وزیر اعظم نمو ڈرون دیدیوں کے ذریعہ زرعی ڈرونس کا مظاہرہ ملاحظہ کریں گے
وزیر اعظم 1000 نمو دیدیوں کو ڈرونس سونپیں گے
وزیر اعظم سیلف ہیلپ گروپوں کو تقریباً 8000 کروڑ روپے کے بقدر کے بینک قرض اور 2000 کروڑ روپے کےبقدر کے پونجی امدادی فنڈ تقسیم کریں گے
وزیر اعظم لکھ پتی دیدیوں کی عزت افزائی بھی کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 مارچ کو صبح 10 بجے نئی دہلی میں واقع انڈین ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پوسا  میں سشتک ناری – وکست بھارت پروگرام میں شرکت کریں گے اور نمو ڈرون دیدیوں کے ذریعہ زرعی ڈرون مظاہرہ ملاحظہ کریں گے۔ملک بھر کی 11 مختلف ریاستوں سے نمو ڈرون دیدیاں  بھی بیک وقت اس ڈرون مظاہرے میں شرکت کریں گی۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم 1000 نمو ڈرون دیدیوں کو ڈرون سونپیں گے۔

نمو ڈرون دیدی اور لکھ پتی دیدی جیسی پہل قدمیاں خواتین  خصوصاً دیہی علاقوں کی خواتین کی اقتصادی اختیارکاری اور مالی خودمختاری کو فروغ دینے کی وزیر اعظم  کی تصوریت کا جزو لاینفک ہیں۔ اس تصوریت کو مزید آگے بڑھانے کے لیے، وزیر اعظم اُن لکھ پتی دیدیوں کی عزت افزائی کریں گے جنہوں نے دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزی روٹی مشن کی مدد سے کامیابی حاصل کی ہے اور جو سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ اراکین کی ترقی کے لیے انہیں مدد اور ترغیب فراہم کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی ) کو، ہر ضلع میں  بینکوں کے ذریعہ قائم کردہ بینک لنکیج کیمپوں کے توسط سے رعایتی شرحوں پر تقریباً 8000 کروڑ روپئے بھی تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم سیلف ہیلپ گروپوں کے درمیان تقریبا 2000 کروڑ روپئے کے بقدر کا پونجی امداد ی فنڈ بھی تقسیم کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'

Media Coverage

'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”