وزیر اعظم کبیر ٹیلا کا دورہ کریں گے، جہاں بھگوان شیو کے قدیم مندر کو بحال کیا گیا ہے
پران پرتشٹھا تقریب میں ملک کے تمام بڑے روحانی اور مذہبی فرقوں کے نمائندے شرکت کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 22 جنوری، 2024 کو دوپہر تقریبا 12 بجے ایودھیا میں نو تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے اکتوبر 2023 میں وزیر اعظم کو شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کی جانب سے پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔

تاریخ ساز  پران پرتشٹھا تقریب میں ملک کے تمام بڑے روحانی اور مذہبی فرقوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ مختلف قبائلی برادریوں کے نمائندوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر اس معزز مجمع سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر سے جڑے شرم جیویوں سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم کوبر ٹیلا کا بھی دورہ کریں گے جہاں بھگوان شیو کے قدیم مندر کو بحال کیا گیا ہے۔ وہ اس بحال شدہ مندر میں پوجا اور درشن بھی کریں گے۔

شاندار شری رام جنم بھومی مندر روایتی ناگر انداز میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی لمبائی (شرقاً غرباً) 380 فٹ ہے۔ چوڑائی 250 فٹ اور اونچائی 161 فٹ ہے۔ اور کل 392 ستونوں اور 44 دروازوں  پر ایستادہ ہے۔ مندر کے ستونوں اور دیواروں میں ہندو دیوی دیوتاؤں، کی نفیس مورتیاں منقش کی گئی ہیں۔ گراؤنڈ فلور پر مرکزی حرم میں بھگوان شری رام (شری رام للا کی مورتی) کی بچپن کی شکل رکھی گئی ہے۔

مندر کا مرکزی دروازہ مشرقی جانب واقع ہے، جسے سنگھ دوار کے ذریعے 32 سیڑھیاں چڑھ کر پہنچا جا سکتا ہے۔ مندر میں کل پانچ منڈپ (ہال) ہیں - نرتیہ منڈپ، رنگ منڈپ، سبھا منڈپ، پرتھانا منڈپ اور کیرتن منڈپ۔ مندر کے قریب ایک تاریخی کنواں (سیتا کوپ) ہے، جو قدیم دور کا ہے۔ مندر کمپلیکس کے جنوب مغربی حصے میں ، کوبیر ٹیلا میں ، بھگوان شیو کے قدیم مندر کو بحال کیا گیا ہے ، اس کے ساتھ ہی جٹایو کا مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے۔

مندر کی بنیاد رولر کمپیکٹڈ کنکریٹ (آر سی سی) کی 14 میٹر موٹی پرت کے ساتھ تعمیر کی گئی ہے، جو اسے مصنوعی چٹان کی شکل دیتی ہے۔ مندر میں کہیں بھی لوہے کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ زمین کی نمی سے تحفظ کے لیے گرینائٹ کا استعمال کرتے ہوئے 21 فٹ اونچا پلنتھ تعمیر کیا گیا ہے۔ مندر کمپلیکس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، فائر سیفٹی کے لیے واٹر سپلائی اور ایک آزاد پاور اسٹیشن ہے۔ مندر کی تعمیر ملک کی روایتی اور دیسی ٹکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کی گئی ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: Visit of Prime Minister to Kuwait (December 21-22, 2024)
December 22, 2024
Sr. No.MoU/AgreementObjective

1

MoU between India and Kuwait on Cooperation in the field of Defence.

This MoU will institutionalize bilateral cooperation in the area of defence. Key areas of cooperation include training, exchange of personnel and experts, joint exercises, cooperation in defence industry, supply of defence equipment, and collaboration in research and development, among others.

2.

Cultural Exchange Programme (CEP) between India and Kuwait for the years 2025-2029.

The CEP will facilitate greater cultural exchanges in art, music, dance, literature and theatre, cooperation in preservation of cultural heritage, research and development in the area of culture and organizing of festivals.

3.

Executive Programme (EP) for Cooperation in the Field of Sports
(2025-2028)

The Executive Programme will strengthen bilateral cooperation in the field of sports between India and Kuwait by promoting exchange of visits of sports leaders for experience sharing, participation in programs and projects in the field of sports, exchange of expertise in sports medicine, sports management, sports media, sports science, among others.

4.

Kuwait’s membership of International Solar Alliance (ISA).

 

The International Solar Alliance collectively covers the deployment of solar energy and addresses key common challenges to the scaling up of use of solar energy to help member countries develop low-carbon growth trajectories.