وزیر اعظم جناب نریندر مودی، 11 دسمبر 2023 کو صبح 10 بجکر 30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’وِکست بھارت @2047: نوجوانوں کی آواز‘ کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم ملک بھر کے راج بھونوں میں منعقدہ ورکشاپس میں،یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، اداروں کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران سے بھی خطاب کریں گے، جو اس پہل کے آغاز کی علامت ہوں گی۔
وزیراعظم کا وژن، ملک کے نوجوانوں کو قومی منصوبوں، ترجیحات اور اہداف کی تشکیل میں فعال طور پر شامل کرنا ہے۔ اس ویژن کے مطابق، ’وکِسِت بھارت @2047: نوجوانوں کی آواز‘ پہل، ملک کے نوجوانوں کو وکست بھارت@2047 کے وژن میں اپنے نظریات فراہم کرنےکے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ ورکشاپس، نوجوانوں کو وکست بھارت@2047 کے لیے اپنے خیالات اور تجاویز کا اشتراک کرنے کے لیے مشغول کرنے کے عمل کو شروع کرنے کیتئیں ایک اہم قدم ہوگا۔
وکست بھارت @2047،ہندوستان کو 2047 تک، ملک کی آزادی کے 100ویں سال تک ایک ترقییافتہ ملک بنانے کا وژن ہے۔ اس وژن میں ترقی کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں اقتصادی ترقی، سماجی ترقی، ماحولیاتی پائیداری اور اچھی حکمرانی، اور دیگر امور شامل ہیں۔