نئی دہلی11 اگست2021: وزیراعظم جناب نریندر مود ی  12  اگست 2021  کو دن میں  ساڑھے بارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  کو ‘ آتم نربھرناری شکتی سے سمواد’ میں شرکت کریں گے اور  خواتین کے ذاتی مدد گروپ ( ایس ایچ جی )  کے اراکین / کمیونٹی کے وسائلی افراد کے ساتھ  تبادلہ خیال کریں گے ، جنہیں دین دیال انتودیہ   یوجنا –قومی دیہی ذریعہ معاش   کے مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل این )  کے تحت  فروغ دیا گیا ہے۔ اس تقریب کےدوران   وزیراعظم کے ذریعہ ، ملک بھر سے خواتین   ایس ایچ  جی   اراکین  کی کامیابیوں کی کہانیوں   کے ساتھ ساتھ  زرعی ذریعہ معاش   کو  ہمہ گیر بنانے سے متعلق ایک  ہینڈ بک   کا بھی اجرا کیا جائےگا۔

وزیر اعظم   4  لاکھ سے زیادہ ایس ایچ جی  کو  1625  کروڑروپے کی مالیت کے سرمایہ جاتی امدادی  فنڈ بھی جاری کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ خوراک اور ڈبہ بند خوراک  صنعتوں  کی وزار ت کی پی ایم  ایف ایم ای ( پی ایم  مائیکرو ڈبہ بند خوراک صنعتوں کی تشکیل )اسکیم کے تحت  7500ایس ایچ  جی اراکین کے لئے بیج کی رقم کے طور پر 25 کروڑروپے  اورمشن کے تحت پرموٹ کئے جارہے  75 ایف پی او ( کسانوں کی  پیداواری تنظیمیں )کو فنڈز  کے  طور پر 4.13 کروڑ روپے بھی جاری کریں گے۔

دیہی ترقیات اور پنچایت راج کے مرکزی وزیر جناب گریراج سنگھ ،  ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس ، دیہی ترقیات کے  وزرائے مملکت  سادھوی نرنجن جیوتی اور جناب پھگن سنگھ کولاستے    ،  پنچایت راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل    اور ڈبہ بند خوراک کی صنعت کے وزیر وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل بھی اس موقع پر موجود  ہوں گے۔

ڈی اے وائی  - این آر ایل این  کے بارے میں

ڈی اے وائی –این آر ایل ایم  کا مقصددیہی غریب کنبوں کو   ذاتی مدد کے گروپوں (ایس ایچ جی )میں مرحلہ وار طریقے میں تبدیل کرنا اور انہیں  اپنے ذریعہ معاش کو   متنوع بنانے کے لئے طویل مدتی حمایت فراہم کرنا  ،  اور ان کی آمدنی  اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔مشن کی  مداخلتوں میں سے اکثر کو نافذ کیا جارہا ہے  اور  ان پر  ایس ایچ جی  خواتین کی طرف سے   خود ہی  عمل درآمد کیا جارہا ہے، جو  کہ کمیونٹی وسائل افراد   ( سی آر پی )  کے طور پر تربیت یافتہ ہیں- ان میں کرشی  سکھی   ،  پشوسکھی  ،  بینک سکھی   ، بیمہ سکھی ،  بینکنگ کورسپینڈنٹ سکھی  وغیرہ  شامل ہیں۔ مشن  ،  گھریلوتشدد،  خواتین کی تعلیم  اور صنف  سے متعلق  دیگر تشویش  ،  تغذیہ ،صفائی ستھرائی  ، صحت وغیرہ جیسے  معاملات سے متعلق  بیداری  پیدا کرنے اور  برطاؤ جاتی  تبدیلی  کی  ترسیل کے ذریعہ ایس  ایچ  جی خواتین کو  بااختیار بنانےپر کام کررہا ہے ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"