وزیراعظم جناب نریندر مودی 16دسمبر2021 کو دن میں تقریباََ ساڑھے دس بجے قومی جنگی یادگار پر سؤرنم مشعل کی
خراج عقیدت اور ری سیپشن کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔
1971 میں بھارت کی فتح اور بنگلہ دیش کی تشکیل کی 50سالہ یادگار کے لئے پچھلے سال 16 دسمبر کو وزیر اعظم نے سؤرنم وجے ورش کی تقریبات کے ایک حصے کے طورپر قومی جنگی یادگار پر جلنے والی دائمی مشعل سے سؤرنم وجے مشعل جلائی تھی ۔ انہوں نے چار دیگر مشعلوں کو بھی جلایا تھا جو ملک کے چاروں سمت میں بھیجی گئی تھیں۔ اس وقت سے ان چاروں مشعلو ں نے سیاچن ، کنیا کماری ، انڈومان ونکوبار جزائر ، لونگے والا ، رن آف کچھ ، اگرتلہ وغیرہ سمیت ملک کے طول وعرض کا سفر کیا ہے۔ ان مشعلوں کو جنگ کے اہم علاقوں کے علاوہ 1971 کی جنگ میں بہادری کا ایوارڈ پانے والوں اور مجاہدین کے گھروں پر بھی لے جایا گیا۔
16 دسمبر 2021 کو خراج عقیدت کی تقریب کے دوران ان چاروں مشعلوں کو وزیراعظم قومی جنگی یادگار پر ابدی مشعل میں ضم کردیں گے ۔