وزیر اعظم شری سدگرو سیوا سنگھ ٹرسٹ میں متعدد پروگراموں میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم رگھوبیر مندر میں پوجا اور درشن کریں گے
وزیر اعظم آنجہانی شری اروند بھائی مفت لال کے صد سالہ یوم پیدائش کی تقریبات کے موقع پر ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم تلسی پیٹھ بھی جائیں گے، جہاں وہ کانچ مندر میں پوجا اور درشن کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 اکتوبر 2023 کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔

تقریباً 1:45 بجے، وزیر اعظم ستنا ضلع کے چترکوٹ پہنچیں گے اور شری سدگرو سیوا سنگھ ٹرسٹ کے متعدد پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وہ رگھوبیر مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ وہ شری رام سنسکرت مہاودیالیہ کا دورہ کریں؛ آنجہانی شری اروند بھائی مفت لال کی سمادھی پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے اور جانکی کنڈ چکتسالیہ کے نئے ونگ کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم آنجہانی شری اروند بھائی مفت لال کے صد سالہ یوم پیدائش تقریبات کے موقع پر ایک عوامی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ شری سدگرو سیوا سنگھ ٹرسٹ کی بنیاد 1968 میں پرم پوجیہ رنچھوڑ داس جی مہاراج نے رکھی تھی۔ شری اروند بھائی مفت لال، پرم پوجیہ رنچھوڑ داس جی مہاراج سے متاثر تھے اور انہوں نے ٹرسٹ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

شری اروند بھائی مفت لال آزادی کے بعد ہندوستان کے سرکردہ کاروباریوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ملک کی ترقی کی کہانی لکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

چترکوٹ کے دورے کے دوران وزیر اعظم تلسی پیٹھ بھی جائیں گے۔ تقریباً 3:15 بجے، وہ کانچ مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ وہ تلسی پیٹھ کے جگد گرو رامانندا چاریہ کا آشیرواد حاصل کریں گے اور ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ تین کتابوں– ’اشٹادھیائی بھاشیہ‘، ’راماننداچاریہ چریتم‘ اور ’بھگوان شری کرشنا کی راشٹرلیلا‘ کا اجراء کریں گے۔

مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں واقع تلسی پیٹھ ایک اہم مذہبی اور سماجی خدمت کا ادارہ ہے۔ اسے جگد گرو رام بھدراچاریہ نے 1987 میں قائم کیا تھا۔ تلسی پیٹھ ہندو مذہبی ادب کے سرکردہ پبلشرز میں سے ایک ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report

Media Coverage

India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.