وزیر اعظم 30-29ستمبر کو گجرات کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | September 27, 2022 | 12:34 IST
وزیر اعظم سورت، بھاو نگر، احمد آباد اور امباجی میں پھیلے پروگراموں میں تقریباً 29000 کروڑ روپے کی لاگت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
پروجیکٹوں کا مقصد عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا، نقل و حرکت کو بڑھانا اور زندگی کی آسانی کو نمایاں طور پر بہتر بنانا ہے
وزیر اعظم احمد آباد میٹرو پروجیکٹ کے مرحلہ اول کا افتتاح کریں گے اور گاندھی نگر-ممبئی سنٹرل وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
وزیر اعظم وندے بھارت ایکسپریس اور احمد آباد میٹرو میں سواری بھی کریں گے
وزیر اعظم بھاو نگر میں دنیا کے پہلے سی این جی ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم گجرات میں پہلی بار منعقد ہونے والے 36ویں نیشنل گیمز کے افتتاح کا اعلان کریں گے
وزیر اعظم ڈریم سٹی کے مرحلہ اول پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جس کا مقصد سورت میں ہیروں کی تجارت کے کاروبار کی تیز رفتار ترقی کو پورا کرنا ہے
وزیر اعظم نئی براڈ گیج لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے زائرین کے لیے امباجی کا سفر آسان ہو جائے گا
وزیر اعظم حیاتیاتی تنوع پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو کہ ڈاکٹر ہیڈگیوار پل سے بھیم راڈ-بامرولی پل تک 87 ہیکٹر سے زیادہ کے رقبے میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم
گبر تیرتھ میں مہا آرتی میں ش

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اور 30 ​​ستمبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ 29 ستمبر کو صبح تقریباً 11 بجے وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھیں گے اور سورت میں 3400 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔  اس کے بعد وزیر اعظم بھاو نگر جائیں گے۔ وہاں دوپہر تقریباً 2 بجے، وہ سنگ بنیاد رکھیں گے اور 5200 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں  کا افتتاح کریں گے۔ شام تقریباً 7 بجے، وزیر اعظم احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 36 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً  شام 9 بجے، وزیر اعظم احمد آباد کے جی ایم ڈی سی گراؤنڈ میں نوراتری فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

تیس ستمبر کو، صبح تقریباً 10:30 بجے، وزیر اعظم گاندھی نگر- ممبئی وندے بھارت ایکسپریس کو گاندھی نگر اسٹیشن پر ہری جھنڈی دکھائیں گے اور وہاں سے کالوپور ریلوے اسٹیشن تک ٹرین میں سفر کریں گے۔ صبح تقریباً 11:30 بجے، وزیر اعظم احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کو جھنڈی دکھائیں گے اور کالوپور اسٹیشن سے دور درشن کیندر میٹرو اسٹیشن تک میٹرو کی سواری کریں گے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب وزیر اعظم احمد آباد میں احمد آباد ایجوکیشن سوسائٹی میں ایک عوامی تقریب میں احمد آباد میٹرو پروجیکٹ کے  مرحلہ اول  کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 5:45 بجے، وزیر اعظم امباجی میں 7200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور  قوم کے نام وقف کریں گے۔ شام 7 بجے کے قریب، وزیر اعظم امباجی مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 7:45 بجے، وہ گبر تیرتھ میں مہا آرتی میں شرکت کریں گے۔

ان وسیع پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد وزیر اعظم کے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، شہری نقل و حرکت کو بڑھانے اور کثیر جہتی رابطے کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ عام آدمی کی زندگی کی آسانی کو بہتر بنانے پر ان کی حکومت کی مسلسل توجہ کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

سورت میں وزیراعظم

وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گے اور 3400 کروڑ  روپے سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں کو وقف کریں گے۔ ان میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے منصوبے، ڈریم سٹی، حیاتیاتی تنوع پارک اور دیگر ترقیاتی کام جیسے عوامی انفراسٹرکچر، ورثہ کی بحالی، سٹی بس/بی آر ٹی ایس انفراسٹرکچر، الیکٹرک وہیکل انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومت کے مشترکہ ترقیاتی کام شامل ہیں۔

وزیر اعظم سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے کاموں کے  مرحلہ اول  اور ڈائمنڈ ریسرچ اینڈ مرکنٹائل (ڈریم) سٹی کے مرکزی دروازے کا افتتاح کریں گے۔ ڈریم سٹی پروجیکٹ کو تجارتی اور رہائشی جگہ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے وژن کے ساتھ شروع کیا گیا ہے تاکہ سورت میں ہیروں کی تجارت کے کاروبار کی تیزی سے ترقی کی تکمیل کی جاسکے۔ وزیراعظم منصوبے کے مرحلہ دوم  کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعظم حیاتیاتی تنوع پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو کہ ڈاکٹر ہیڈگیوار پل سے بھیم راڈ-بامرولی پل تک 87 ہیکٹر سے زیادہ کے رقبے میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم سورت میں سائنس سینٹر میں کھوج میوزیم کا بھی افتتاح کریں گے۔ بچوں کے لیے بنائے گئے میوزیم میں انٹرایکٹو ڈسپلے، انکوائری پر مبنی سرگرمیاں اور جستجو پر مبنی دریافتیں ہوں گی۔

بھاؤ نگر میں وزیر اعظم

وزیر اعظم  بھاؤنگر میں 5200 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔وزیر اعظم دنیا کے سب سے پہلے سی این جی ٹرمینل اور بھاؤنگر میں براؤن فیلڈ بندرگاہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔یہ بندرگاہ چار ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی جو دنیا کے پہلے سی این جی ٹرمینل کے ساتھ ساتھ دنیا کے چوتھے بڑے لاک گیٹ سسٹم کے لئے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ ہوگا۔ سی این جی ٹرمینل کے علاوہ یہ بندرگاہ خطے میں آنے والے مختلف منصوبوں کی مستقبل کی ضروریات اور مطالبات کو بھی پورا کرے گی۔ بندرگاہ میں انتہائی جدید کنٹینر ٹرمینل،کثیر مقصدی ٹرمینل، اوررقیق ٹرمینل ہوں گے جو موجودہ سڑک راستوں اور ریلوے نیٹ ورک سے براہ راست منسلک ہوں گے۔ اس سے نہ صرف کارگو کے کام  انجام دینے میں لاگت کی بچت کے لحاظ سے معاشی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ خطے کے لوگوں کے لیے روزگار بھی فراہم ہوگا۔ نیز،صاف  ستھری توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سی این جی امپورٹ ٹرمینل توانائی کا ایک اضافی متبادل ذریعہ فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم بھاؤ نگر میں علاقائی سائنس مرکزکا بھی افتتاح کریں گے، جو 20 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اورجوتقریباً 100 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔مذکورہ مرکز میں مختلف  موضوعات پر مبنی کئی گیلریاں ہیں جن میں میرین ایکواٹک گیلری،آٹوموبائل گیلری، نوبل پرائز گیلری - فزیالوجی اینڈ میڈیسن، الیکٹرو میکینکس گیلری، بائیولوجی سائنس گیلری شامل ہیں۔ یہ مرکزاینی میٹرونک ڈائنوسار، سائنس تھیم پر مبنی کھلونا ٹرین،فطرت کو دریافت کرنے سے متعلق چور، موشن سمیلیٹرس، پورٹیبل سولر آبزرویٹری وغیرہ کے ذریعہ گھر کےباہر کی تنصیبات سے بچوں کے لیے دریافت کے لیے ایک تخلیقی پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم سونی یوجنا لنک 2 کے پیکج 7، 25 میگاواٹ پالیتانہ شمسی  پی وی پروجیکٹ، اے پی پی ایل کنٹینر (آوادکروپا پلاسٹومیچ پرائیویٹ لمیٹڈ) پروجیکٹ سمیت مختلف دیگر پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گےاور سنگ بنیادبھی رکھیں گےان پروجیکٹوں میں  سونی یوہنا لنک 2 کے پیکج 9، پانی کی سپلائی کےچورواڈلا زون پروجیکٹ سمیت دیگر پروجیکٹ  شامل ہیں۔

پی ایم احمد آباد میں

وزیر اعظم احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں منعقد ایک شاندار تقریب میں 36 ویں قومی کھیلوںکی شروعات کریں گے۔ وزیر اعظم قومی  کھیلوں میں حصہ لینے والے ملک بھر کے ایتھلیٹس سے بھی خطاب کریں گے۔ تقریب کے دوران وزیر اعظم دیسر میں عالمی معیار کی’’سورنیم گجرات اسپورٹس یونیورسٹی‘‘ کا افتتاح بھی کریں گے۔توقع ہے کہ اس تاریخی منصوبے سے ملک کے کھیلوں کی تعلیم کے منظر نامے کو یکسر تبدیل کیا جاسکے گا۔

ریاست گجرات میں پہلی بار قومی کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ کھیل 29 ستمبر سے 12 اکتوبر 2022 تک  منعقد کئے جائیں گے۔ ملک بھر سے تقریباً 15,000 کھلاڑی، کوچز اور اہلکار36 کھیل کود سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جو اسے اب تک کا سب سے بڑا قومی کھیل بنائے گا۔ یہ کھیل کود مقابلے چھ شہروں احمد آباد، گاندھی نگر، سورت، وڈودرا،راجکوٹ اور بھاو نگر میں منعقد کئے جائیں گے۔اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، گجرات نے بین الاقوامی معیارکے کھیلوں کے مضبوط بنیادی ڈھانچے ایک مضبوط کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کا عمل شروع کیا تھا جس نے ریاست کو بہت کم وقت میں کھیلوں کے لیے تیار کرنے میں مدد کی ہے۔

احمد آباد میں ایک عوامی تقریب میں وزیر اعظم احمد آباد میٹرو پروجیکٹ کے فیزI کا افتتاح کریں گے۔ یہ اپیرل پارک سے تھلتیج تک تقریباً 32 کلومیٹر مشرقی مغربی کوریڈورراہداری  اور موٹیرا سے گیاس پور کے درمیان شمالی جنوبی کوریڈور پر مشتمل ہے۔ ایسٹ ویسٹ کوریڈور میں تھلتیج-وسترال روٹ میں 17 اسٹیشن ہیں۔ اس راہداری میں چار اسٹیشنوں کے ساتھ 6.6 کلومیٹر زیرزمیں سیکشن بھی ہے۔ 19 کلومیٹر شمال-جنوب کوریڈور جو گیاس پور کو موٹیرا اسٹیڈیم سے جوڑتا ہے اس میں 15 اسٹیشنس ہیں۔ فیز 1 کا پورا پروجیکٹ12900کروڑروپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ احمد آباد میٹرو ایک جدید ترین بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹ ہے جس میں زیر زمین سرنگیں، وائڈکٹ اور پل، زیرزمین اور سطح زمیں سے اوپراسٹیشن کی عمارتیں،متوازن ریل پٹریاں اور بغیرڈرائیور ٹرین آپریشن کمپلائنٹ رولنگ اسٹاک وغیرہ شامل ہیں۔ میٹرو ٹرین سیٹ ایک توانائی کے مؤثر  مضبوط نظام سے لیس ہےجس سے توانائی کی کھپت میں  30سے35 فیصد تک  بچت کی جاسکتی ہے۔ٹرین میں جدید ترین سسپنشن سسٹم ہے جو مسافروں کو سواری کا بہت آسان تجربہ فراہم کرتا ہے۔ احمد آباد فیز-1 میٹرو پروجیکٹ کےافتتاح سے شہر کے لوگوں کو عالمی معیار کی کثیر ماڈل کنیکٹیویٹی فراہم ہوگی۔ بھارتی ریلوے، اور بس سسٹم (جی ایس آر ٹی،بی آر ٹی ایس اور سٹی بس سروس) کے ساتھ یہ ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس میں رانیپ، وڈاج، اے ای سی اسٹیشن وغیرہ پر بی آر ٹی ایس کے ساتھ اور گاندھی دھام، کالوپور اور سابرمتی اسٹیشن پربھارتی ریلوے کے ساتھ رابطہ شامل ہیں۔ کالوپور میں میٹرو لائن کو ممبئی اور احمد آباد کو جوڑنے والے تیز رفتار ریل نظام سے منسلک کیا جائے گا۔

وزیر اعظم گاندھی نگر اور ممبئی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کے نئے اور اپ گریڈ کئے گئے ورژن کو بھی جھنڈی دکھائیں گے۔ وندے بھارت ایکسپریس متعدد اعلیٰ اور ہوائی جہاز جیسا سفری تجربہ پیش کرتی ہے۔ یہ جدید ترین حفاظتی خصوصیات سے آراستہ ہے جس میں مقامی طور پر تیار کردہ ٹرین کے تصادم سے بچاؤ کا نظام - کے اے وی اے سی ایچ (کوچ)شامل ہے۔ سفر کےسبھی قسم کے کلاس  میں ٹیک لگانے والی نشستیں ہیں جبکہ ایگزیکٹو کوچز میں 180 ڈگری تک گھومنے والی نشستوں کی اضافی خصوصیت بھی  دی گئی ہے۔کوچوں میں موجود سبھی  32اسکرین کے  ذریعہ مسافروں کو معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

پی ایم امباجی میں

وزیراعظم امباجی میں 7200 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم پی ایم آواس یوجنا کے تحت  تعمیر کئے گئے 45,000 سے زیادہ مکانات کاسنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں وقف بھی کریں گے۔ وزیر اعظم پی آر اے ایس اے ڈی (پرساد) اسکیم کے تحت ترنگا ہل – امباجی – ابو روڈ نئی براڈ گیج لائن اور امباجی مندر میںیاتری سہولیات کی ترقی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نئی ریل لائن سے امباجی آنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کو فائدہ حاصل ہوگا،جو کہ 51 شکتی پیٹھوں میں سے ایک پیٹھ ہے اور ان تمام یاتری مقامات پر عقیدت مندوں کے پوجا کے تجربے  میں اضافہ ہوگا۔ جن دیگر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں رن وے کی تعمیر اور ائیر فورس اسٹیشن، ڈیسا میں امباجی بائی پاس روڈ اور دیگرمتعلقہ ڈھانچہ شامل ہیں۔

وزیر اعظم  وقف کئے گئے  مغربی فریٹ کوریڈور کے 62 کلومیٹر طویل نیو پالن پور-نیو مہیسانہ سیکشن اور 13 کلومیٹر طویل نیو پالن پور-نیو چٹودر سیکشن (پالن پور بائی پاس لائن)کو بھی وقف کریں گے۔اس سے پیپاوا، دین دیال پورٹ اتھارٹی (کاندلہ)، موندرا اور گجرات کی دیگر بندرگاہوں سے رابطے میں اضافہ ہوگا۔ ان سیکشنز کے کھلنے کے ساتھ ہی مغربی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کا 734 کلومیٹر کام شروع ہو جائے گا۔ اس سلسلے کے کھلنے سے گجرات میں مہسانہ-پالن پور ،راجستھان میں سوروپ گنج، کیشو گنج، کشن گڑھ؛ ہریانہ میں ریواڑی-مانیسر اور نارنول صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعظم میٹھا - تھراڑ - ڈیسا روڈ کو چوڑا کرنے کے منصوبوں سمیت  سڑکوں کے مختلف منصوبوں کو بھی وقف کریں گے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi interacts with Rashtriya Bal Puraskar awardees
December 26, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi interacted with the 17 awardees of Rashtriya Bal Puraskar in New Delhi today. The awards are conferred in the fields of bravery, innovation, science and technology, sports and arts.

During the candid interaction, the PM heard the life stories of the children and encouraged them to strive harder in their lives. Interacting with a girl child who had authored books and discussing the response she received for her books, the girl replied that others have started writing their own books. Shri Modi lauded her for inspiring other children.

The Prime Minister then interacted with another awardee who was well versed in singing in multiple languages. Upon enquiring about the boy’s training by Shri Modi, he replied that he had no formal training and he could sing in four languages - Hindi, English, Urdu and Kashmiri. The boy further added that he had his own YouTube channel as well as performed at events. Shri Modi praised the boy for his talent.

Shri Modi interacted with a young chess player and asked him who taught him to play Chess. The young boy replied that he learnt from his father and by watching YouTube videos.

The Prime Minister listened to the achievement of another child who had cycled from Kargil War Memorial, Ladakh to National War Memorial in New Delhi, a distance of 1251 kilometers in 13 days, to celebrate the 25th anniversary of Kargil Vijay Divas. The boy also told that he had previously cycled from INA Memorial, Moirang, Manipur to National War Memorial, New Delhi, a distance of 2612 kilometers in 32 days, to celebrate Azadi Ka Amrit Mahotsav and 125th birth anniversary of Netaji Subash Chandra Bose, two years ago. The boy further informed the PM that he had cycled a maximum of 129.5 kilometers in a day.

Shri Modi interacted with a young girl who told that she had two international records of completing 80 spins of semi-classical dance form in one minute and reciting 13 Sanskrit Shokas in one minute, both of which she had learnt watching YouTube videos.

Interacting with a National level gold medal winner in Judo, the Prime Minister wished the best to the girl child who aspires to win a gold medal in the Olympics.

Shri Modi interacted with a girl who had made a self stabilizing spoon for the patients with Parkinson’s disease and also developed a brain age prediction model. The girl informed the PM that she had worked for two years and intends to further research on the topic.

Listening to a girl artiste who has performed around 100 performances of Harikatha recitation with a blend of Carnatic Music and Sanskrit Shlokas, the Prime Minister lauded her.

Talking to a young mountaineer who had scaled 5 tall peaks in 5 different countries in the last 2 years, the Prime Minister asked the girl about her experience as an Indian when she visited other countries. The girl replied that she received a lot of love and warmth from the people. She further informed the Prime Minister that her motive behind mountaineering was to promote girl child empowerment and physical fitness.

Shri Modi listened to the achievements of an artistic roller skating girl child who won an international gold medal at a roller skating event held in New Zealand this year and also 6 national medals. He also heard about the achievement of a para-athlete girl child who had won a gold medal at a competition in Thailand this month. He further heard about the experience of another girl athlete who had won gold medals at weightlifting championships in various categories along with creating a world record.

The Prime Minister lauded another awardee for having shown bravery in saving many lives in an apartment building which had caught fire. He also lauded a young boy who had saved others from drowning during swimming.

Shri Modi congratulated all the youngsters and also wished them the very best for their future endeavours.