نئی دہلی، 31 اگست 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم ستمبر کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سریلا بھکتی ویدانتا سوامی پربھوپد جی کی 125 ویں جینتی کے موقع پر خصوصی یادگاری سکہ جاری کریں گے نیز اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔
کچھ سریلا بھکتی ویدانتا سوامی پربھوپد جی کے بارے میں
سوامی جی نے شری کرشنا بیداری کی بین الاقوامی سوسائٹی (اسکون) کی بنیاد رکھی تھی جو "ہرے کرشنا تحریک" کے طور پر معروف ہے۔ اسکون نے شریمد بھگود گیتا اور دیگر ویدک لٹریچر کا 89 زبانوں میں ترجمہ کیا ہے، اور دنیا بھر میں ویدک لٹریچر کی توسیع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
سوامی جی نے سو سے زیادہ مندر بھی قائم کیے تھے ، اور دنیا کو بھکتی یوگا کا راستہ دکھانے والی متعدد کتابیں لکھیں تھیں۔
مرکزی وزیر ثقافت بھی سکہ اجرائی کے موقع پر موجود رہیں گے۔