اس پہل کا مقصد، ملک کے نوجوانوں کو وکست بھارت @2047 کے وژن کے لیے اظہار خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے
وزیر اعظم، ملک بھر کے راج بھونوں میں منعقد ورکشاپوں میں،یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں اور اداروں کے سربراہوں سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، 11 دسمبر 2023 کو صبح 10 بجکر 30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’وِکست بھارت @2047: نوجوانوں کی آواز‘ کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم ملک بھر کے راج بھونوں میں منعقدہ ورکشاپس میں،یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، اداروں کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران سے بھی خطاب کریں گے، جو اس پہل کے آغاز کی علامت ہوں گی۔

وزیراعظم کا وژن، ملک کے نوجوانوں کو قومی منصوبوں، ترجیحات اور اہداف کی تشکیل میں فعال طور پر شامل کرنا ہے۔ اس ویژن کے مطابق، ’وکِسِت بھارت @2047: نوجوانوں کی آواز‘ پہل، ملک کے نوجوانوں کو وکست بھارت@2047 کے وژن میں اپنے نظریات فراہم کرنےکے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ ورکشاپس، نوجوانوں کو وکست بھارت@2047 کے لیے اپنے خیالات اور تجاویز کا اشتراک کرنے کے لیے مشغول کرنے کے عمل کو شروع کرنے کیتئیں ایک اہم قدم ہوگا۔

وکست بھارت @2047،ہندوستان کو 2047 تک، ملک کی آزادی کے 100ویں سال تک ایک ترقییافتہ ملک بنانے کا وژن ہے۔ اس وژن میں ترقی کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں اقتصادی ترقی، سماجی ترقی، ماحولیاتی پائیداری اور اچھی حکمرانی، اور دیگر امور شامل ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
In 3-year PLI push, phones, pharma, food dominate new jobs creation

Media Coverage

In 3-year PLI push, phones, pharma, food dominate new jobs creation
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister receives Foreign Minister of Kuwait H.E. Abdullah Ali Al-Yahya
December 04, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today received Foreign Minister of Kuwait H.E. Abdullah Ali Al-Yahya.

In a post on X, Shri Modi Said:

“Glad to receive Foreign Minister of Kuwait H.E. Abdullah Ali Al-Yahya. I thank the Kuwaiti leadership for the welfare of the Indian nationals. India is committed to advance our deep-rooted and historical ties for the benefit of our people and the region.”