Quoteوزیر اعظم پوری اور ہوڑہ کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
Quoteوزیر اعظم اوڈیشہ میں ریل نیٹ ورک کے 100 فی صد برقی کاری کو قوم کے نام وقف کریں گے
Quoteوزیر اعظم پوری اور کٹک ریلوے اسٹیشنوں کے از سرِ نو فروغ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 مئی کو تقریباً 12:30 بجے اڈیشہ میں 8000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے ریلوے کے کئی پروجیکٹوں کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےسنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں وقف کریں گے۔

اس تقریب کے دوران وزیر اعظم پوری اور ہوڑہ کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کو بھی ہری جھنڈی بھی دکھائیں گے۔ یہ ٹرین اڈیشہ کے کھردا، کٹک، جج پور، بھدرک، بالاسور اضلاع اور مغربی بنگال کے پچھمی مدنی پور، پوربی مدنی پور اضلاع سے گزرے گی۔ یہ ٹرین ریل مسافروں کو تیز، آرام دہ اور آسان سفر کا تجربہ فراہم کرے گی، سیاحت کو فروغ دے گی اور خطے میں اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔وزیر اعظم پوری اور کٹک ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔از سرِ نو بحال اسٹیشنوں میں ریل کے مسافروں کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرنے والی تمام جدید سہولیات ہوں گی۔

وزیر اعظم اوڈیشہ میں ریل نیٹ ورک کی 100 فی صد برقی کاری کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس سے آپریٹنگ اور دیکھ بھال کی لاگت میں کمی آئے گی اور درآمد شدہ خام تیل پر انحصار کم ہوگا۔

وزیر اعظم سنبل پور- تتلا گڑھ ریل لائن کو ڈبل کرنے؛ انگول- سکندا کے درمیان ایک نئی براڈ گیج ریل لائن اور منوہر پور- راوڑکیلا- جھارسوگوڑا-جمگا کو جوڑنے والی تیسری لائن کے علاوہ بچّھوپالی-جھرتربھا کے درمیان نئی براڈ گیج لائن بچھانے  کا کام بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس سے اوڈیشہ میں اسٹیل، پاور اور کان کنی کے شعبوں میں تیز رفتار صنعتی ترقی کے نتیجے میں ٹریفک کی بڑھتی ہوئی مانگ پوری ہوگی اور ریل کے ان سیکشنوں پر مسافروں کی ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Public sector bank NPAs drop to 2.58% from 9.11% in 4 yrs: Finance ministry

Media Coverage

Public sector bank NPAs drop to 2.58% from 9.11% in 4 yrs: Finance ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister pays tributes to Chandra Shekhar Azad on his birth anniversary
July 23, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has paid tributes to Chandra Shekhar Azad on his birth anniversary. "His role in India’s quest for freedom is deeply valued and motivates our youth to stand up for what is just, with courage and conviction", Shri Modi stated.

In a X post, the Prime Minister said;

“Tributes to Chandra Shekhar Azad on his birth anniversary. He epitomised unparalleled valour and grit. His role in India’s quest for freedom is deeply valued and motivates our youth to stand up for what is just, with courage and conviction."