وزیر اعظم 6 فروری کو گوا کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | February 5, 2024 | 11:30 IST
وزیر اعظم انڈیا انرجی ویک 2024 کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم تیل اور گیس کے عالمی سی ای اوز اور ماہرین سے بھی بات چیت کریں گے
وزیر اعظم وکست بھارت، وکست گوا 2047 پروگرام میں 1330 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوا کے مستقل کیمپس کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم روزگار میلے کے تحت مختلف محکموں میں 1930 نئے سرکاری بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے تقسیم کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 فروری 2024 کو گوا کا دورہ کریں گے۔ ، وزیر اعظم صبح تقریباً 10:30 بجے او این جی سی سی سروائیول سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ صبح تقریباً 10:45 بجے، وہ انڈیا انرجی ویک 2024 کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 2:45 پر وزیر اعظم ، وکست بھارت وکست گوا ، 2047 پروگرام میں شرکت کریں گے۔

انڈیا انرجی ویک 2024

توانائی کی ضروریات کی تکمیل کے حوالے سے  آتم نربھرتا کے ہدف کو  حاصل کرنا وزیر اعظم کا کلیدی توجہ کا شعبہ رہا ہے۔ اس سمت میں ایک اور قدم کے طور پر ، انڈیا انرجی ویک 2024،  6 سے 9 فروری تک گوا میں منعقد ہوگا۔ یہ ہندوستان کی سب سے بڑی اور واحد توانائی کی نمائش اور کانفرنس ہوگی، جس میں توانائی کی قدر کے  پورے سلسلے کو زنجیر کو اکٹھا کیا جائے گا، اور یہ پروگرام  ہندوستان کے توانائی کی منتقلی کے اہداف کے لیے ایک  محرک  کے طور پر کام کرے گا۔ وزیراعظم عالمی تیل اور گیس کے سی ای اوز اور ماہرین کے ساتھ گول میز کانفرنس کریں گے۔

انڈیا انرجی ویک 2024 کے لیے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنا اور  ان کو ترغیب دینا  اور ان کو انرجی ویلیو چین میں ضم کرنا  توجہ کا ایک اہم ترین  مرکز  ہوگا۔ اس میں مختلف ممالک کے تقریباً 17 توانائی کے وزراء، 35,000 سے زیادہ  حاضرین اور 900 سے زیادہ نمائش کنندگان کی شرکت کی توقع ہے۔ اس کے چھ وقف کنٹری پویلین ہوں گے - کینیڈا، جرمنی، نیدرلینڈ، روس، برطانیہ اور امریکہ۔ ایک خصوصی میک ان انڈیا پویلین کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ان اختراعی اقدامات  کی نمائش کی جا سکے  جن کی توانائی کے شعبے میں قیادت  ہندوستانی بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں (ایم ایس ایم ایز ) کررہی ہیں۔

وکست بھارت، وکست گوا 2047

وزیراعظم گوا میں عوامی پروگرام میں 1330 کروڑ روپےسے زائد کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم قوم کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوا کے مستقل کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ نئے تعمیر شدہ کیمپس میں انسٹی ٹیوٹ کے.طلباء، اساتذہ اور عملے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیوٹوریل کمپلیکس، ڈیپارٹمنٹل کمپلیکس، سیمینار کمپلیکس، انتظامی کمپلیکس، ہاسٹلز، ہیلتھ سینٹر، اسٹاف کوارٹرز، ایمینیٹی سینٹر، اسپورٹس گراؤنڈ اور دیگر سہولیات جیسی سہولیات موجود ہیں۔

وزیر اعظم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اسپورٹس کے نئے کیمپس کو وقف کریں گے۔ انسٹی ٹیوٹ 28 خاص طور پر تیار کئے گئے کورسز متعارف کرائے گا جس کا مقصد واٹر اسپورٹس کی ترقی اور واٹر ریسکیو سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے جو عوام اور مسلح افواج دونوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ وزیر اعظم جنوبی گوا میں ٹی پی ڈی کے ساتھ 100مربوط کردہ کچرے کے بندوبست (انٹیگریٹڈ ویسٹ مینجمنٹ)  والی سہولت کا بھی افتتاح کریں گے۔ اسے ٹی پی ڈی 60 گیلے کچرے اور ٹی پی ڈی 40 خشک فضلے کے سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ اس میں  500 کلو واٹ  کا  ایک شمسی توانائی پلانٹ بھی  شامل  ہے   جو اضافی بجلی پیدا کرتا ہے۔

وزیر اعظم پناجی اور ریس ماگوس کو جوڑنے والے سیاحتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پیسنجر روپ وے(مسافروں کے لئے ریل کی معلق پٹری)  کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جنوبی گوا میں 100 ایم ایل ڈی کی صلاحیت والے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد  بھی  وزیراعظم کے ہاتھوں   رکھا جائے گا۔

مزید برآں، وہ روزگار میلہ کے تحت مختلف محکموں میں 1930 نئے سرکاری بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے  بھی تقسیم کریں گے اور مختلف فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کو منظوری نامہ بھی دیں گے۔

او این جی سی سی سروائیول سینٹر

او این جی سی سی سروائیول سنٹر کو ہندوستانی سمندری حیات کی دیکھ بھال  کے تربیتی ماحولیاتی نظام کو عالمی معیارات تک آگے بڑھانے کے لیے ایک قسم کے مربوط سمندری حیات کی دیکھ بھال کے تربیتی مرکز کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ سالانہ 10,000-15,000 اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی۔ مصنوعی اور کنٹرول شدہ سخت موسمی حالات میں مشقیں تربیت حاصل کرنے والوں کی سمندری حیات کی دیکھ بھال  کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی اور اس طرح حقیقی زندگی کی آفات سے محفوظ بچ جانے کے امکانات کو ممکنہ طور پر بڑھا دے گی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Bumper Apple crop! India’s iPhone exports pass Rs 1 lk cr

Media Coverage

Bumper Apple crop! India’s iPhone exports pass Rs 1 lk cr
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister attends Sankranti and Pongal celebrations at the residence of Union Minister Shri G. Kishan Reddy
January 13, 2025
People across India celebrate Sankranti and Pongal with great fervor: PM
It is a celebration of gratitude, abundance and renewal, deeply rooted in the agricultural traditions of our culture: PM

The Prime Minister, Shri Narendra Modi attended Sankranti and Pongal celebrations at the residence of his ministerial colleague, Shri G. Kishan Reddy, today. Shri Modi remarked that people across India celebrate Sankranti and Pongal with great fervour. "It is a celebration of gratitude, abundance and renewal, deeply rooted in the agricultural traditions of our culture", Prime Minister Shri Modi stated.

The Prime Minister posted on X:

"Attended Sankranti and Pongal celebrations at the residence of my ministerial colleague, Shri G. Kishan Reddy Garu. Also witnessed an excellent cultural programme.

People across India celebrate Sankranti and Pongal with great fervour. It is a celebration of gratitude, abundance and renewal, deeply rooted in the agricultural traditions of our culture.

My best wishes for Sankranti and Pongal. Wishing everyone happiness, good health and a prosperous harvest season ahead."

@kishanreddybjp

"Here are some more pictures from the Sankranti programme. Also lit the Bhogi fire."