وزیر اعظم اترپردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور اور راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی کے علی گڑھ نوڈ کے نمائشی ماڈلز کا بھی دورہ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 ستمبر 2021 کو تقریباً 12 بجے علی گڑھ ، اتر پردیش میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، جس کے بعد اس موقع پر ان کا خطاب بھی ہوگا۔ وزیر اعظم اترپردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور(دفاعی صنعتی راہدری) اور راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی کے علی گڑھ نوڈ کے نمائشی ماڈلز کا بھی دورہ کریں گے۔

راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی کے بارے میں

یہ یونیورسٹی ریاستی حکومت کی طرف سے عظیم مجاہد آزادی ، ماہر تعلیم اور سماجی مصلح راجہ مہندر پرتاپ سنگھ جی کی یاد اور اعزاز میں قائم کی جا رہی ہے۔ یہ یونیورسٹی علی گڑھ کی کول تحصیل کے گاؤں لودھا اور موسی پور کریم جارولی گاؤں میں 92 ایکڑ سے زائد رقبے میں قائم کی جا رہی ہے۔ یہ  یونیورسٹی علی گڑھ ڈویژن کے 395 کالجوں کو الحاق فراہم کرے گی۔

اترپردیش کی ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور(دفاعی صنعتی راہداری) کے بارے میں

اتر پردیش میں دفاعی صنعتی راہداری کے قیام کا اعلان وزیر اعظم نے 21 فروری 2018 کو لکھنؤ میں یو پی سرمایہ کاروں کے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا تھا۔ علی گڑھ نوڈ میں علی گڑھ ، آگرہ ، کانپور ، چترکوٹ ، جھانسی اور لکھنؤ -  کے کل 6 نوڈس میں دفاعی صنعتی راہداری کامنصوبہ بنایا گیا ہے۔علی گڑھ نوڈ میں،زمین کی تقسیم کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور 19 فرموں کو زمین الاٹ بھی کر دی گئی ہے ، یہ فرم ان  نوڈس میں 1245 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔

اترپردیش کی ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور ملک کو دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفیل بنانے اور 'میک ان انڈیا' کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔

اترپردیش کی گورنرمحترمہ  آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی  یوگی آدتیہ ناتھ اس موقع پرموجود رہیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.