وہ خوبصورت پروجیکشن میپنگ شو کا مشاہدہ کریں گے۔
بھروچ میں وزیر اعظم
وزیر اعظم 8000 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ادویہ سازی کے شعبے میں ہندوستان کو آتم نربھر بنانے کے ایک اور اقدام میں، وزیر اعظم جمبوسر میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ 22-2021 میں ادویہ کی کل درآمدات کا 60 فیصد سے زیادہ حصہ، بلک ادویات کا تھا۔ یہ منصوبہ، درآمداتی متبادل کو یقینی بنانے اور ہندوستان کو بلک ادویات کے لیے خود کفیل بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ وزیر اعظم دھیج میں ڈیپ سی پائپ لائن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جس سے صنعتی اکائیوں سے ٹریٹیڈ گندے پانی کو ٹھکانہ لگانے میں مدد ملے گی۔ ان دیگر پروجیکٹوں میں جن کا وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھیں گے، ان میں انکلیشور ہوائی اڈے کا مرحلہ ایک اور انکلیشور ا ور پنولی میں کثیر سطحی صنعتی شیڈو کی ترقی شامل ہے جس سے ایم ایس ایم ای شعبے کو فروغ ملے گا۔
وزیر اعظم متعدد صنعتی پارکوں کی ترقی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ان میں چار قبائلی صنعتی پارک شامل ہیں جو والیا (بھروچ)، امیرگڑھ (بناس کانٹھا)، چکالیا (داہوڈ) اور ونار (چھوٹا اُدے پور)؛ میں قائم ہوں گے؛ مودھیٹھا (بناس کانٹھا)؛ میں ایگرو فوڈ پارک؛ کاکواڑی دانٹی (ولساڑ) میں سی فووڈ پارک اور کھنڈیواو (ماہی ساگر) میں ایم ایس ایم ای پارک شامل ہیں۔
پروگروام کے دوران ، وزیر اعظم کئی ایسے منصوبے وقف کریں گے جو کیمیکل کے شعبے کو فروغ دیں گے۔ وہ 800 ٹی پی ڈی کوسٹک سوڈا پلانٹ کو وقف کریں گے جو دھیج میں 130 میگاواٹ کے معاون جنریشن پاور پلانٹ کے ساتھ مربوط ہے۔ اسی کے ساتھ وہ دھیج میں موجودہ کاسٹک سوڈا پلانٹ کو وقف کریں گے، جس کی صلاحیت 785 ایم ٹی/ یومیہ سے بڑھا کر 1310 ایم ٹی یومیہ کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم دھیج میں سالانہ ایک لاکھ میٹرک ٹن کلورومیتھانیز کی تیاری کے لیے ایک پروجیکٹ بھی وقف کریں گے۔ دیگر پروجیکٹ جو وزیر اعظم کے ذریعے وقف کئے جائیں گے ان میں دھیج میں ہائیڈرازائن، ہائیڈریٹ پلانٹ شامل ہے جو مصنوعات کی درآمد کے متبادل میں مدد کر ےگا؛ آئی او سی ایل دھیج-کویالی پائپ لائن پروجیکٹ، بھروچ زیر زمین پانی کی نکاسی اور ایس ٹی پی کا کام نیز املہ اسّا پنیتھا سڑک کو چوڑا اور مضبوط کرنا شامل ہے۔
احمد ا ٓباد میں وزیر اعظم
مورخہ 10 اکتوبر کو مودی شیکشانک سنکل کے فیز 1 کا افتتاح کریں گے، جو ضرورت مند طلبہ کے لیے ایک تعلیمی کمپلیکس ہے۔ اس پروجیکٹ سے طلبا کو جامع ترقی کے لیے سہولیات فراہم کرنےمیں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم ، 11 اکتوبر کو احمدآباد سول اسپتال اساروا میں 1300 کروڑ روپئے کے لگ بھگ مالیت کی مختلف صحت کی سہولیات کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں اختلاج قلب کی دیکھ بھال کے لیے نئی اور بہتر سہولیات کو وقف کرنا اور یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی آف ریسرچ سینٹر میں ہاسٹل کی نئی عمارت شامل ہے۔ گردے کی بیماریوں اور تحقیق کے مرکز کے ادارے کی نئی اسپتال کی عمارت؛ گجرات کینسر اور تحقیق کے ادارے کی نئی عمارت شامل ہے۔ وزیر اعظم، غریب مریضوں کے اہل خانہ کی رہائش کے لیے شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
جام نگر میں وزیر اعظم
وزیر اعظم جام نگر میں 1450 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں کا تعلق آبپاشی، بجلی، پانی کی فراہمی اور شہری بنیادی ڈھانچے سے ہے۔
وزیر اعظم ، سوراشٹر اوتارن آبکاری (ایس اے یو این آئی) یوجنا لنک 3 کے پیکیج 7 (انڈ ڈیم سے سونمتی ڈیم تک)، سونی یوجنا لنک 1 (انڈ-1 ڈیم سے سانی ڈیم) اور ہریپار 40 میگاواٹ شمسی پی وی پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔
وزیر اعظم کے ذریعے جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں کلاواڈ/ جام نگر تعلقہ موربی – مالیا-جوڈیا گروپ آگمنٹیشن آبی فراہمی کی اسکیم کی کلاواڈ گروپ آبی فراہمی کی جدید کاری کی اسکیم، لالپور بائی پاس فلائی اوور برج، ہاپا مارکیٹ یارڈ ریلوے کراسنگ اور سیور کلیکشن پائپ لائن اور پمپنگ اسٹیشن کی جدید کاری کا کام شامل ہے۔
اجین میں وزیر اعظم
وزیر اعظم، شری مہاکال لوک کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ مہاکال لوک پروجیکٹ کاپہلا مرحلہ، عالمی معیار کی جدید سہولیات فراہم کرکے ، مندر جانے والے بھگتوں کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد پورے علاقے میں بھیڑ کو کم کرنا ہے اور وراثتی ڈھانچے کے تحفظ اور بحالی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ پروجیکٹ کے تحت ، مندر کے احاطے کے رقبے میں تقریباً 7 گنا اضافہ کیا جائے گا اس پروجیکٹ کی مجموعی لاگت تقریباً 850 کروڑ روپئے کی ہے۔ مندر کی موجودہ آمدنی، جو فی الحال تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپئے سالانہ ہے، دوگنا ہونے کی امید ہے۔ اس پروجیکٹ کی ترقی کا منصوبہ دو مرحلوں میں بنایا گیا ہے۔
مہاکال پتھ میں 108 ستنبھ (ستون) ہیں جو بھگوان شیو کے آنند تانڈو سوروپ (رقص کی شکل) کی عکاسی کرتے ہیں۔ مہاکال پتھ پر بھگوان شیو کی زندگی کی عکاسی کرنے والے بہت سی مذہبی مورتیاں نصب ہیں۔ پتھ کے ساتھ بنی ہوئی مورال دیوار ، شیو پورن کی ان کہانیوں پر مبنی ہے جن میں تخلیق کا عمل ، گنیش کی پیدائش ، ستی اور دکشا کی کہانی کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ڈھائی ہیکٹر پر محیط پلازہ کا رقبہ ، کمل کے ایک تالاب سے گھرا ہوا ہے اور ا س میں شیو کی مورتی کے ساتھ فوارے بھی ہیں۔ اس پورے احاطے کی 24x7،نگرانی، آرٹیفیشل ا نٹلیجنس اور نگرانی کیمروں کی مدد سے ، مربوط کمان اور کنٹرول مرکز کے ذریعے کی جائے گی۔