نئی دہلی، 3 فروری /وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 فروری 2020 کو اترپردیش کے لکھنؤ میں ڈیف ایکسپو 2020 کی افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے۔
ڈیف ایکسپو منعقد ہونے والی دفاع کی سب سے بڑی دو سالہ نمائش ہے ۔ یہ ڈیف ایکسپو کے سلسلہ کی گیارہویں نمائش ہوگی۔ ایکسپو میں ہزا رسے زائد قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنے اپنے جنگی آلات کی نمائش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ہندستان میں منعقد ہونے والی اب تک کی یہ سب سے بڑی دفاعی نمائش ہے۔ ایکسپو کا مرکزی خیال ‘‘انڈیا:ابھرتا دفاعی مینوفیکچرنگ ہب ’’ ہے۔ اس نمائش کا مقصد ایک چھت کے نیچے دفاعی شعبے کی اہم ٹکنالوجیوں کو لانا اورسرکاری، پرائیوٹ مینو فیکچرر اور اسٹارٹ اپ کو بے شمار مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس نمائش میں ملک کے ایئر اسپیس، دفاع اور سیکورٹی مفادات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔
نمائش کا ذیلی مرکزی خیال ‘ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن آف ڈیفنس’ ہے جو جدید ٹکنالوجیوں کے استعمال کےذریعہ مستقبل کے میدان جنگ کے پہلوؤں کے ساتھ ہم آہنگ ہے، اس پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
تقریب میں پراتھنا کے بعد وزیراعظم جناب نریند ر مودی ، ہندستان اور اترپردیش پویلین کا جائزہ لیں گے۔
‘انڈیا پویلین میں چھوٹی ، درمیانی صنعتوں(ایس ایم ای) / بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور نئے ایکو سسٹم جس پر اہم پیش رفت ہورہی ہے، سمیت سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر کے درمیان مضبوط شراکت داری کی خصوصی طور پر نمائش ہوگی۔ اترپردیش پویلین میں ریاست میں شناخت شدہ دفاعی کوریڈر میں سرمایہ کاروں کے لئے ریاست کی صنعتی طاقت اور اس کی وسیع صلاحیتوں کو پیش کیا جائے گا۔ اترپردیش کی ریاستی حکومت بھی شمالی ریاست کی مال مالا تہذیبی وراثت کی نمائش کے لئے متعدد تہذیبی پروگراموں کا انعقاد کررہی ہے۔ ٹینٹ سٹی میں جسے نمائش میں خصوصی طور پر بنایاگیا ہے ، یہاں دیکھنے آنے والوں کو انوکھے تجربات حاصل ہوں گے۔
ان دونوں پویلینوں کے معائنہ کے بعد وزیراعظم بری فوج کے ذریعہ فل لائیو ڈیمانسٹریشن ، ایئر پلیٹ فارمس کے ذریعہ فلائنگ ڈسپلے اور بحری نظام کے ذریعہ پیش کی جانے والی کارروائی مظاہرے کی صدارت کریں گے۔
ڈیف ایکسپو2020 میں 70 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ یہ نمائش دنیا کے سب سے بڑی بین الاقوامی نمائشوں کے خطوط پر ہوگی۔ ایکسپو کے دوران معقول تعداد میں مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) متوقع ہیں ۔ ان کے نتیجے میں نیا کاروباری اشتراک بنے گا۔