وزیراعظم جناب نریندر مودی 21 ستمبر2020 کو، پیر کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بہار میں 9 شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

جناب نریندر مودی آپٹیکل فائبر انٹرنیٹ خدمات کا بھی ا فتتاح کریں گے۔ جس کےتحت بہار کے تمام 45945 گاوؤں کو آپٹیکل فائبر انٹرنیٹ سروس کے ذریعے جوڑا جائیگا۔

شاہراہوں کے پروجیکٹس

ان 9 شاہراہ پروجیکٹوں کے اندر 14258 کروڑ روپئے کی لاگت سے تقریباً ساڑھے تین سو کلو میٹر لمبی ایک سڑک تعمیر کی جائے گی۔

بہار کی ترقی کیلئے راستہ ہموار کرتے ہوئے یہ سڑکیں ریاست میں اور ریاست کے  ارد گرد بہتر کنیکٹیویٹی، آمدورفت کی سہولت اور اقتصادی ترقی میں اضافہ کریں گی۔ لوگوں اور سامانوں کے نقل وحمل سے بہار کی پڑوسی ریاستوں اترپردیش اور جھاڑکھنڈ کو بھی جزوی فائدہ حاصل ہوگا۔

وزیراعظم نے سال 2015 میں بہار میں اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ اس میں 54700 کروڑ روپئے کی مالیت کے 75 پروجیکٹس شامل ہیں۔ ان میں سے 13 پروجیکٹ مکمل ہوگئے ہیں جبکہ 38 پروجیکٹوں کا کام جاری ہے اور دیگر پروجیکٹس ڈی پی آر/ نیلامی / منظوری کے مرحلے میں ہیں۔

ان پروجیکٹوں کی تکمیل کے ساتھ ہی بہارکی تمام ندیوں میں اکیسویں صدی کے موافق پُل ہوں گے اور تمام بڑی قومی شاہراہوں کو چوڑا اور مضبوط کیاجائیگا۔

وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت دریائے گنگا کے اوپر 62 لین کی صلاحیت کے ساتھ کُل 17 پُل  تعمیر کیے جائیں گے۔ اس طرح اوسطاً ہر 25 کلو میٹر پر ریاست میں ندیوں کے اوپر ایک پُل ہوگا۔

ان پروجیکٹوں میں 1149.55 کروڑ روپئے کی لاگت سے قومی شاہراہ نمبر 31 کے بختیار پور – رجولی سیکشن میں 47.23 کلو میٹر کا 4 لین، 2650.76 کروڑ روپئے کی لاگت سے قومی شاہراہ نمبر 31 کے بختیار پور- رجولی سیکشن  میں 50.89 کلو میٹر 4لین،885.41 کروڑ روپئے کی لاگت سے ای پی سی موڈ میں قومی شاہراہ نمبر 30 کے آرا- موہنیا سیکشن میں 54.53 کلو میٹر 4 لین، 855.93 کروڑ روپئے کی لاگت سے ای پی سی موڈ میں قومی شاہراہ نمبر 30 کے آرا- موہنیا سیکشن میں 60.80 کلو میٹر 4لین، 2288 کروڑ روپئے کی لاگت سے ایچ اے ایم موڈ میں قومی شاہراہ نمبر 131 اے کے نرین پور- پورنیہ سیکشن میں 49 کلو میٹر 4 لین، 913.15 کروڑ روپئے کی لاگت سے ای پی سی موڈ میں قومی شاہراہ نمبر 131 جی کے پٹنہ- رنگ روڈ (کنہولی – رام نگر) میں 39 کلو میٹر کا 6 لین، 2926.42 کروڑ روپئے کی لاگت سے پٹنہ میں قومی شاہراہ نمبر 19 پر دریائے گنگا کے اوپر اپنی رسائی کے ساتھ ایک نئے 14.5 کلو میٹر 4 لین پُل (موجودہ مہاتما گاندھی سیتو کے بالمقابل) کی تعمیر،1478.40 کروڑ روپئے کی لاگت سے ای پی سی موڈ میں دو لین کے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 106 پر دریائے کوسی میں ایک نئے 28.93 کلو میٹر طویل 4لین پل کی تعمیر، 1110.23 کروڑ روپئے کی لاگت سے قومی شاہراہ 131 بی پر دریائے گنگا کے اوپر ایک نئے 4.445کلو میٹر 4لین پُل (موجودہ وکرم شیلا سیتو کے بالمقابل) کی تعمیر شامل ہیں۔

آپٹیکل فائبر انٹرنیٹ خدمات

بہار کے تمام 45945 گاؤوں کااحاطہ کرنے والا یہ ایک باوقار پروجیکٹ ہے جس سے ریاست کے دور دراز کونے تک ڈیجیٹل انقلاب پہنچے گا۔

اس پروجیکٹ پر عمل درآمد محکمہ برائے ٹیلی مواصلات، وزارت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مشترکہ خدمات مراکز (سی ایس سی) کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے کیاجائیگا۔

سی ایس سی کے ریاست بہار کے طول وعرض میں 34881 مراکز ہیں، یہ مراکز اپنی افرادی قوت کا استعمال نہ صرف اس پروجیکٹ کو نافذ کرنے کیلئے کریں گے بلکہ بہار کے ہر ایک گاؤں میں عام شہریوں کیلئے آپٹیکل فائبر انٹرینٹ خدمات فراہم کرنے کیلئے اس کو پیشہ ورانہ طریقے سے چلائیں گے۔ اس پروجیکٹ کے تحت سرکاری اداروں مثلاً پرائمری اسکولوں، آنگن واڑی مراکز، آشا ورکروں اور جیویکا دیدی وغیرہ کو ایک وائی فائی اور پانچ مفت کنکشن دیے جائیں گے۔

یہ پروجیکٹ بٹن پر ایک کلک کے ذریعے بہار کے تمام شہریوں تک ڈیجیٹل خدمات مثلاً ای۔ ایجوکیشن، ای۔ زراعت، ٹیلی میڈیسن ، ٹیلی لاء کی فراہمی اور دیگر سماجی سیکیورٹی کی ا سکیموں کو آسانی سے دستیاب کرائیگا۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi