وزیر اعظم 28 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | October 26, 2024 | 15:28 IST
وزیر اعظم مودی، ہسپانوی وزیر اعظم کے ساتھ، وڈودرا میں سی- 295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا ایئر کرافٹ کمپلیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے
یہ ہندوستان میں فوجی طیاروں کے لیے نجی شعبے کی پہلی فائنل اسمبلی لائن ہوگی
وزیر اعظم امریلی میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
منصوبوں کی کلیدی توجہ: ریل، سڑک، پانی کی ترقی اور سیاحت کے شعبے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 10 بجے، وزیر اعظم، ہسپانوی وزیر اعظم جناب پیڈرو سانچیز کے ساتھ، ٹاٹا ایڈوانس سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کیمپس میں سی - 295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا ایئر کرافٹ کملیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 11 بجے، وہ لکشمی ولاس پیلس، وڈودرا جائیں گے۔ وڈودرا سے، وزیر اعظم امریلی جائیں گے جہاں دوپہر تقریباً 2:45  پر، وہ امریلی کے دودھالہ میں بھارت ماتا سروور کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ دوپہر 3 بجے کے قریب، وہ لاٹھی، امریلی میں 4,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم وڈودرا میں

وزیر اعظم، ہسپانوی وزیر اعظم جناب پیڈرو سانچیز کے ساتھ، ٹاٹا ایڈوانس سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کیمپس میں سی - 295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا ایئر کرافٹ کملیکس  کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ سی - 295 پروگرام کے تحت کل 56 طیارے  ہیں، جن میں سے 16 براہ راست اسپین سے ایئربس کے ذریعے فراہم کیے جا رہے ہیں اور بقیہ 40 کو بھارت میں بنایا جانا ہے۔

ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹیڈ  ہندوستان میں ان 40 طیاروں کو بنانے کے لیے ذمہ دار ہے۔ یہ سہولت ہندوستان میں فوجی طیاروں کے لیے نجی شعبے کی پہلی فائنل اسمبلی لائن (ایف اے ایل) ہوگی۔ اس میں تیاری سے لے کر اسمبلی، ٹیسٹ اور قابلیت، طیارے کے مکمل لائف سائیکل کی ترسیل اور دیکھ بھال تک ایک مکمل ماحولیاتی نظام کی مکمل ترقی شامل ہوگی۔

ٹاٹا کے علاوہ، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ اور بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ جیسے اہم دفاعی پبلک سیکٹر یونٹس کے ساتھ ساتھ نجی مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز اس پروگرام میں تعاون کریں گے۔

اس سے پہلے اکتوبر 2022 میں، وزیر اعظم نے وڈودرا فائنل اسمبلی لائن (ایف اے ایل) کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

وزیر اعظم امریلی میں

وزیر اعظم امریلی کے ددھالا میں بھارت ماتا سروور کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت حکومت گجرات اور ڈھولکیا فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔ ڈھولکیا فاؤنڈیشن نے ایک چیک ڈیم کو بہتر کیا، جو کہ اصل میں، ڈیم 4.5 کروڑ لیٹر پانی رکھ سکتا تھا لیکن اسے گہرا کرنے، چوڑا کرنے اور مضبوط کرنے کے بعد اس کی گنجائش بڑھ کر 24.5 کروڑ لیٹر ہو گئی ہے۔ اس بہتری سے قریبی کنوؤں اور بوروں میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے جس سے مقامی دیہاتوں اور کسانوں کو بہتر آبپاشی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک عوامی تقریب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی امریلی، گجرات میں تقریباً 4,900 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں سے ریاست کے امریلی، جام نگر، موربی، دیو بھومی دوارکا، جوناگڑھ، پوربندر، کچھ اور بوٹاڈ اضلاع کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم 2,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں این ایچ 151، این ایچ 151اے اور این ایچ 51 اور جوناگڑھ بائی پاس کے مختلف حصوں کی چار لیننگ شامل ہے۔ جام نگر ضلع کے دھرول بائی پاس سے موربی ضلع کے امران تک بقیہ حصے کے چار لین کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم تقریباً 1,100 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بھوج-نالیہ ریل گیج کنورژن پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس وسیع منصوبے میں 24 بڑے پل، 254 چھوٹے پل، 3 روڈ اوور برجز اور 30 ​​روڈ انڈر برجز شامل ہیں اور یہ ضلع کچھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم امریلی ضلع سے محکمہ واٹر سپلائی کے 700 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں نودا تا چاوند بلک پائپ لائن شامل ہے جو 36 شہروں اور بوٹاڈ، امریلی، جوناگڑھ، راجکوٹ اور پوربندر اضلاع کے 1,298 دیہاتوں کے تقریباً 67 لاکھ مستفیدین کو اضافی 28 کروڑ لیٹر پانی فراہم کرے گی۔ بھاو نگر ضلع میں پاسوی گروپ اگمنٹیشن واٹر سپلائی اسکیم فیز 2 کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا جس سے بھاو نگر ضلع کے مہووا، تالاجا اور پالیتانہ تعلقہ کے 95 گاؤں مستفید ہوں گے۔

وزیر اعظم سیاحت سے متعلق ترقیاتی اقدامات کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے جس میں  منجملہ دیگر کے پوربندر ضلع کے موکر ساگر میں کرلی ریچارج ریزروائر کو ایک عالمی معیار کے پائیدار ماحولیاتی سیاحت کے مقام میں تبدیل کرنا شامل ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian Markets Outperformed With Positive Returns For 9th Consecutive Year In 2024

Media Coverage

Indian Markets Outperformed With Positive Returns For 9th Consecutive Year In 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India