وزیراعظم جناب نریندر مودی 10 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح سوا دَس بجے وزیراعظم نوساری میں گجرات گورو ابھیان کے دوران متعدد ترقیاتی اقدامات کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دِن میں سوابارہ بجے کے آس پاس وزیراعظم نوساری میں اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور نرالی ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد سہ پہر پونے چار بجے وہ بھوپال، احمد آباد میں انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سنٹر اِن-اسپیس کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم نوساری میں:
وزیراعظم گجرات گورو ابھیان پروگرام میں حصہ لیں گے۔ پروگرام کے دوران وہ نوساری میں ایک قبائلی خطے کھدویل میں تقریباً 3050 کروڑ روپے کی لاگت والے متعدد ترقیاتی اقدامات کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں 7 پروجیکٹوں کا افتتاح، 12 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور 14 پروجیکٹوں کا بھومی پوجن شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں سے اس خطے میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی ، کنکٹی ویٹی بڑھے گی اور زندگی میں آسانی آئے گی۔
وزیراعظم تاپی، نوساری اور سورت اضلاع کے باشندوں کے لئے 961 کروڑ روپے کی لاگت والے 13 واٹر سپلائی پروجیکٹوں کی بھومی پوجن انجام دیں گے۔ وہ نوساری ضلع میں ایک میڈیکل کالج کا بھی بھومی پوجن کریں گے، جو 542 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا اور اس کے ذریعے خطے کے عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات حاصل ہوں گی۔
وزیراعظم مدھو بن ڈیم پر مبنی ایسٹول ریجنل واٹر سپلائی پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جو 586 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ نل سے جل پروجیکٹ کا افتتاح وزیراعظم کے ہاتھوں سے ہوگا، جس پر 163کروڑ روپے کی لاگت آ رہی ہے۔ اس پروجیکٹ سے سورت، نوساری، ولساڑ اور تاپی کے باشندوں کو صاف ستھرا اور وافر مقدار میں پانی ملے گا۔
وزیراعظم 85 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ویر پور ویارا سب اسٹیشن کا افتتاح کریں گے، جس سے تاپی ضلع کے باشندوں کو بجلی ملے گی۔ 20 کروڑ روپے کی لاگت اور 14 ایم ایل ڈی کی گنجائش والے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی افتتاح ہوگا، جس سے ولساڑ ضلع کے واپی شہر میں استعمال شدہ پانی کا بندوبست کیا جائے گا۔ وزیراعظم نوساری میں سرکاری رہائشی کوارٹروں کا افتتاح کریں گے، جس پر 21 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ وہ پپلا دیوی- جونر-چِچ وِہار- پیپل داہد- سڑک کی تعمیراور ڈانگ میں اسکولی عمارتوں کا بھی افتتاح کریں گے، جن پر 12-12 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
وزیر اعظم سورت، نوساری، ولساڑ اور تاپی اضلاع کے رہنے والوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے 549 کروڑ روپے کے 8 واٹر سپلائی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نوساری ضلع میں 33 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کھیرگام اور پپل کھیڈ کو جوڑنے والی چوڑیسڑک کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ نوساری اور باردولی کے درمیان براستہ سوپا چار قطاروں والی ایک اور سڑک تقریباً 27 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ وزیر اعظم بالترتیب تقریباً 28 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع پنچایت بھون کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اور ڈانگ میں رولر کریش بیریئر فراہم کرنے اور ٹھیک کرنے پر اور 10 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
وزیر اعظم اے ایم نائیک ہیلتھ کیئر کمپلیکس میں
وزیراعظم نوساری میں اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکساور نرالی ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ وہ ہیلتھ کیئر کمپلیکس میں منعقدہ ایک عوامی تقریب میں شرکت بھی کریں گے جہاں وہ کھرل ایجوکیشن کمپلیکس کا عملی طور پر افتتاح کریں گے اور پھر خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم ان اسپیش ہیڈ کوارٹر میں
وزیر اعظم احمد آباد کے بوپال میں انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ آتھرائزیشن سینٹر (ان اسپیش) کے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر خلا پر مبنی ایپلی کیشنز اور خدمات کے شعبے میں کام کرنے والی ان اسپیش اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے درمیان مفاہمت ناموں کے تبادلہ بھی ہوگا۔ خلائی شعبے میں پرائیویٹ اداروں کو فروغ دینے اور ان کو فعال کرنے سے خلائی شعبے کو بڑا فروغ ملے گا اور ہندوستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے امکانات کی نئی راہیں کھلیں گی۔
ان اسپیس کے قیام کا اعلان جون 2020 میں کیا گیا تھا۔ یہ سرکاری اور نجی دونوں اداروں کی خلائی سرگرمیوں کے فروغ، حوصلہ افزائی اور انہیں منضبط رکھنے کے لئے خلائی محکمے میں ایک خود مختار اور واحد ونڈو نوڈل ایجنسی ہے۔ یہ نجی اداروں کے ذریعہ اسرو کی سہولیات کے استعمال میں بھی آسانی فراہم کرتا ہے۔