وزیراعظم جناب نریندر مودی 2 جنوری 2022 کو میرٹھ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ تقریبا ایک بجے دوپہر کے وقت میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ یونیورسٹی میرٹھ میں سردھنا قصبہ کے سلاوا اور کیلی گاؤں میں قائم کی جائے گی جس پر تقریبا 700 کروڑ روپئے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
جن شعبوں پر وزیراعظم کی خاص توجہ مرکوز ہے ان میں سے ایک ملک کے تمام حصوں میں کھیل کے کلچر کو عام کرنا اور عالمی سطح کے کھیل سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو قائم کرنا ہے۔ میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم کے اس خواب کو پورا کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔
اسپورٹس یونیورسٹی کاایک جدید اوراعلی ٰ درجے کا اسپورٹس بنیادی ڈھانچہ ہوگا۔اس بنیادی ڈھانچے میں ہاکی کے میدان، فٹبال کے میدان، باسکٹ بال، والی بال، ہینڈبال، کبڈی کے میدان، لانگ ٹینس کے کورٹ، جمنازیم ہال، دوڑ کے میدان، سومنگ پول، کثیر مقصدی ہال اور سائیکلنگ کے میدان شامل ہیں۔ یونیورسٹی میں بہت سی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی جن میں شوٹنگ، اسکواش،جمناسٹکس، ویف لفٹنگ، تیر اندازی اور کشتی رانی وغیرہ کی عمارتیں شامل ہیں۔ یونیورسٹی میں 540 خواتین اور 540 مرد کھلاڑیوں سمیت 1080 کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی صلاحیت ہوگی۔