وزیر اعظم سابر کانٹھا میں سبر ڈیری میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
یہ پروجیکٹس خطے میں دیہی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی کسانوں اور دودھ پیدا کرنے والوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد فراہم کریں گے
وزیر اعظم 44ویں شطرنج اولمپیاڈ اوپن کا اعلان کریں گے
شطرنج اولمپیاڈ پہلی بار بھارت میں منعقد ہو رہا ہے۔ ہندوستان اس مقابلے میں اپنا اب تک کا سب سے بڑا دستہ میدان میں اتار رہا ہے
وزیر اعظم انا یونیورسٹی کے 42ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم گاندھی نگر میں گفٹ سٹی میں آئی ایف ایس سی اے صدردفاتر کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم گفٹ سٹی میں ہندوستان کی پہلی بین الاقوامی بلین ایکسچینج – آئی آئی بی ایکس کا بھی آغاز کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29-28 جولائی، 2022 کو گجرات اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ 28 جولائی کو تقریباً 12 بجے دوپہر میں  وزیر اعظم گدھوڈا چوکی، سابر کانٹھا میں سبر ڈیری کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، وزیر اعظم چنئی کا دورہ  کریں گے اور شام 6 بجے کے قریب جے ایل این  انڈور اسٹیڈیم، چنئی میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کی شروعات  کا اعلان کریں گے۔

29 جولائی کو صبح تقریباً 10 بجے وزیر اعظم انا یونیورسٹی کے 42ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ گفٹ سٹی کا دورہ کرنے کے لیے گاندھی نگر جائیں گے، جہاں وہ تقریباً 4 بجے شام مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

گجرات میں وزیر اعظم

حکومت کی ایک اہم توجہ دیہی معیشت کو فروغ دینا اور زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں کو مزید نتیجہ خیز بنانا ہے۔ اس سمت میں ایک اور قدم کے طور پر، وزیر اعظم سابر ڈیری کا دورہ کریں گے اور 28 جولائی کو 1,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔  ان منصوبوں سے مقامی کسانوں اور دودھ پیدا کرنے والوں کو بااختیار بنایا جائے گا اور اس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور  خطے میں دیہی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم سابر ڈیری میں تقریباً 120 ملین ٹن یومیہ (ایم ٹی پی ڈی ) کی گنجائش والے پاؤڈر پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ پورے پراجیکٹ کی کل لاگت 300 کروڑ  روپے سے زائد ہے۔  پلانٹ کی ترتیب خوراک کی حفاظت کے عالمی معیارات پر پورا اترتی ہے۔ یہ تقریباً صفر اخراج کے ساتھ انتہائی توانائی کی بچت والا ہے۔ پلانٹ جدید ترین اور مکمل طور پر خودکار بلک پیکنگ لائن سے لیس ہے۔

وزیر اعظم سابر ڈیری میں ایسپٹک دودھ پیکجنگ پلانٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ ایک جدید ترین پلانٹ ہے جس کی گنجائش 3 لاکھ لیٹر یومیہ ہے۔ اس منصوبے پر تقریباً 125 کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ پلانٹ میں انتہائی توانائی کی بچت اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید ترین آٹومیشن سسٹم ہے۔ اس منصوبے سے دودھ پیدا کرنے والوں کو بہتر معاوضے حاصل کرنے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم سابر چیز اور وہی ڈرائینگ پلانٹ پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 600 کروڑ روپے ہے۔ پلانٹ ولایتی پنیر (20 ایم ٹی پی ڈی)، بھینس کے دودھ سے تیار پنیر (10 ایم ٹی پی ڈی) اور پروسیسڈ پنیر (16 ایم ٹی پی ڈی) تیار کرے گا۔ پنیر کی تیاری کے دوران پیدا ہونے والی چھاچھ  کو بھی وہی ڈرائینگ پلانٹ میں خشک کیا جائے گا جس کی گنجائش 40 ایم ٹی پی ڈی  ہے۔

سابر ڈیری گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کا ایک حصہ ہے، جو امول برانڈ کے تحت دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی پوری رینج بناتی اور مارکیٹنگ کرتی ہے۔

29 جولائی کو وزیر اعظم گاندھی نگر میں گفٹ سٹی کا دورہ کریں گے۔ گفٹ سٹی (گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی) کو نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے لیے مالیاتی اور ٹیکنالوجی خدمات کے ایک مربوط مرکز کے طور پر تصور کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) کے صدر دفاتر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جو کہ ہندوستان میں بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز (آئی ایف ایس سی اے) میں مالیاتی مصنوعات، مالیاتی خدمات اور مالیاتی اداروں کی ترقی اور ضابطے کے لیے متحد ریگولیٹر ہے۔ عمارت کو ایک معروف  ڈھانچے کے طور پر تصور کیا گیا ہے، جو کہ ایک معروف بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر جی آئی ایف ٹی-آئی ایف ای سی کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور قد کا عکاس ہے۔

وزیر اعظم انڈیا انٹرنیشنل بلین ایکسچینج (آئی آئی بی ایکس ) کا آغاز کریں گے جو جی آئی ایف ٹی-آئی ایف ای سی میں ہندوستان کا پہلا بین الاقوامی بلین ایکسچینج ہے۔ آئی آئی بی ایکس ہندوستان میں سونے کے مالیاتی عمل کو تحریک دینے کے علاوہ ذمہ دارانہ سورسنگ اور معیار کی یقین دہانی کے ساتھ موثر قیمت کی دریافت میں سہولت فراہم کرے گا۔ یہ ہندوستان کو عالمی صرافہ بازار  میں اپنا صحیح مقام حاصل کرنے اور دیانتداری اور معیار کے ساتھ عالمی ویلیو چین کی سروس کے لیے بااختیار بنائے گا۔ آئی آئی بی ایکس ایک اہم صارف کے طور پر عالمی صرافہ  کی قیمتوں کو متاثر کرنے کے قابل بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کو بھی دوبارہ عمل میں لانا ہے۔

وزیر اعظم این ایس ای آئی ایف ایس سی-ایس جی ایکس کنیکٹ کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ جی آئی ایف ٹی انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹر (آئی ایف ایس سی) اور سنگا پور ایکسچینج لمیٹیڈ (ایس جی ایکس) میں این ایس ای  کے ذیلی ادارے کے درمیان ایک فریم ورک ہے۔ کنیکٹ کے تحت، سنگاپور ایکسچینج کے ممبران کی طرف سے نفٹی  ڈیریویٹیوز پر تمام احکامات این ایس ای-آئی ایف ایس سی آرڈر میچنگ اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر بھیجے جائیں گے اور ان کا میچ کیا جائے گا۔ ہندوستان اور تمام بین الاقوامی دائرہ اختیار کے بروکر ڈیلرز سے کنیکٹ کے ذریعے مالیاتی معاہدے کے تحت خریدوفروخت  کے لیے بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔ یہ جی آئی ایف ٹی –آئی ایف ایس سی میں مالیاتی مارکیٹ  کے لیے قیمتوں کو متاثر کرے گا، جس سے زیادہ بین الاقوامی شرکاء آئیں گے اور جی آئی ایف ٹی –آئی ایف ایس سی میں مالیاتی ماحولیاتی نظام پر مثبت اثر پڑے گا۔

تمل ناڈو میں پی ایم

28 جولائی کو 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کا ایک عظیم الشان افتتاح دیکھنے کو ملے گا کیونکہ وزیر اعظم جے ایل این انڈور اسٹیڈیم، چنئی میں منعقدہ پروگرام میں اس کے افتتاح کا اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم نے 19 جون 2022 کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل اسٹیڈیم میں پہلی شطرنج اولمپیاڈ مشعل ریلے کا بھی آغاز کیا تھا۔ مشعل نے 40 دنوں کی مدت کے دوران ملک کے 75 مشہور مقامات کا سفر کیا، 20,000 کلومیٹر کے قریب سفر کیا اور سوئٹزرلینڈ میں ایف آئی ڈی ای صدردفتر جانے سے پہلے مہابلی پورم میں اختتام پذیر ہوئی۔

44 واں شطرنج اولمپیاڈ چنئی میں 28 جولائی سے 9 اگست 2022 تک منعقد ہو رہا ہے۔ 1927 سے منعقد ہونے والے اس مقابلے کا انعقاد 30 سال بعد پہلی بار ہندوستان اور ایشیا میں کیا جا رہا ہے۔ 187 ممالک کی شرکت کے ساتھ، یہ کسی بھی شطرنج اولمپیاڈ میں سب سے بڑی شرکت ہوگی۔ ہندوستان اس مقابلے میں اپنا اب تک کا سب سے بڑا دستہ بھی شامل کر رہا ہے جس میں 6 ٹیموں کے 30 کھلاڑی شامل ہیں۔

وزیر اعظم 29 جولائی کو چنئی میں انا یونیورسٹی کے 42 ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وہ 69 گولڈ میڈل جیتنے والوں کو گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازیں  گے۔ اس موقع پر وزیراعظم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

انا یونیورسٹی 4 ستمبر 1978 کو قائم کی گئی تھی۔ اس کا نام تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ سی این انادورائی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس کے 13 ممبر کالج ہیں، 494 ملحقہ کالج تمل ناڈو میں ہیں اور 3 علاقائی کیمپس ترونیل ویلی، مدورئی اور کوئمبٹور میں ہیں  ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.