وزیر اعظم جناب نریندر مودی احمدآباد میں 14 دسمبر 2022 کو، شام 5:30 بجے ’پرمکھ سوامی مہاراج شتابدی مہوتسو‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

تقدس مآب پرمکھ سوامی مہاراج ایک ایسے رہنما اور گورو تھے جنہوں نے بھارت اور دنیا بھر میں لاتعداد زندگیوں کو متاثر کیا۔ انہیں ایک عظیم روحانی قائد کے طور پر قدرو منزلت حاصل ہے۔ ان کی زندگی روحانیت اور بنی نوع انسانی کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ بی اے پی ایس سوامی نرائن سنستھا کے قائد کے طور پر، انہوں نے لاکھوں افراد کو سکون اور نگہداشت فراہم کرانے والی  متعدد ثقافتی، سماجی اور روحانی پہل قدمیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

تقدس مآب پرمکھ سوامی مہاراج کی پیدائش کے 100ویں برس میں، دنیا بھر کے افراد ان کی زندگی اور ان کے کاموں کو یاد کر رہے ہیں۔ سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا اختتام ’پرمکھ سوامی مہاراج شتابدی مہوتسو‘ میں ہوگا جس کی میزبانی کے فرائض بی اے پی ایس سوامی نرائن مندر، شاہی باغ،  کے ذریعہ انجام دیے جائیں گے، جو کہ بی اے پی ایس سوامی نرائن سنستھا کا عالمی صدردفتر ہے ۔ یہ ایک ماہ تک جاری رہنے والی تقریب ہوگی جس کا انعقاد 15 دسمبر 2022 سے 15 جنوری 2023 تک احمدآباد میں کیا جائے گا۔ یہ تقریب یومیہ پروگراموں کے علاوہ موضوعاتی نمائشوں اور غور وفکر پر مجبور کردینے والی پیویلنس پر مشتمل ہوگا۔

بی اے پی ایس سوامی نرائن سنستھا کا قیام 1907 میں شاستری جی مہاراج کے ذریعہ عمل میں آیا۔ ویدوں کی تعلیمات پر مبنی اور عملی روحانیت کے ستونوں پر قائم، بی اے پی ایس روحانی، اخلاقی اور آج کی سماجی چنوتیوں کو حل کرنے کے لیے جامع اور بڑی کوششیں انجام دیتا ہے۔ بی اے پی ایس کا مقصد یقین، یکجہتی اور بے لوث خدمت سے متعلق اقدار کا تحفظ، اور تمام تر شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کی روحانی، ثقافتی، جسمانی اور جذباتی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے ۔ یہ ادارہ عالمی رسائی کی کوششوں کے ذریعہ انسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.