وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10اگست 2021ء کو دوپہر 12:30بجے ویڈیو کانفرنسنگ کی توسط سے مہوبا اترپردیش میں ایل پی جی کنکشن سونپ کر اُجّولا 2.0(پردھان منتری اُجّولا یوجنا-پی ایم یو وائی)کا آغاز کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم اُجّولا کے مستفدین سے بات چیت کریں گے اور قوم سے خطاب بھی کریں گے۔
اُجّولا 1.0 سے 2.0تک کا سفر
2016ء میں لانچ اُجّولا 1.0کے دوران بی پی ایل خاندانوں کی 5کروڑ خاتون ممبروں کو ایل پی جی کنکشن مہیا کرانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔اس کے بعد اس منصوبے میں توسیع کی گئی ۔اپریل 2018ء میں سات مزید زمروں (ایس سی؍ ایس ٹی، پی ایم اے وائی، اے اے وائی، سب سے زیادہ پسماندہ فرقہ، چائے باغان،جنگلات، جزائر)سے خاتون مستفدین کو شامل کیا گیا۔ساتھ ہی ہدف کو ترمیم کرکے 8کروڑ ایل پی جی کنکشن کردیا گیا۔یہ ہدف تاریخ سے سات ماہ قبل ہی اگست 2019ء میں حاصل کرلیا گیا تھا۔
مالی سال 22-2021ء کے مرکزی بجٹ مین پی ایم یو وائی یوجنا کے تحت ایک کروڑ اضافی ایل پی جی کنکشن کے التزامات کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان ایک کروڑ اضافی پی ایم یو وائی کنکشن (اُجّولا2.0 کے تحت)کا مقصد ان کم آمدنی والے خاندانوں کو جمع کرنے سے آزاد ایل پی جی کنکشن مہیا کرنا ہے، جنہیں پی ایم یو وائی مرحلے کے پہلے کور نہیں کیا جاسکتا تھا۔
جمع کرنے سے آزاد ایل پی جی کنکشن کے ساتھ اُجّولا2.0مستفدین کو پہلی رِفل اور ہاٹ پلیٹ مفت مہیا کی جائے گی۔ ساتھ ہی نامزدگی عمل کے لئے کم سے کم کارروائی کی ضرورت ہوگی۔ اُجّولا2.0 میں غیر مقیم شہریوں کو راشن کارڈ یا پتے کا ثبوت جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ’خاندانی اعلان اور پتے کا تصدیق نامہ‘دونوں کے لئےایک از خود اعلان نامہ کافی ہوگا۔‘ اُجّولا2.0ایل پی جی تک عام لوگوں کی رسائی کے وزیر اعظم کے نظریے کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔
اس موقع پر پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔