وزیر اعظم دیوگھر میں 16,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
یہ منصوبے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو نمایاں طور پر فروغ دیں گے، رابطے میں اضافہ کریں گے اور خطے میں زندگی گزارنے میں آسانی پیدا کریں گے
وزیر اعظم دیوگھر ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے، اس سے بابا بید ناتھ دھام سے براہ راست ہوائی رابطہ فراہم ہوگا
وزیر اعظم ایمس، دیوگھر میں مریضوں کے شعبہ اور آپریشن تھیٹر کی خدمات کو قوم کے نام وقف کریں گے
​​​​​​​وزیر اعظم بہار قانون ساز اسمبلی کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی پروگرام سے خطاب کریں گے

نئی دہلی۔ 09 جولائی       وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جولائی 2022 کو دیوگھر اور پٹنہ کا دورہ کریں گے۔دوپہر  تقریباً 1:15 بجے، وزیر اعظم دیوگھر میں 16,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد تقریباً 2:40 بجے ، وہ بارہ جیوترلنگوں میں سے ایک بابا بید ناتھ مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ شام 6 بجے کے قریب، وزیر اعظم پٹنہ میں بہار قانون ساز اسمبلی کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی  پروگرام سے خطاب کریں گے۔

دیوگھر میں وزیر اعظم

بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے، کنکٹویٹی  بڑھانے اور خطے میں زندگی آسان بنانے کی سمت میں ایک قدم بڑھاتے ہوئے ، وزیر اعظم دیوگھر میں 16,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیادرکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان منصوبوں سے خطے میں سماجی و اقتصادی خوشحالی کو نمایاں طور پر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

بابا بید ناتھ دھام ملک بھر کے عقیدت مندوں کے لیے ایک اہم مذہبی مقام ہے، جہاں  سے براہ راست رابطہ فراہم کرنے کے ایک اہم قدم کے طور پر وزیر اعظم دیوگھر ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے۔ اس کی تعمیر تقریباً 400 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے۔ ہوائی اڈے کی ٹرمینل کی  عمارت کی صلاحیت  سالانہ پانچ لاکھ سے زیادہ مسافروں کی ہے۔

دیوگھر میں واقع ایمس پورے خطے کےحفظان  صحت کے شعبے کے لیے ایک اعزاز ہے۔ ایمس دیوگھر میں خدمات کو مزید فروغ ملے گا کیونکہ وزیر اعظم ایمس، دیوگھر میں مریضوں کے شعبہ (آئی پی ڈی) اور آپریشن تھیٹر کی خدمات کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ ملک کے تمام حصوں میں حفظان صحت کی بہترین سہولیات تیار کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کےعین  مطابق ہے۔

ملک بھر میں مذہبی اہمیت کے حامل مقامات پر عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے تیار کرنے اور ایسے تمام مقامات پر سیاحوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنانے کے وزیر اعظم کے عزم کووزارت سیاحت کی اسکیم  پرساد کے تحت منظور شدہ پروجیکٹ ’’بیدیا ناتھ دھام، دیوگھر کی ترقی" کے اجزاء کے طور پر مزید فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم کے ذریعہ افتتاح کیے جانے والے ان منصوبوں میں 2000 زائرین کی گنجائش والے زائرین کے دو بڑے اجتماعی ہال کی تعمیر جلسر جھیل کے سامنے اور شیو گنگا تالاب کی ترقی  وغیرہ شامل ہیں ۔ نئی سہولیات سے ہر سال بابا بید ناتھ دھام آنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے سیاحت کے تجربے میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیر اعظم  10,000 کروڑ روپے سے زائد کے متعدد سڑکوں کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے  اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن منصوبوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے ان میں این ایچ - 2  کے گورہر سے برواڑا سیکشن تک چھ لین کی تعمیر شامل ہیں۔ راج گنج-چاس سے این ایچ-32 کے مغربی بنگال سرحدی حصے تک کو چوڑا کرنا اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جن بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے ان میں این ایچ -80 کے مرزا چوکی-پھرکا سیکشن کو چار لین کا بنانا، این ایچ -98 کے ہری ہر گنج سے پروا موڑ سیکشن تک چار لین بنانا، این ایچ -23 کے کے پالما سے گملا سیکشن تک چار لین بنانا؛ این ایچ -75 کے کوچیری چوک سے پسکا موڑ سیکشن پر ایلیویٹڈ کوریڈور وغیرہ شامل ہیں۔ یہ منصوبے خطے میں رابطے کو مزید فروغ دیں گے اور عام لوگوں کے لیے نقل و حرکت میں آسانی کو یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعظم خطے میں تقریباً  3000 کروڑ روپے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں گیل (جی اے آئی ایل) کی جگدیش پور-ہلدیہ-بوکارو-دھامرا پائپ لائن کا بوکارو-انگول سیکشن ،برہی، ہزاری باغ میں ایچ پی سی ایل کا نیا ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ اور بی پی سی ایل کے بوکارو ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا افتتاح شامل ہے۔اس کے علاوہ جھریا بلاک میں  پربت پور گیس کلیکٹنگ اسٹیشن، او این جی سی کے کول بیڈ میتھین (سی بی ایم) اثاثہ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم ریلوے کے دو منصوبوں گوڈا-ہنسڈیہا الیکٹریفائیڈ سیکشن اور گڑھوا-مہوریہ کو قوم ڈبلنگ پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ منصوبے صنعتوں اور بجلی گھروں کو سامان کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت کو آسان بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ وہ دمکا سے آسنسول تک ٹرین کی آمدورفت میں آسانی کو بھی یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعظم ریلوے کے تین منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ رانچی ریلوے اسٹیشن کی تجدید ؛ جسی ڈیہہ بائی پاس لائن اور ایل ایچ بی کوچ  منٹنینس ڈپو، گوڈا کا افتتاح بھی کریں گے۔ رانچی کے مجوزہ سٹیشن میں عالمی معیار کی مسافر سہولیات ہوں گی جن میں فوڈ کورٹ، ایگزیکٹو لاؤنج، کیفے ٹیریا، ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ ہال وغیرہ شامل ہیں ۔ اس سے مسافروں کی آمد و رفت میں آسانی اور آرام کو یقینی بنایا جا سکےگا۔

پٹنہ میں پی ایم

وزیر اعظم بہار قانون ساز اسمبلی کی صد سالہ تقریبات کے اختتامی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم شتابدی اسمرتی استمبھ کا افتتاح کریں گے جو بہار ودھان سبھا کے 100 سال کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم ودھان سبھا میوزیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس  میوزیم میں مختلف گیلریاں بہار میں جمہوریت کی تاریخ اور موجودہ شہری ڈھانچے کے ارتقاء کا مظہرہوں گی۔ اس میں ایک کانفرنس ہال بھی ہوگا جس میں 250 سے زائد افراد کی گنجائش ہوگی۔ وزیر اعظم اس موقع پر ودھان سبھا گیسٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.