Each Karmayogi to achieve at least 4 hours of competency-linked learning
Ministries and Departments to organise workshops and seminars to enhance domain-specific competencies

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 اکتوبر کو صبح تقریباً 10:30 بجے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں ‘کرم یوگی سپتاہ’ – قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کریں گے۔

مشن کرم یوگی ستمبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس نے کافی ترقی کی ہے۔ یہ عالمی تناظر کے ساتھ ہندوستانی روایات میں پنہاں مستقبل کے لیے تیار سول سروس کا تصور پیش کرتا ہے۔

قومی آگہی ہفتہ(این ایل ڈبلیو) اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام ہو گا جو سول سرونٹس کے لیے انفرادی اور تنظیمی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے نئی تحریک فراہم کرے گا۔ یہ اقدام سیکھنے اور ترقی کے لیے ایک نئے عزم کی حوصلہ افزائی کرے گا۔  این ایل ڈبلیو کا مقصد‘‘ایک حکومت’’ کا پیغام دینا ہے، جس کے تحت ہر کسی کو قومی مقاصد سے ہم آہنگ کرنا اور زندگی بھر سیکھنے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔

این ایل ڈبلیو انفرادی شرکاء اور وزارتوں، محکموں اور اداروں کو مختلف طریقے سے شامل کرکے آگہی فراہم کرنے کے لیے وقف ہو گا۔ این ایل ڈبلیو کے دوران، ہر کرم یوگی کم از کم 4 گھنٹے کی اہلیت  سے منسلک آگہی کا ہدف حاصل کرنے کا عہد کرے گا۔ شرکاء آئی جی او ٹی پر انفرادی رول پر مبنی ماڈیولز، معروف افراد کے ذریعے ویبینارز (عوامی لیکچرز/پالیسی ماسٹرکلاسز) کے  امتزاج سے ہدف کے مقررہ اوقات مکمل کر سکتے ہیں۔ ہفتے کے دوران، نامور مقررین اپنی اہمیت کے حامل شعبوں پر گفتگو کریں گے اور انہیں زیادہ موثر انداز میں شہریوں پر مبنی ترسیل کے لیے کام کرنے میں مدد کریں گے۔ ہفتے کے دوران، وزارتیں، محکمے اور ادارے ڈومین کی مخصوص صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے سیمینارز اور ورکشاپس کا بھی اہتمام کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi

Media Coverage

Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government