وزیراعظم جام نگر میں ڈبلیو ایچ او گلوبل سنٹر فار ٹریڈیسنل میڈیسن کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور گاندھی نگر میں عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع سربراہ کانفرنس کا افتتاح بھی کریں گے
وزیراعظم دیودَر، بناس کانٹھا میں بناس ڈیری سنکل میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے لئے وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم گاندھی نگر میں اسکولوں کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کریں گے
وزیراعظم 18 سے 20 اپریل تک گجرات کا دورہ کریں گے

وزیراعظم جناب نریند ر مودی 18 سے 20 اپریل 2022 تک گجرات کا دورہ کریں گے۔ 18 اپریل کو شام6 بجے کے قریب وزیراعظم گاندھی نگر میں اسکولوں کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ز کا دورہ کریں گے۔ 19 اپریل کو دن میں 9 بج کر 40 منٹ پر دیودَر، بناس کانٹھا میں بناس ڈیری سنکل میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے لئے وقف کریں گے یا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد دن میں ساڑھے 10 بجے کے قریب وزیراعظم گاندھی نگر میں عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع چوٹی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد ساڑھے 3 بجے وہ داہود میں آدی جاتی مہا سمیلن میں شرکت کریں گے اور کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے یا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 

وزیراعظم اسکولوں کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز میں:

وزیراعظم 18 اپریل کو شام 6 بجے کے قریب گاندھی نگر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر فار اسکولس جائیں گے۔ یہ مرکز  سالانہ 500 کروڑ سے زیادہ ڈیٹا سیٹ اکٹھا کرتا ہے تاکہ طلبہ کی مجموعی تعلیمی استعداد میں اضافہ کیاجا سکے۔ اس مرکز میں  روزانہ اسکولی اساتذہ اور طلبہ کی حاضری ریکارڈ ہوتی ہے اور طلبہ کے سیکھنے کے عمل کی وقتاً فوقتاً جانچ کی جاتی ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر فار اسکولس کو عالمی بینک نے عالمی سطح کی بہترین کارکردگی مانا ہے اور دیگر ملکوں کو مدعو کیا ہے کہ وہ یہاں آئیں اور اس کے طریقۂ کار کے بارے میں سیکھیں۔

 

وزیراعظم بناس ڈیری سنکل، دیودر، بناس کانٹھا میں:

وزیراعظم دیودر، بناس کانٹھا ضلع میں ایک  نئے ڈیری کمپلیکس اور آلوؤں کی پروسیسنگ کے ایک پلانٹ کو قوم کیلئے وقف کریں گے، جس کی لاگت پر 600 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔  یہ پروگرام 19؍ اپریل کو صبح 9 بج کر 40 منٹ کے آس پاس ہوگا۔ نیا ڈیری کمپلیکس ایک گرین فیلڈ پروجیکٹ ہے۔ اس میں روزانہ 30 لاکھ لیٹر دودھ تیار ہوگا۔ 80 ٹن مکھن، ایک لاکھ لیٹر آئس کریم، 20 ٹن کھویا اور 6 ٹن چاکلیٹ تیار کی جائے گی۔ آلوؤں کی پروسیسنگ کے پلانٹ میں آلو کی مختلف اشیاء مثلاً فرنچ فرائی،  آلو کے چپس، آلو ٹکی، پیٹیز وغیرہ تیار کی جائیں گی۔ ان پلانٹوں کے ذریعے مقامی کسان با اختیار بنیں گے اور   خطے میں دیہی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

وزیراعظم بناس کمیونٹی  ریڈیو اسٹیشن کو بھی قوم کے لئے وقف کریں گے۔ یہ ریڈیو اسٹیشن کسانوں کو زراعت سے متعلق سائنسی معلومات پہنچانے کے مقصد سے قائم کیا گیاہے اور اس سے 1700 کے قریب گاؤوں کے تقریباً 5 لاکھ کسانوں کو جوڑا جائے گا۔

 

وزیراعظم پالن پور میں بناس ڈیری پلانٹ میں پنیر اور مصنوعات تیار کرنے کی توسیع شدہ سہولتوں کو بھی قوم کے لئے وقف کریں گے۔ وزیراعظم  داما، گجرات میں نامیاتی کھا د اور بایو گیس پلانٹ کو بھی قوم کے لئے وقف کریں گے۔

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی 100 ٹن کی صلاحیت والے 4 گوبر گیس پلانٹوں کے لئے بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پلانٹ  کھِمانا، رتن پورا- بھلڑی  اور رادھن پور اور تھاور میں قائم کئے جائیں گے۔

 

روایتی طریقہ علاج کا ڈبلیو ایچ او عالمی مرکز:

وزیراعظم 19؍ اپریل کو دن میں ساڑھے تین بجے کے قریب جام نگر میں روایتی میڈیسن کے ڈبلیو ایچ او مرکز کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر ماریشس کے وزیراعظم جناب پروند کمار جگن ناتھ اور ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل بھی موجود ہوں گے۔

 

عالمی  آیوش سرمایہ کاری اور اختراع چوٹی کانفرنس:

مہاتما مندر، گاندھی نگر، گجرات میں ہونے والی عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع چوٹی کانفرنس کا وزیراعظم کے ہاتھوں 20 اپریل کو صبح ساڑھے 10 بجے افتتاح ہوگا۔ماریشس کے وزیراعظم اور ڈی جی، ڈبلیو ایچ او  بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔ تین روزہ چوٹی کانفرنس میں 5 مکمل اجلاس، 8 راؤنڈ ٹیبل، 6 ورکشاپ اور 2 سمپوزیم ہوں گے۔ اس میں 90 کے قریب ممتاز مقررین اور تقریباً 100 نمائش کار شامل ہوں گے۔ اس میں صنعتی اکابرین ، ماہرین تعلیم اور اسکالروں کو مستقبل کے اشتراک کیلئے یکجا ہونے کا موقع ملے گا۔

 

وزیراعظم آدی جاتی مہا سمیلن، داہود میں:

وزیراعظم 20 اپریل کو تقریباً ساڑھے 3 بجے آدی جاتی مہا سمیلن  میں شرکت کریں گے، جہاں وہ تقریباً 22 ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے یا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ سمیلن میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد کے شامل ہونے کی توقع ہے۔

 

وزیراعظم 1400 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ جناب مودی داہود ضلع جنوبی ایریا ریجنل واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کریں گے، جو 840 کروڑ روپے کی لاگت سے دریائے نرمدا کے پاس تعمیر کی جائے گی۔ اس کے تحت داہود ضلع کے 280 گاؤوں اور دیوگڑھ  بریا سٹی کی پانی کی ضرورتوں کو پورا کیا جائے گا۔ وزیراعظم داہود اسمارٹ سٹی کے 335 کروڑ روپے کی لاگت والے 5 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم دیگر کے علاوہ 66 کے وی  گھوڑیا اسٹیشن، پنچایت ہاؤس، آنگن واڑی وغیرہ کا بھی افتتاح کریں گے۔

 

وزیراعظم داہود کی پروڈکشن یونٹ میں 9000 ایچ پی الیکٹرک لوکو موٹوز کی تیاری کا بھی سنگ  بنیاد رکھیں گے۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ داہود ورکشاپ 1926میں قائم کی گئی تھی، اسے بہتر بنا کر الیکٹرک لوکو موٹو مینو فیکچرنگ یونٹ میں تبدیل کیاجائے گا۔ اس سے  10000 ہزار  سے زیادہ افراد کو براہ راست یا بالواسطہ روزگار حاصل ہوگا۔ وزیراعظم ریاستی حکومت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جن پر 550 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس میں واٹر سپلائی سے متعلق پروجیکٹ (300 کروڑ روپے)، داہود سمارٹ سٹی پروجیکٹ (175 کروڑ) ، گھوڑیا میں جی ای ٹی سی او سب اسٹیشن وغیرہ کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025

Media Coverage

India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India