وزیر اعظم 11-12 مارچ کو گجرات کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | March 9, 2022 | 06:42 IST
وزیر اعظم گجرات پنچایت مہا سمیلن سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب میں ریاست کے ایک لاکھ سے زیادہ پنچایتی راج کے نمائندے شرکت کریں گے
وزیر اعظم راشٹریہ رکھشا یونیورسٹی کی عمارت قوم کو وقف کریں گے اور اسکے پہلے کنووکیشن سے خطاب کریں گے
آرآریو پولیسنگ، فوجداری انصاف اور اصلاحی انتظامیہ کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیار کی تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے
وزیر اعظم 11ویں کھیل مہاکمبھ کے آغاز کا اعلان کریں گے
2010 میں گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ کے طور پر وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں شروع ہونے والے مہاکمبھ نے گجرات میں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام میں انقلاب برپا کر دیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12-11 مارچ، 2022 کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ 11 مارچ کو شام 4 بجے کے قریب وزیر اعظم گجرات پنچایت مہاسمیلن میں شرکت کریں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم 12 مارچ کو صبح 11 بجے راشٹریہ رکھشا یونیورسٹی (آرآریو) کی عمارت کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے آر آر یو کے پہلے کنووکیشن سے خطاب بھی کریں گے۔ شام تقریباً 6:30 بجے، وزیر اعظم 11ویں کھیل مہاکمبھ کے آغاز کا اعلان کریں گے اور اس موقع پر خطاب کریں گے۔

گجرات میں تین درجاتی  پنچایتی راج ڈھانچہ ہے، جس میں 33 ضلع پنچایتیں، 248 تعلقہ پنچایتیں اور 14,500 گرام پنچایتیں ہیں۔ ’’گجرات پنچایت مہا سمیلن: آپنو گام، آپنو گورو‘‘ ریاست میں تینوں  پنچایتی راج اداروں  کے ایک  لاکھ سے زیادہ نمائندے  کی شرکت کریں گے۔

راشٹریہ رکھشا یونیورسٹی (آرآریو) پولیسنگ، فوجداری انصاف اور اصلاحی انتظامیہ کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیار کی تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ حکومت نے رکشا شکتی یونیورسٹی کو اپ گریڈ کر کے راشٹریہ رکھشا یونیورسٹی کے نام سے ایک قومی پولیس یونیورسٹی قائم کی جسے 2010 میں حکومت گجرات نے قائم کیا تھا۔ یونیورسٹی، جو کہ قومی اہمیت کا حامل  ایک ادارہ ہے، نے یکم اکتوبر 2020 سے اپنا کام شروع کیا۔ یونیورسٹی صنعت سے علم اور وسائل کا فائدہ اٹھا کر نجی شعبے کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرے گی  اور پولیس اور سیکورٹی سے متعلق مختلف شعبوں میں سنٹرز آف ایکسیلنس بھی قائم کرے گی۔

آرآر یوپولیسنگ اور داخلی سلامتی کے مختلف شعبوں میں ڈپلومہ سے لے کر ڈاکٹریٹ کی سطح تک تعلیمی پروگرام پیش کرتی ہے جیسے پولیس سائنس اور مینجمنٹ ، فوجداری قانون اور انصاف، سائبر سائیکولوجی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی، جرائم کی تحقیقات، اسٹریٹجک لینگویجز، داخلی  دفاع اور حکمت عملی، فزیکل ایجوکیشن اور کھیل، ساحلی اور سمندری سلامتی۔ فی الحال، 18 ریاستوں کے 822 طلباء ان پروگراموں میں داخلہ لیے ہوئے  ہیں۔

گجرات میں 2010 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ جناب نریندر مودی کی صاحب بصیرت  قیادت میں 16 کھیلوں اور 13 لاکھ شرکاء کے ساتھ شروع ہوا کھیل مہاکمبھ آج 36 جنرل کھیلوں اور 26 پیرا کھیلوں کا احاطہ  کرتا ہے۔ 45 لاکھ سے زیادہ کھلاڑیوں نے 11ویں کھیل مہاکمبھ کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔

کھیل مہاکمبھ نے گجرات میں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اس میں عمر کی کوئی بندش نہیں ہے  ، اور  پوری ریاست  سے لوگ شامل ہوتے ہیں  جو ایک ماہ تک  مختلف مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ یہ روایتی کھیلوں جیسے کبڈی، کھو کھو، رسہ کشی ، یوگ آسن ، ملاکھمبھ اور جدید کھیلوں جیسے آرٹسٹک اسکیٹنگ، ٹینس اور تلواربازی  کا انوکھا سنگم ہے۔ اس نےزمینی سطح  پر کھیلوں میں نوآموزکھلاڑیوں  کی نشاندہی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے گجرات میں پیرا اسپورٹس بھی زور دیا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.