دس کروڑ سے زیادہ مستفید کسانوں کے خاندانوں کو 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ منتقل کیے جائیں گے
اب تک 1.6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سمان راشی کسان خاندانوں کو منتقل کی جا چکی ہے
یہ نچلی سطح کے کسانوں کو با اختیار بنانے کے وزیر اعظم کے مسلسل عزم کے مطابق ہے
وزیر اعظم تقریباً 351 ایف پی او کو 14 کروڑ سے زیادہ کی ایکویٹی گرانٹ جاری کریں گے؛ اس سے 1.24 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا

نچلی سطح کے کسانوں کو با اختیار بنانے کے مسلسل عزم اور ارادے کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 1 جنوری 2022 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پردھان منتری کسان سمان ندھی (PM-KISAN) اسکیم کے تحت مالی فائدے کی 10ویں قسط جاری کریں گے۔ اس سے 10 کروڑ سے زیادہ مستفید کسانوں کے خاندانوں کو 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ منتقل کیے جائیں گے۔

پی ایم-کسان اسکیم کے تحت، اہل استفادہ کنندہ کسان خاندانوں کو سالانہ 6000 روپے کا مالی فائدہ فراہم کیا جاتا ہے، جو 2000 روپے کی تین مساوی 4 ماہانہ اقساط میں قابل ادائیگی ہے۔ فنڈ براہ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم میں اب تک 1.6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سمان راشی کسان خاندانوں کو منتقل کی گئی ہے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم تقریباً 351 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او) کو 14 کروڑ روپے سے زیادہ کی ایکویٹی گرانٹ بھی جاری کریں گے، جس سے 1.24 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم تقریب کے دوران ایف پی اوز سے بات چیت کریں گے اور قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت بھی موجود رہیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،26دسمبر 2024
December 26, 2024

Citizens Appreciate PM Modi : A Journey of Cultural and Infrastructure Development