پی ایم گتی شکتی مختلف محکموں کے الگ تھلگ رہ کر کام کرنے کے رجحان کو ختم کرے گی اور سبھی اہم بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں میں سبھی فریقوں کے لئے مجموعی منصوبہ کو ادارہ جاتی شکل دے گی
سبھی محکمے اب ایک مرکزی پورٹل کے ذریعہ ایک دوسرے کے منصوبوں پر گہری نظر رکھ سکیں گے
ملٹی-ماڈل کنکٹیوٹی سے لوگوں ، اشیا اور خدمات کی نقل و حمل کے لئے مربوط اور کسی روک ٹوک کے بغیر کنکٹیوٹی کی سہولت ہوگی
پی ایم گتی شکتی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی، سپلائی چین بہتر ہوں گی اور مقامی اشیا عالمی سطح پر مسابقتی بنیں گی
وزیراعظم پرگتی میدان میں نمائش کے نئے کامپلیکس کا بھی افتتاح کریں گے

ملک کے  بنیادی ڈھانچہ کے منظرنامہ  سے جڑے ایک تاریخی انعقاد کے تحت وزیراعظم جناب نریندر مودی 13 اکتوبر 2021 کو صبح گیارہ بجے پرگتی میدان، نئی دہلی میں ’پی ایم گتی شکتی – ملٹی – ماڈل کنیکٹی ویٹی کے لئے نیشنل ماسٹر پلان ‘ کا افتتاح کریں گے۔

بھارت میں بنیادی ڈھانچہ یا بنیادی ڈھانچہ  جاتی سہولت کی تعمیر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے بے شمار مسائل سامنے آتے رہے تھے ۔ مختلف شعبوں کے بیچ تال میل کا فقدان  دیکھا جاتا تھا ۔ مثال کے لئے، ایک مرتبہ کوئی سڑک بن جانے کے بعد دیگر ایجنسیاں  زیر زمین کیبل، گیس پائپ لائن، وغیرہ بچھانے جیسی سرگرمیوں کے لئے  تعمیر شدہ   سڑک کو پھر سے کھود دیتی تھیں۔ اس سے نہ صرف لوگوں کو  کافی دقت پیش آتی تھی، بلکہ یہ ایک فضول خرچ بھی ہوتا تھا ۔ اس  مسئلے کے حل کے لئے آپس میں تال میل بڑھانے کے لئے ٹھوس کوشش کی گئی تاکہ سبھی کیبل، پائپ لائن، وغیرہ ایک ساتھ بچھائی جاسکیں ۔ منظوری حاصل کرنے کے عمل میں کافی وقت لگنے، طرح طرح کی ریگولیٹری منظوری لینے، وغیرہ مسئلے کے حل کے لئے بھی بہت سے ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہیں۔ گزشتہ سات برسوں میں حکومت نے مجموعی نقطہ نظر کے ذریعہ بنیادی ڈھانچہ جاتی جاتی سہولیت یا  انفرااسٹرکچر پر غیرمعمولی توجہ دینا  یقینی بنایا ہے۔

پی ایم گتی شکتی اہم انفرااسٹرکچر پرجیکٹوں  کے لئے سبھی فریقوں کے لئے جامع منصوبہ کو   ادارہ جاتی  شکل دے کر گزشتہ سبھی مسائل کو حل کرے گی۔ ایک دوسرے سے الگ تھلگ رہ کر منصوبہ بنانے اور ڈیزائن تیار کرنے کے بجائے منصوبوں کو ایک مشترکہ نظریہ سے تیار اور نافذ کیا جائے گا۔ اس میں مختلف وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں جیسے کہ بھارت مالا، ساگرمالا، اندرون ملک آبی گزرگاہیں، خشک /زمینی بندرگاہیں، اڑان ، وغیرہ کو شامل کیا جائے گا۔ کنکٹیوٹی  بہتر کرنے اور بھارتی کاروبار  کو اور بھی زیادہ مسابقتی بنانے کے لئے ٹیکسٹائل کلسٹر،  ، فارماسیوٹیکل کلسٹر ، ڈیفنس کوریڈور ، الیکٹرانک پارک ، انڈسٹریل کوریڈور ، فشنگ کلسٹر ، ایگری زون جیسے اقتصادی شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا ۔ اس میں مختلف  ٹیکنالوجیز کا بھی  وسیع پیمانے پر استعمال کیا جائے گا جن میں بی آئی ایس اے جی -این (بھاسکر آچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس ) کے ذریعہ   تیار  اسرو امیجریسے آراستہ  اسپیشیئل پلاننگ کے آلات بھی شامل ہوں گے۔

پی ایم گتی شکتی چھ ستونوں پر مبنیہے

  1. جامعیت : اس میں  ایک سنٹرلائزڈ پورٹل میں مختلف وزارتوں اور محکموں کی سبھی موجودہ اور منصوبہ بند پہل کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اب پروجیکٹوں کی وسیع تر منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے سلسلے میں اہم ڈیٹا کا تبادلہ کرتے ہوئے ہر محکموں کو ایک دوسرے کی سرگرمیوں سے باخبر رہنے کی سہولت ہوگی۔
  2. اولیت :  اس   کے  توسط  سے مختلف محکمہ الگ الگ شعبوں  سے متعلق باہمی تبادلے کے ذریعہ اپنے پروجیکٹوں کو اولیت دینے کے اہل ہوں گے۔
  3. زیادہ سے زیادہ استعمال :یہ نیشنل ماسٹر پلان اہم خامیوں کی شناخت کے بعد مختلف پرجیکٹوں کا منصوبہ بنانے میں مختلف وزارتوں کی مدد کرے گا۔ مال کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک لے جانے کے لئے، یہ ماسٹر پلان وقت اور لاگت کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ کارآمد روٹ کا انتخاب کرنے میں مدد کرے گا۔
  4. ہم آہنگی :الگ الگ وزارت اور محکمہ اکثر ایک دوسرے سے الگ تھلک ہو کر کام کرتے ہیں۔ پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے تعلق سے ان کے درمیان تال میل  کی کمی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں تاخیر ہوتی ہے ۔ پی ایم گتی شیل ہر محکمہ کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ  حکمرانی کے نظام کی مختلف سطحوں کے درمیان کام کے تال میل کو یقینی بناکر ان کے بیچ جامع طور پر ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔
  5. تجزیاتی :یہ ماسٹر پلان جی آئی ایس پر  مبنی مقامی منصوبہ بندی اور 200 سے زیادہ تہوں والے تجزیاتی آلات کے زڑیعہ ایک ہی مقام پر مکمل ڈاٹا فراہم کرے گا  ، جس سے عمل درآمد سے جڑی ایجنسی کو اپنا کام کاج کرنے میں سہولت ہوگی ۔
  6. حرکیات   :سبھی وزارت اورمحکمہ اب جی آئی ایس پلیٹ فارم کے توسط سے مختلف شعبوں سے متعلق پروجیکٹوں کی پیش رفت  کا تصور، جائزہ اور نگرانی  کرنے کے اہل ہوں گے، کیونکہ سیٹ لائٹ امیجری وقتاً فوقتاً  زمین پر ہونے والی پیش رفت کی معلومات فراہم کرے گی اور اس کے مطابق پروجیکٹوں کی پیش رفت سے متعلق جانکاری کو مستقل طور پر پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ قدم اس ماسٹر پلان کو آگے بڑھانے اور اسے اپ ڈیٹ کرنےسے متعلق  اہم اقدامات کی شناخت کرنے میں مدد کرے گا۔

 

پی ایم گتی شیل  اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر سے متعلق وزیراعظم کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے، جو کہ زندگی کو سہل بنانے کے ساتھ ساتھ کاروبار کو مزید آسان بناتا ہے۔ ملٹی ماڈل کنکٹیوٹی ، ٹرانسپورٹ کے ایک موڈ سے دوسرے موڈ میں لوگوں، اشیا اور سہولیات کی نقل و حمل کے لئے مربوط اور بغیر کسی روک ٹوک کے کنکٹیویٹی فراہم کرے گی۔ یہ قدم بنیادی ڈھانچے کو آخری میل تک کنکٹیویٹی کی سہولت فراہم کرے گا اور سفر میں لوگوں کو لگنے والے وقت کو بھی کم کرے گا۔

پی ایم گتی شیل سے جڑے آئندہ کے پروجیکٹوں، دیگر کاروباری مراکز، صنعتی علاقوں اور آس پاس کے ماحولیات کے بارے میں عوام اور کاروباری برادری کو جانکاری فراہم کرے گی۔ یہ سرمایہ کاروں کو مناسب مقامات پر اپنے کاروبار کا منصوبہ بنانے میں اہل بنائے گی۔ جس سے باہمی تال میل میں اضافہ ہوگا۔ یہ روزگار کے کئی مواقع پیدا کرے گی اور معیشت کو فروغ دے گی۔ یہ لاجسٹکس سے جڑی لاگت میں تخفیف اور سپلائی چین میں بہتری لاکر مقامی پروڈکٹس کی عالمی مسابقتی صلاحیت کو بہتر بنائے گی اور مقامی صنعت اور صارفین کے بیچ  مناسب ربط کو بھی یقینی بنائے گی۔

 اس پروگرام کے دوران وزیراعظم پرگتی میدان میں  نمائش کے ایک نئے کامپلیکس (ایگزیبیشن ہال 2 سے 5) کا بھی افتتاح کریں گے۔ انڈیا ٹریڈ پرموشن  آرگنائزیشن کا اہم پروگرام ، انڈیا انٹرنیشنلٹریڈ فیئر  (آئی آئی ٹی ایف) 2021  بھی  نمائش کے ان نئے ہال میں 14 سے 27 نومبر 2021 کے دوران منعقد کیا جائے گا۔

اس موقع پر کامرس کے مرکزی وزیر ، سڑک ، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر، ریلوے کے وزیر ، شہری ہوابازی کے وزیر ، جہاز رانی (شپنگ ) کے وزیر، بجلی کے وزیر، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر بھی موجود رہیں گے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi