نئی دہلی، 4 مارچ 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 مارچ کو شام کو تقریباً 7 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کیمبرج انرجی ریسرچ ایسو سی ایٹ ویک (سیرا ویک) 2021 میں سیرا ویک عالمی توانائی اور ماحولیاتی قیادت ایوارڈ حاصل کریں گے اور کلیدی خطبہ دیں گے۔
سیرا ویک کے بارے میں
سیرا ویک 1983 میں ڈاکٹر ڈینیل یرگن نے قائم کیا تھا ۔ یہ ہیوسٹن میں 1983 سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور اس کو دنیا کا ممتاز سالانہ توانائی پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔ سیرا ویک 2021 ورچوول طریقے سے یکم مارچ سے 5 مارچ 2021 تک منعقد کیا جائے گا۔
ایوارڈ کے بارے میں
سیرا ویک عالمی توانائی اور ماحولیات قیادت ایوارڈ 2016 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ عالمی توانائی اور ماحولیات کے مستقبل کے بارے میں قیادت کی عہد بندی اور توانائی تک رسائی اس کے سستا ہونے اور ماحولیاتی بندوبست کے لئے سولیوشن اور پالیسی پیش کئے جانے کا اعتراف کرتا ہے۔