اس پالیسی کے ذریعہ ایک بین موضوعاتی، بین شعبہ جاتی اور کثیر دائرہ اختیار والا لائحہ عمل تیار کرکے نقل وحمل کی لاگت میں کمی لائی جائے گی
یہ پالیسی جامع منصوبہ بندی اور عمل آوری کے لئے تمام فریقوں کو یکجا کرکے عمدہ کارکردگی اور ہم آہنگی حاصل کرنے کے وزیر اعظم کے ویژن کے عین مطابق ہے
اس پالیسی سے کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی میں آسانی کو بڑھاو ا ملے گا
یہ پالیسی پی ایم گتی شکتی کو مستحکم کرے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی سترہ ستمبر شام ساڑھے پانچ بجے وگیان بھون، نئی دہلی میں نقل وحمل کی قومی پالیسی لانچ کریں گے۔

ہندوستان میں نقل وحمل کی پالیسی کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کیونکہ ہندوستان میں نقل وحمل کی لاگت دیگر ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے زیادہ ہے۔ ہندوستانی مصنوعات کو دیسی مارکیٹ اور برآمداتی مارکیٹ دونوں جگہ بہتر طور پر مقابلے کا اہل بنانے کے لئے نقل وحمل کی لاگت کو کم کرنا ضروری ہے۔ نقل وحمل کی لاگت کم ہونے سے معیشت کے مختلف شعبوں میں کارکردگی بہتر ہوتی ہے، ویلیو ایڈیشن اور کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے۔

2014 سے حکومت نے کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی گزارنے میں آسانی ۔ دونوں پر اہم توجہ مرکوز کی ہے۔ نقل وحمل کے تمام ایکو سسٹم کی ترقی کے لئے ایک بین موضوعاتی ، بین شعبہ جاتی  اور کثیر دائرہ اختیار والا لائحہ عمل تیار کرکے نقل وحمل کی اونچی لاگت کے معاملے کو حل کرنے کی جانب ایک جامع اقدام کے طور پر نقل وحمل کی قومی پالیسی اس جانب ایک بڑا قدم ہے۔ پالیسی کا مقصد ہندوستانی  مصنوعات کی مسابقانہ اہلیت کو بڑھانا ، اقتصادی ترقی کو تیز کرنا اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

وزیر اعظم کا یہ ویژن رہا ہے کہ تمام فریقوں کو مربوط کرتے ہوئے جامع منصوبہ بندی اور عمل آوری کے ذریعہ عالمی معیار کا جدید ترین بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے تاکہ پروجیکٹ کی عمل آوری میں بہترین کارکردگی اور ہم آہنگی حاصل ہوسکے۔ گزشتہ برس وزیر اعظم کا لانچ کیا گیا پی ایم گتی شکتی۔ ملٹی ماڈل کنکٹوٹی کے لئے نیشنل ماسٹر پلان اس سمت میں اہم ترین اقدام تھا۔ نیشنل لاجسٹک پالیسی کے آغاز سے پی ایم گتی شکتی کو مزید تقویت اور استحکام ملے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi