PM to visit Kaziranga National Park
PM to participate in ‘Viksit Bharat Viksit North East’ programme in Itanagar
PM to inaugurate, dedicate and lay the foundation stone of multiple development projects worth Rs 55,600 crore in Manipur, Meghalaya, Nagaland, Sikkim, Tripura and Arunachal Pradesh
PM to lay the foundation stone of Dibang Multipurpose Hydropower Project in Arunachal Pradesh
PM to dedicate Sela Tunnel to the nation; Tunnel will provide all weather connectivity to Tawang; Foundation stone of the Tunnel was laid by the PM in February 2019
For strengthening industrial development in Northeast, PM to launch UNNATI scheme worth about Rs 10,000 crore
PM to inaugurate Sabroom Land Port; it will facilitate movement of passengers and cargo between Indian and Bangladesh; Foundation stone of this project was also laid by PM in March 2021
Sectors like rail, road, health, housing, education, IT, Power, Oil and Gas to get boost in North East
PM to unveil the statue of renowned Ahom general Lachit Borphukan in Jorhat
PM to inaugurate, dedicate and lay the foundation stone of multiple development projects worth more than Rs 17,500 Crore in Assam
PM to inaugurate about 5.5 lakh homes built under PMAY-G across Assam
Rail, Health and Oil and Gas to also be major focus areas in Assam
PM to particpate in ‘Viksit Bharat Viksit West Bengal’ programme in Siliguri
PM to inaugurate and dedicate to nation multiple projects of rail and road sector worth more than Rs. 4500 crores in West Bengal
PM to perform Darshan and Pooja at Shri Kashi Vishwanath Temple, Varanasi
PM to inaugurate, dedicate and lay the foundation stone of multiple development initiatives worth more than Rs 42,000 crore in UP
In a major boost to Aviation sector of the country, PM to inaugurate and lay the foundation stone of new terminal buildings of 15 airports across the country
PM to inaugurate Light House Projects (LHP) in Lucknow and Ranchi; foundation stone of these LHPs was laid by the PM in January 2021
Rail and road infrastructure to get strengthened in UP as projects worth more than Rs 27,000 crore will be taken up
PM to dedicate to nation about 744 rural road projects under PMGSY worth more than Rs 3700 crore in UP
PM to disburse first instalment under Mahatari Vandana Yojana in Chhattisgarh

وزیر اعظم 8 سے 10 مارچ 2024 تک آسام، اروناچل پردیش، مغربی بنگال اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔

مورخہ 8 مارچ کو وزیر اعظم آسام کا دورہ کریں گے۔ 9 مارچ کو، صبح تقریباً پونے چھ بجے، وزیر اعظم کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کریں گے۔ صبح  ساڑھے دس بجے، ایٹا نگر میں، وہ ‘وکست بھارت وکست شمال مشرق’ پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ سیلا ٹنل کو قوم کے نام وقف کریں گے اور تقریباً 10000 کروڑ روپے  مالیت کی اُنّتی اسکیم کا آغاز کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وہ منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں تقریباً 55600 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم تقریباً  سوا بارہ بجے، جورہاٹ پہنچیں گے اور مشہور آہوم جنرل لچت بورفوکن کے شاندار مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ جورہاٹ میں ایک عوامی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے اور آسام میں 17500 کروڑ روپے مالیت  سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام  وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس کے بعد، وزیر اعظم مغربی بنگال کے سلی گوڑی جائیں گے اور تقریباً پونے چار بجے ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ مغربی بنگال میں تقریباً 4500 کروڑ روپے  مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام  وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ شام تقریباً 7 بجے، وزیر اعظم وارانسی، اتر پردیش پہنچیں گے۔ وہ وارانسی کے شری کاشی وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا  ارچنا کریں گے۔

مورخہ 10 مارچ کو، دوپہر 12 بجے کے قریب، وزیر اعظم ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اتر پردیش میں 34000کروڑ روپے کی مالیت سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام  وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً پونے تین بجے، وزیر اعظم وارانسی پہنچیں گے اور چھتیس گڑھ میں مہاتری وندنا یوجنا کے تحت، پہلی قسط ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقسیم کریں گے۔

آسام میں وزیراعظم

وزیراعظم کازی رنگا نیشنل پارک اور ٹائیگر ریزرو کا دورہ کریں گے، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ کازی رنگا نیشنل پارک ایک سینگ والے گینڈے کے لیے مشہور ہے۔ پارک میں ہاتھی، پانی کی جنگلی بھینسیں، ہرن اور ٹائیگرز بھی پائے جاتے ہیں۔

وزیر اعظم، آسام کی آہوم بادشاہی کی شاہی فوج کے مشہور جنرل لچیت بورفوکن کے 84 فٹ بلند شاندار مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے، جنہوں نے مغلوں کو شکست دی تھی۔ اس منصوبے میں، لچیت اور تائی-آہوم میوزیم اور 500 بیٹھنے کی گنجائش والے آڈیٹوریم کی تعمیر بھی شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ،لچیت بورفوکان کی بہادری کا جشن منانے اور ان کے بارے میں بیداری بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جورہاٹ میں عوامی پروگرام میں، وزیر اعظم  صحت، تیل اور گیس، ریل اور ہاؤسنگ کے شعبوں کو مضبوط بنانے والے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم شمال مشرقی خطہ کے لیے وزیر اعظم کی ترقیاتی پہل (پی ایم-ڈیوائن) اسکیم کے تحت، پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جن میں شیو ساگر میں میڈیکل کالج اور اسپتال اور گوہاٹی میں ہیماٹو-لیمفائیڈ سینٹر شامل ہیں۔ وہ تیل اور گیس کے شعبے کے اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جس میں ڈگبوئی ریفائنری کی صلاحیت کو 0.65 سے ایک ایم ایم ٹی پی اے (ملین میٹرک ٹن سالانہ) تک بڑھانا شامل ہے۔ کیٹلیٹک ریفارمنگ یونٹ (سی آر یو) کی تنصیب کے ساتھ، گوہاٹی ریفائنری کی توسیع (1.0 سے 1.2 ایم ایم ٹی پی اے)؛ اور بیٹ کوچی (گوہاٹی) ٹرمینل میں سہولیات میں اضافہ: انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ اور دیگر شامل ہیں۔

وزیر اعظم تنسکیا میں، دیگر کے علاوہ نئے میڈیکل میڈیکل کالج اور اسپتال ، 718 کلومیٹر لمبی بارونی - گوہاٹی پائپ لائن (پردھان منتری ارجا گنگا پروجیکٹ کا حصہ) جیسے اہم پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ تقریباً 3992 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔  وزیر اعظم ،پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی – جی) کے تحت ،تقریباً 5.5 لاکھ گھروں کا بھی افتتاح کریں گے، جو تقریباً 8450 کروڑ روپے کی کل لاگت سے تعمیر کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم ،آسام میں 1300 کروڑ روپے سے زیادہ کے اہم ریلوے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے ،جن میں دھوپدھرا-چھائے گاوں سیکشن (نیو بونگائیگاؤں - گوہاٹی ویا گولپارہ ڈبلنگ پروجیکٹ کا حصہ) اور نیو بونگائیگاؤں - سوربھوگ سیکشن (نئے بونگائیگاؤں - اگتھوری ڈبلنگ پروجیکٹ کا حصہ) شامل ہیں۔

اروناچل پردیش میں وزیراعظم

شمال مشرق کی  فروغ اور ترقی کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو تقویت ملے گی،کیونکہ ایٹا نگر میں 'وکست بھارت وکست شمال مشرق’ پروگرام، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں ریل، سڑک، صحت، رہائش، تعلیم، سرحدی بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، بجلی، تیل اور گیس سمیت دیگر جیسے شعبوں سے متعلق کئی ترقیاتی اقدامات کا مشاہدہ کرے گا۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم شمال مشرق کے لیے ایک نئی صنعتی ترقی کی اسکیم اُنّتی (اتر پوروا ٹرانسفارمیٹو انڈسٹریلائزیشن اسکیم) کا آغاز کریں گے۔ یہ اسکیم،شمال مشرق میں صنعتی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرے گی، نئی سرمایہ کاری کو راغب کرے گی، نئے مینوفیکچرنگ اور سروسز یونٹس کے قیام میں مدد کرے گی اور شمال مشرقی ریاستوں میں روزگار کو فروغ دے گی۔ یہ اسکیم، 10000 کروڑ روپے کی حکومت ہند کی طرف سے مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے اور تمام 8 شمال مشرقی ریاستوں کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ اسکیم،سرمائے کی سرمایہ کاری، سود میں رعایت اور منظور شدہ اکائیوں کو مینوفیکچرنگ اور خدمات سے منسلک ترغیبات فراہم کرے گی۔ اہل یونٹوں کی آسان اور شفاف رجسٹریشن کے لیے ایک پورٹل بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ اُنّتی، صنعتی ترقی کو متحرک کرنے میں مدد کرے گی اور شمال مشرقی خطے کی اقتصادی ترقی اور ترقی میں مدد کرے گی۔

سیلا ٹنل پروجیکٹ، جو تقریباً 825 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، انجینئرنگ کا شاہکار ہے۔ یہ اروناچل پردیش میں بالی پارا-چاریدوار-توانگ روڈ پر سیلہ پاس کے پار توانگ کو، تمام موسمی رابطہ فراہم کرے گا۔ اسے نئے آسٹرین ٹنلنگ طریقہ استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے اور اس میں اعلیٰ ترین معیار کی حفاظتی خصوصیات شامل ہیں۔ یہ منصوبہ، نہ صرف خطے میں تیز رفتار اور زیادہ موثر ٹرانسپورٹ روٹ فراہم کرے گا بلکہ یہ ملک کے لیے جامع اہمیت کا حامل ہے۔ سیلا ٹنل کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے فروری 2019 میں رکھا تھا۔

وزیر اعظم اروناچل پردیش میں 41000 کروڑ سے زیادہ  مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور  قوم کے نام وقف کریں گے ۔

وزیر اعظم اروناچل پردیش کے لوئر دیبانگ وادی ضلع میں،دیبانگ کثیر مقصدی  ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 31875 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ ملک کا سب سے بلند ڈیم ڈھانچہ ہوگا۔ یہ بجلی پیدا کرے گا، سیلاب کے اعتدال میں مدد کرے گا اور خطے میں روزگار کے مواقع اور سماجی اقتصادی ترقی کا باعث بنے گا۔

دیگر اہم پروجیکٹ، جن کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ان میں 'وائبرنٹ ولیج پروگرام' کے تحت سڑک، ماحولیات اور سیاحت کے کئی منصوبے شامل ہیں۔ اسکولوں کو 50 گولڈن جوبلی اسکولوں میں اپ گریڈ کرنا ،جہاں جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے ذریعے جامع تعلیم فراہم کی جائے گی۔ ڈونی پولو ہوائی اڈے سے ناہرلاگن ریلوے اسٹیشن تک کنکٹی وٹی فراہم کرنے کے لیے ڈبل لین سڑک اور دیگر  شامل ہیں۔

وزیر اعظم اروناچل پردیش میں کئی سڑک پروجیکٹوں سمیت مختلف اہم پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ جل جیون مشن کے تقریباً 1100 پروجیکٹ، یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے تحت 170 ٹیلی کام ٹاورز سے 300 سے زیادہ دیہات مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم، پردھان منتری آواس یوجنا (شہری اور دیہی دونوں) کے تحت ، 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ 35000 سے زائد مکانات بھی  مستفیدین کے حوالے کریں گے۔

وزیر اعظم، منی پور میں 3400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت  کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح  کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں نیلاکٹھی میں یونٹی مال کی تعمیر شامل ہے۔ منتری پکھری میں، منی پور آئی ٹی ایس ای زیڈ کے پروسیسنگ زون کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی؛ خصوصی نفسیاتی نگہداشت فراہم کرنے کے لیے  لمپ جھیل پت میں 60 بستروں والے سرکاری اسپتال کی تعمیر؛ اور منی پور ٹیکنیکل یونیورسٹی، امپھال مغربی ضلع کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی شامل ہے۔ وزیر اعظم منی پور میں دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ سڑکوں کے مختلف پروجیکٹوں اور کئی واٹر سپلائی اسکیموں کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم، ناگالینڈ میں 1700 کروڑ روپے سے زیادہ  مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں  گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ان میں متعدد سڑکوں کے منصوبے شامل ہیں۔ ضلع چوموکیدیما میں یونٹی مال کی تعمیر؛ اور 132کے وی سب اسٹیشن ناگرجن، دیماپور میں صلاحیت کی تبدیلی کی اپ گریڈیشن شامل بھی ہیں۔ وزیر اعظم ،چینڈنگ سیڈل سے نوکلک (مرحلہ- 1) تک سڑک کی اپ گریڈیشن کے منصوبے اور کوہیما-جیسمی روڈ سمیت کئی دیگر سڑکوں کے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم، میگھالیہ میں 290 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح  کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں تورا میں آئی ٹی پارک کی تعمیر اور نئی چار لین سڑک کی تعمیر اور نیو شیلانگ ٹاؤن شپ میں موجودہ دو لین کو چار لین میں تبدیل کرنا شامل ہے۔ ۔ وزیر اعظم اپر شیلانگ میں فارمرز ہاسٹل کم ٹریننگ سنٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم، سکم میں 450 کروڑ روپے سے زیادہ  مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح  کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد وزیر اعظم رکھیں گے، ان میں رنگپو ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو اور کئی سڑکوں کے منصوبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم ،سکم میں تھرپو اور دارام دین کو جوڑنے والی نئی سڑک کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم ،تریپورہ میں 8500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح  کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں اگرتلہ ویسٹرن بائی پاس کی تعمیر اور ریاست بھر میں متعدد سڑکوں کے منصوبے شامل ہیں۔ سیکر کوٹ میں انڈین آئل کارپوریشن کا نیا ڈپو تعمیر کیا جائے گا اور منشیات کے عادی افراد کے لیے مربوط بحالی مرکز کی تعمیر کی جائے گی۔ وزیر اعظم ریاست میں سڑکوں کے مختلف منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ 1.46 لاکھ دیہی فنکشنل گھریلو نل کنکشن کے لیے پروجیکٹ؛ اور جنوبی تریپورہ ضلع میں سبروم میں لینڈ پورٹ تقریباً 230 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

نئی ترقی یافتہ سبروم لینڈ پورٹ، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ یہ زمینی بندرگاہ ،مسافر ٹرمینل بلڈنگ، کارگو ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ، ویئر ہاؤس، فائر اسٹیشن کی عمارت، الیکٹریکل سب اسٹیشن، پمپ ہاؤس وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کرے گی۔ یہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مسافروں اور کارگو کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گا کیونکہ نئی بندرگاہ کے ذریعے کوئی بھی منتقل ہوسکتا ہے۔ براہ راست بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ تک ،جو 75 کلومیٹر دور ہے، جب کہ  اس کے برعکس مغربی بنگال میں کولکتہ/ہلدیہ پورٹ پر جانے کے  لئے ، تقریباً 1700 کلومیٹر  کی دور ی ہے۔ سبروم لینڈ پورٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے مارچ 2021 میں رکھا تھا۔

مغربی بنگال میں وزیر اعظم

وزیر اعظم، سلی گوڑی میں وکست بھارت وکست مغربی بنگال پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ پروگرام کے دوران 4500 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ریل اور سڑک کے شعبے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح  کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں  گے۔

وزیر اعظم ،شمالی بنگال اور آس پاس کے علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے والی ریل لائنوں کی برقی کاری کے متعدد پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ منصوبوں میں ایکلاکھی - بالورگھاٹ سیکشن، بارسوئی - رادھیکاپور سیکشن؛ رانی نگر جلپائی گوڑی - ہلدی باڑی سیکشن؛ سلی گڑی - الوباری سیکشن بذریعہ بگڈوگرا اور سلی گوڑی - سیوک - علی پور دوار جنکشن - سمکتلا (بشمول علی پور دوار جنکشن - نیو کوچ بہار) سیکشن شامل ہیں۔

وزیر اعظم، منی گرام - نمیتا سیکشن میں ریلوے کی لائن کو ڈبل کرنے کے منصوبے سمیت نیو جلپائی گوڑی میں الیکٹرانک انٹرلاکنگ سمیت امباری فالکاٹا - الواباری میں خودکار بلاک سگنلنگ اور ریلوے کے دیگر اہم پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔  مزید برآں  وزیر اعظم سلی گوڑی اور رادھیکاپور کے درمیان ایک نئی مسافر ٹرین سروس کا بھی ہری جھنڈی دکھا کر آغاز  کریں گے۔ یہ ریل منصوبے، ریل رابطے کو بہتر بنائیں گے، مال برداری میں سہولت فراہم کریں گے اور خطے میں روزگار پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی میں حصہ رسدی کریں  گے۔

وزیر اعظم ،مغربی بنگال میں 3100 کروڑ روپے مالیت کے قومی شاہراہ کے دو منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔  ان منصوبوں میں این ایچ  27 کا چار لین گھوسپوکر - دھوپگوری سیکشن اور این ایچ  27 پر چار لین اسلام پور بائی پاس شامل ہیں۔ گھوسپوکر - دھوپگوری سیکشن شمال-جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور کا حصہ ہے جو مشرقی ہندوستان کو ملک کے باقی حصوں سے ملاتا ہے۔ اس سیکشن کی فور لیننگ، شمالی بنگال اور شمال مشرقی خطوں کے درمیان ہموار رابطے کا باعث بنے گی۔ چار لین اسلام پور بائی پاس سے اسلام پور ٹاؤن میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ سڑکوں کے منصوبے خطے میں صنعتی اور اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دیں گے۔

اتر پردیش میں  وزیراعظم

وزیر اعظم 42000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی اقدامات کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

شہری ہوا بازی کے شعبے کو ایک بڑا فروغ فراہم کرتے ہوئے، وزیر اعظم ملک بھر میں 9800 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے 15 ہوائی اڈوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ پونے، کولہاپور، گوالیار، جبل پور، دہلی، لکھنؤ، علی گڑھ، اعظم گڑھ، چترکوٹ، مراد آباد، شراوستی اور آدم پور ہوائی اڈوں کی 12 نئی ٹرمینل عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کڑپہ، ہبلی اور بیلگاوی ہوائی اڈوں کی تین نئی ٹرمینل عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

12 نئی ٹرمینل عمارتوں میں سالانہ 620 لاکھ مسافروں کی خدمت کرنے کی مشترکہ گنجائش ہو گی، جب کہ تین ٹرمینل عمارتوں کے لیے، جن کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے، ایک بار مکمل ہو جانے کے بعد، ان ہوائی اڈوں کی مشترکہ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت سالانہ 95 لاکھ مسافروں تک پہنچ جائے گی۔ ان ٹرمینل عمارتوں میں جدید ترین مسافروں کی سہولیات ہیں اور یہ مختلف پائیدار خصوصیات سے بھی لیس ہیں جیسے ڈبل انسولیٹڈ روفنگ سسٹم، توانائی کی بچت کے لیے کینوپیز کی فراہمی، ایل ای ڈی لائٹنگ وغیرہ۔ ان ہوائی اڈوں  کے ڈیزائن اس ریاست  کے مختلف عام عناصر اور شہر کے ورثے کے ڈھانچے  کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں اور اس طرح یہ مقامی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور خطے کے ورثے کو اجاگر کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کے اہم ترین شعبوں میں سے ایک، سب کے لیے رہائش فراہم کرنا ہے۔ اس وژن کی رہنمائی میں، اسے حاصل کرنے کے لیے ایک جدید ذریعہ لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کا تصور کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم لکھنؤ اور رانچی میں لائٹ ہاؤس پروجیکٹ (ایل ایچ پی) کا افتتاح کریں گے، جس کے تحت جدید بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ 2000 سے زیادہ سستے فلیٹ بنائے گئے ہیں۔ ان ایل ایچ پیز میں استعمال کی جانے والی جدید تعمیراتی ٹکنالوجی، خاندانوں کو ایک پائیدار اور مستقبل کی زندگی کا تجربہ فراہم کرے گی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم چنئی، راجکوٹ اور اندور میں اسی طرح کے لائٹ ہاؤس پروجیکٹس کا افتتاح کر چکے ہیں۔ ان ایل ایچ پیز  کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے یکم جنوری 2021 کو رکھا تھا۔

رانچی ایل ایچ پی کے لیے، جرمنی کے پری کاسٹ کنکریٹ کنسٹرکشن سسٹم - تھری ڈی والیومیٹرک ٹیکنالوجی کو اپنایا گیا ہے۔ ایل ایچ پی رانچی کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہے کہ ہر کمرے کو الگ سے بنایا گیا ہے اور پھر پورے ڈھانچے کو لیگو بلاکس کے کھلونوں کی طرح جوڑا گیا ہے۔ ایل ایچ پی لکھنؤ کو، کینیڈا کے اسٹے ان پلیس پی وی سی فارم ورک کا استعمال کرتے ہوئے پری انجینئرڈ فولادی  بنیادی ڈھانچے کے نظام کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم اترپردیش میں تقریباً 11500 کروڑ روپے کے بقدر کے مختلف سڑک پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ سڑک پروجیکٹس کنکٹیویٹی کو بہتر بنائیں گے، ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ میں تخفیف کریں گے اور خطے میں سماجی اقتصادی ترقی کے لیے راہیں ہموار کریں گے۔

وزیر اعظم ، اتر پردیش میں 19000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی سڑک پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور  سنگ بنیاد رکھیں گے۔ قوم کو وقف کئے گئے منصوبوں میں، چار لین لکھنؤ رنگ روڈ کے تین پیکج اور این ایچ -2 کے الہ آباد سیکشن تک چکیری  تک کی چھ لیننگ شامل ہیں۔ وزیر اعظم رام پور – رودرا پور کے مغربی سائیڈ اسپر کی چار لیننگ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ کانپور رنگ روڈ کی چھ لیننگ کے دو پیکیج، اور این ایچ –24بی / این ایچ -30 کے رائے بریلی – پریاگ راج سیکشن کو چار لیننگ بھی شامل ہیں۔ سڑک کے منصوبے، رابطے کو بہتر بنائیں گے، ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد کریں گے اور خطے میں سماجی اقتصادی ترقی کا باعث بنیں گے۔

وزیر اعظم ،پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت بنائے گئے 3700 کروڑ روپے سے زیادہ کے 744 دیہی سڑکوں کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان پروجیکٹوں کے نتیجے میں، اتر پردیش میں 5400 کلومیٹر سے زیادہ دیہی سڑکوں کی مجموعی تعمیر ہوگی، جس سے ریاست کے تقریباً 59 اضلاع مستفید ہوں گے۔ اس سے رابطے میں اضافہ ہوگا اور سماجی و اقتصادی ترقی کو نمایاں فروغ ملے گا۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم تقریباً 8200 کروڑ روپے کے متعدد ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے، جس سے اتر پردیش میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت ملے گی۔ وہ ریل کے متعدد اہم حصوں کو ڈبل کرنے  اور بجلی بنانے کے لیے وقف کریں گے۔ وہ بھٹنی-پیکول بائی پاس لائن بھی قوم کے نام وقف کریں گے، جس سے بھٹنی میں انجن الٹنے کا مسئلہ ختم ہو جائے گا اور بغیر کسی رکاوٹ کے ٹرینوں کو چلانے میں سہولت ہو گی۔ وزیر اعظم بہرائچ-نانپارہ-نیپال گنج روڈ ریل سیکشن کے گیج کی تبدیلی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ خطہ، ایک براڈ گیج لائن کے ذریعے میٹروپولیٹن شہروں سے منسلک ہو جائے گا، جس سے تیز رفتار ترقی میں سہولت ہو گی۔ وزیر اعظم غازی پور سٹی اور غازی پور گھاٹ سے تاریگھاٹ تک نئی ریل لائن کا بھی افتتاح کریں گے ،جس میں دریائے گنگا پر ایک ریل پل بھی شامل ہے۔ وہ غازی پور سٹی-تاریگھاٹ-دلدار نگر کے درمیان ایم ای ایم یو  ٹرین سروس کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔

مزید برآں، وزیر اعظم پریاگ راج، جونپور اور اٹاوہ میں متعدد سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور اس طرح کے دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گےاور قوم کے نام وقف کریں گے۔

مہاتری وندنا یوجنا

چھتیس گڑھ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک بڑےاقدام میں، وزیر اعظم مہاتری وندنا یوجنا کے تحت پہلی قسط تقسیم کریں گے۔ یہ اسکیم چھتیس گڑھ میں شروع کی گئی ہے، تاکہ ریاست کی اہل شادی شدہ خواتین کو ماہانہ ڈی بی ٹی کے طور پر 1000 روپے ماہانہ کی مالی امداد فراہم کی جا سکے۔ اس کا تصور، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے، انہیں مالی تحفظ فراہم کرنے، صنفی مساوات کو فروغ دینے اور خاندان میں خواتین کے فیصلہ کن کردار کو مضبوط کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہ اسکیم، ریاست کی ان تمام اہل شادی شدہ خواتین کو فوائد فراہم کرے گی، جن کی عمر یکم جنوری 2024  تک 21 سال سے زیادہ ہے۔ بیوہ، طلاق یافتہ اور بے سہارا  خواتین بھی اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گی۔ اس اسکیم سے تقریباً 70 لاکھ خواتین مستفید ہوں گی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Text of PM Modi's address at the Parliament of Guyana
November 21, 2024

Hon’ble Speaker, मंज़ूर नादिर जी,
Hon’ble Prime Minister,मार्क एंथनी फिलिप्स जी,
Hon’ble, वाइस प्रेसिडेंट भरत जगदेव जी,
Hon’ble Leader of the Opposition,
Hon’ble Ministers,
Members of the Parliament,
Hon’ble The चांसलर ऑफ द ज्यूडिशियरी,
अन्य महानुभाव,
देवियों और सज्जनों,

गयाना की इस ऐतिहासिक पार्लियामेंट में, आप सभी ने मुझे अपने बीच आने के लिए निमंत्रित किया, मैं आपका बहुत-बहुत आभारी हूं। कल ही गयाना ने मुझे अपना सर्वोच्च सम्मान दिया है। मैं इस सम्मान के लिए भी आप सभी का, गयाना के हर नागरिक का हृदय से आभार व्यक्त करता हूं। गयाना का हर नागरिक मेरे लिए ‘स्टार बाई’ है। यहां के सभी नागरिकों को धन्यवाद! ये सम्मान मैं भारत के प्रत्येक नागरिक को समर्पित करता हूं।

साथियों,

भारत और गयाना का नाता बहुत गहरा है। ये रिश्ता, मिट्टी का है, पसीने का है,परिश्रम का है करीब 180 साल पहले, किसी भारतीय का पहली बार गयाना की धरती पर कदम पड़ा था। उसके बाद दुख में,सुख में,कोई भी परिस्थिति हो, भारत और गयाना का रिश्ता, आत्मीयता से भरा रहा है। India Arrival Monument इसी आत्मीय जुड़ाव का प्रतीक है। अब से कुछ देर बाद, मैं वहां जाने वाला हूं,

साथियों,

आज मैं भारत के प्रधानमंत्री के रूप में आपके बीच हूं, लेकिन 24 साल पहले एक जिज्ञासु के रूप में मुझे इस खूबसूरत देश में आने का अवसर मिला था। आमतौर पर लोग ऐसे देशों में जाना पसंद करते हैं, जहां तामझाम हो, चकाचौंध हो। लेकिन मुझे गयाना की विरासत को, यहां के इतिहास को जानना था,समझना था, आज भी गयाना में कई लोग मिल जाएंगे, जिन्हें मुझसे हुई मुलाकातें याद होंगीं, मेरी तब की यात्रा से बहुत सी यादें जुड़ी हुई हैं, यहां क्रिकेट का पैशन, यहां का गीत-संगीत, और जो बात मैं कभी नहीं भूल सकता, वो है चटनी, चटनी भारत की हो या फिर गयाना की, वाकई कमाल की होती है,

साथियों,

बहुत कम ऐसा होता है, जब आप किसी दूसरे देश में जाएं,और वहां का इतिहास आपको अपने देश के इतिहास जैसा लगे,पिछले दो-ढाई सौ साल में भारत और गयाना ने एक जैसी गुलामी देखी, एक जैसा संघर्ष देखा, दोनों ही देशों में गुलामी से मुक्ति की एक जैसी ही छटपटाहट भी थी, आजादी की लड़ाई में यहां भी,औऱ वहां भी, कितने ही लोगों ने अपना जीवन समर्पित कर दिया, यहां गांधी जी के करीबी सी एफ एंड्रूज हों, ईस्ट इंडियन एसोसिएशन के अध्यक्ष जंग बहादुर सिंह हों, सभी ने गुलामी से मुक्ति की ये लड़ाई मिलकर लड़ी,आजादी पाई। औऱ आज हम दोनों ही देश,दुनिया में डेमोक्रेसी को मज़बूत कर रहे हैं। इसलिए आज गयाना की संसद में, मैं आप सभी का,140 करोड़ भारतवासियों की तरफ से अभिनंदन करता हूं, मैं गयाना संसद के हर प्रतिनिधि को बधाई देता हूं। गयाना में डेमोक्रेसी को मजबूत करने के लिए आपका हर प्रयास, दुनिया के विकास को मजबूत कर रहा है।

साथियों,

डेमोक्रेसी को मजबूत बनाने के प्रयासों के बीच, हमें आज वैश्विक परिस्थितियों पर भी लगातार नजर ऱखनी है। जब भारत और गयाना आजाद हुए थे, तो दुनिया के सामने अलग तरह की चुनौतियां थीं। आज 21वीं सदी की दुनिया के सामने, अलग तरह की चुनौतियां हैं।
दूसरे विश्व युद्ध के बाद बनी व्यवस्थाएं और संस्थाएं,ध्वस्त हो रही हैं, कोरोना के बाद जहां एक नए वर्ल्ड ऑर्डर की तरफ बढ़ना था, दुनिया दूसरी ही चीजों में उलझ गई, इन परिस्थितियों में,आज विश्व के सामने, आगे बढ़ने का सबसे मजबूत मंत्र है-"Democracy First- Humanity First” "Democracy First की भावना हमें सिखाती है कि सबको साथ लेकर चलो,सबको साथ लेकर सबके विकास में सहभागी बनो। Humanity First” की भावना हमारे निर्णयों की दिशा तय करती है, जब हम Humanity First को अपने निर्णयों का आधार बनाते हैं, तो नतीजे भी मानवता का हित करने वाले होते हैं।

साथियों,

हमारी डेमोक्रेटिक वैल्यूज इतनी मजबूत हैं कि विकास के रास्ते पर चलते हुए हर उतार-चढ़ाव में हमारा संबल बनती हैं। एक इंक्लूसिव सोसायटी के निर्माण में डेमोक्रेसी से बड़ा कोई माध्यम नहीं। नागरिकों का कोई भी मत-पंथ हो, उसका कोई भी बैकग्राउंड हो, डेमोक्रेसी हर नागरिक को उसके अधिकारों की रक्षा की,उसके उज्जवल भविष्य की गारंटी देती है। और हम दोनों देशों ने मिलकर दिखाया है कि डेमोक्रेसी सिर्फ एक कानून नहीं है,सिर्फ एक व्यवस्था नहीं है, हमने दिखाया है कि डेमोक्रेसी हमारे DNA में है, हमारे विजन में है, हमारे आचार-व्यवहार में है।

साथियों,

हमारी ह्यूमन सेंट्रिक अप्रोच,हमें सिखाती है कि हर देश,हर देश के नागरिक उतने ही अहम हैं, इसलिए, जब विश्व को एकजुट करने की बात आई, तब भारत ने अपनी G-20 प्रेसीडेंसी के दौरान One Earth, One Family, One Future का मंत्र दिया। जब कोरोना का संकट आया, पूरी मानवता के सामने चुनौती आई, तब भारत ने One Earth, One Health का संदेश दिया। जब क्लाइमेट से जुड़े challenges में हर देश के प्रयासों को जोड़ना था, तब भारत ने वन वर्ल्ड, वन सन, वन ग्रिड का विजन रखा, जब दुनिया को प्राकृतिक आपदाओं से बचाने के लिए सामूहिक प्रयास जरूरी हुए, तब भारत ने CDRI यानि कोएलिशन फॉर डिज़ास्टर रज़ीलिएंट इंफ्रास्ट्रक्चर का initiative लिया। जब दुनिया में pro-planet people का एक बड़ा नेटवर्क तैयार करना था, तब भारत ने मिशन LiFE जैसा एक global movement शुरु किया,

साथियों,

"Democracy First- Humanity First” की इसी भावना पर चलते हुए, आज भारत विश्वबंधु के रूप में विश्व के प्रति अपना कर्तव्य निभा रहा है। दुनिया के किसी भी देश में कोई भी संकट हो, हमारा ईमानदार प्रयास होता है कि हम फर्स्ट रिस्पॉन्डर बनकर वहां पहुंचे। आपने कोरोना का वो दौर देखा है, जब हर देश अपने-अपने बचाव में ही जुटा था। तब भारत ने दुनिया के डेढ़ सौ से अधिक देशों के साथ दवाएं और वैक्सीन्स शेयर कीं। मुझे संतोष है कि भारत, उस मुश्किल दौर में गयाना की जनता को भी मदद पहुंचा सका। दुनिया में जहां-जहां युद्ध की स्थिति आई,भारत राहत और बचाव के लिए आगे आया। श्रीलंका हो, मालदीव हो, जिन भी देशों में संकट आया, भारत ने आगे बढ़कर बिना स्वार्थ के मदद की, नेपाल से लेकर तुर्की और सीरिया तक, जहां-जहां भूकंप आए, भारत सबसे पहले पहुंचा है। यही तो हमारे संस्कार हैं, हम कभी भी स्वार्थ के साथ आगे नहीं बढ़े, हम कभी भी विस्तारवाद की भावना से आगे नहीं बढ़े। हम Resources पर कब्जे की, Resources को हड़पने की भावना से हमेशा दूर रहे हैं। मैं मानता हूं,स्पेस हो,Sea हो, ये यूनीवर्सल कन्फ्लिक्ट के नहीं बल्कि यूनिवर्सल को-ऑपरेशन के विषय होने चाहिए। दुनिया के लिए भी ये समय,Conflict का नहीं है, ये समय, Conflict पैदा करने वाली Conditions को पहचानने और उनको दूर करने का है। आज टेरेरिज्म, ड्रग्स, सायबर क्राइम, ऐसी कितनी ही चुनौतियां हैं, जिनसे मुकाबला करके ही हम अपनी आने वाली पीढ़ियों का भविष्य संवार पाएंगे। और ये तभी संभव है, जब हम Democracy First- Humanity First को सेंटर स्टेज देंगे।

साथियों,

भारत ने हमेशा principles के आधार पर, trust और transparency के आधार पर ही अपनी बात की है। एक भी देश, एक भी रीजन पीछे रह गया, तो हमारे global goals कभी हासिल नहीं हो पाएंगे। तभी भारत कहता है – Every Nation Matters ! इसलिए भारत, आयलैंड नेशन्स को Small Island Nations नहीं बल्कि Large ओशिन कंट्रीज़ मानता है। इसी भाव के तहत हमने इंडियन ओशन से जुड़े आयलैंड देशों के लिए सागर Platform बनाया। हमने पैसिफिक ओशन के देशों को जोड़ने के लिए भी विशेष फोरम बनाया है। इसी नेक नीयत से भारत ने जी-20 की प्रेसिडेंसी के दौरान अफ्रीकन यूनियन को जी-20 में शामिल कराकर अपना कर्तव्य निभाया।

साथियों,

आज भारत, हर तरह से वैश्विक विकास के पक्ष में खड़ा है,शांति के पक्ष में खड़ा है, इसी भावना के साथ आज भारत, ग्लोबल साउथ की भी आवाज बना है। भारत का मत है कि ग्लोबल साउथ ने अतीत में बहुत कुछ भुगता है। हमने अतीत में अपने स्वभाव औऱ संस्कारों के मुताबिक प्रकृति को सुरक्षित रखते हुए प्रगति की। लेकिन कई देशों ने Environment को नुकसान पहुंचाते हुए अपना विकास किया। आज क्लाइमेट चेंज की सबसे बड़ी कीमत, ग्लोबल साउथ के देशों को चुकानी पड़ रही है। इस असंतुलन से दुनिया को निकालना बहुत आवश्यक है।

साथियों,

भारत हो, गयाना हो, हमारी भी विकास की आकांक्षाएं हैं, हमारे सामने अपने लोगों के लिए बेहतर जीवन देने के सपने हैं। इसके लिए ग्लोबल साउथ की एकजुट आवाज़ बहुत ज़रूरी है। ये समय ग्लोबल साउथ के देशों की Awakening का समय है। ये समय हमें एक Opportunity दे रहा है कि हम एक साथ मिलकर एक नया ग्लोबल ऑर्डर बनाएं। और मैं इसमें गयाना की,आप सभी जनप्रतिनिधियों की भी बड़ी भूमिका देख रहा हूं।

साथियों,

यहां अनेक women members मौजूद हैं। दुनिया के फ्यूचर को, फ्यूचर ग्रोथ को, प्रभावित करने वाला एक बहुत बड़ा फैक्टर दुनिया की आधी आबादी है। बीती सदियों में महिलाओं को Global growth में कंट्रीब्यूट करने का पूरा मौका नहीं मिल पाया। इसके कई कारण रहे हैं। ये किसी एक देश की नहीं,सिर्फ ग्लोबल साउथ की नहीं,बल्कि ये पूरी दुनिया की कहानी है।
लेकिन 21st सेंचुरी में, global prosperity सुनिश्चित करने में महिलाओं की बहुत बड़ी भूमिका होने वाली है। इसलिए, अपनी G-20 प्रेसीडेंसी के दौरान, भारत ने Women Led Development को एक बड़ा एजेंडा बनाया था।

साथियों,

भारत में हमने हर सेक्टर में, हर स्तर पर, लीडरशिप की भूमिका देने का एक बड़ा अभियान चलाया है। भारत में हर सेक्टर में आज महिलाएं आगे आ रही हैं। पूरी दुनिया में जितने पायलट्स हैं, उनमें से सिर्फ 5 परसेंट महिलाएं हैं। जबकि भारत में जितने पायलट्स हैं, उनमें से 15 परसेंट महिलाएं हैं। भारत में बड़ी संख्या में फाइटर पायलट्स महिलाएं हैं। दुनिया के विकसित देशों में भी साइंस, टेक्नॉलॉजी, इंजीनियरिंग, मैथ्स यानि STEM graduates में 30-35 परसेंट ही women हैं। भारत में ये संख्या फोर्टी परसेंट से भी ऊपर पहुंच चुकी है। आज भारत के बड़े-बड़े स्पेस मिशन की कमान महिला वैज्ञानिक संभाल रही हैं। आपको ये जानकर भी खुशी होगी कि भारत ने अपनी पार्लियामेंट में महिलाओं को रिजर्वेशन देने का भी कानून पास किया है। आज भारत में डेमोक्रेटिक गवर्नेंस के अलग-अलग लेवल्स पर महिलाओं का प्रतिनिधित्व है। हमारे यहां लोकल लेवल पर पंचायती राज है, लोकल बॉड़ीज़ हैं। हमारे पंचायती राज सिस्टम में 14 लाख से ज्यादा यानि One point four five मिलियन Elected Representatives, महिलाएं हैं। आप कल्पना कर सकते हैं, गयाना की कुल आबादी से भी करीब-करीब दोगुनी आबादी में हमारे यहां महिलाएं लोकल गवर्नेंट को री-प्रजेंट कर रही हैं।

साथियों,

गयाना Latin America के विशाल महाद्वीप का Gateway है। आप भारत और इस विशाल महाद्वीप के बीच अवसरों और संभावनाओं का एक ब्रिज बन सकते हैं। हम एक साथ मिलकर, भारत और Caricom की Partnership को और बेहतर बना सकते हैं। कल ही गयाना में India-Caricom Summit का आयोजन हुआ है। हमने अपनी साझेदारी के हर पहलू को और मजबूत करने का फैसला लिया है।

साथियों,

गयाना के विकास के लिए भी भारत हर संभव सहयोग दे रहा है। यहां के इंफ्रास्ट्रक्चर में निवेश हो, यहां की कैपेसिटी बिल्डिंग में निवेश हो भारत और गयाना मिलकर काम कर रहे हैं। भारत द्वारा दी गई ferry हो, एयरक्राफ्ट हों, ये आज गयाना के बहुत काम आ रहे हैं। रीन्युएबल एनर्जी के सेक्टर में, सोलर पावर के क्षेत्र में भी भारत बड़ी मदद कर रहा है। आपने t-20 क्रिकेट वर्ल्ड कप का शानदार आयोजन किया है। भारत को खुशी है कि स्टेडियम के निर्माण में हम भी सहयोग दे पाए।

साथियों,

डवलपमेंट से जुड़ी हमारी ये पार्टनरशिप अब नए दौर में प्रवेश कर रही है। भारत की Energy डिमांड तेज़ी से बढ़ रही हैं, और भारत अपने Sources को Diversify भी कर रहा है। इसमें गयाना को हम एक महत्वपूर्ण Energy Source के रूप में देख रहे हैं। हमारे Businesses, गयाना में और अधिक Invest करें, इसके लिए भी हम निरंतर प्रयास कर रहे हैं।

साथियों,

आप सभी ये भी जानते हैं, भारत के पास एक बहुत बड़ी Youth Capital है। भारत में Quality Education और Skill Development Ecosystem है। भारत को, गयाना के ज्यादा से ज्यादा Students को Host करने में खुशी होगी। मैं आज गयाना की संसद के माध्यम से,गयाना के युवाओं को, भारतीय इनोवेटर्स और वैज्ञानिकों के साथ मिलकर काम करने के लिए भी आमंत्रित करता हूँ। Collaborate Globally And Act Locally, हम अपने युवाओं को इसके लिए Inspire कर सकते हैं। हम Creative Collaboration के जरिए Global Challenges के Solutions ढूंढ सकते हैं।

साथियों,

गयाना के महान सपूत श्री छेदी जगन ने कहा था, हमें अतीत से सबक लेते हुए अपना वर्तमान सुधारना होगा और भविष्य की मजबूत नींव तैयार करनी होगी। हम दोनों देशों का साझा अतीत, हमारे सबक,हमारा वर्तमान, हमें जरूर उज्जवल भविष्य की तरफ ले जाएंगे। इन्हीं शब्दों के साथ मैं अपनी बात समाप्त करता हूं, मैं आप सभी को भारत आने के लिए भी निमंत्रित करूंगा, मुझे गयाना के ज्यादा से ज्यादा जनप्रतिनिधियों का भारत में स्वागत करते हुए खुशी होगी। मैं एक बार फिर गयाना की संसद का, आप सभी जनप्रतिनिधियों का, बहुत-बहुत आभार, बहुत बहुत धन्यवाद।