وزیر اعظم دہلی-غازی آباد-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کے ترجیحی حصے کا افتتاح کریں گے۔ صاحب آباد کو دوہائی ڈپو سے ملانے والی ریپڈ ایکس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے
ملک میں تیار کیا جا رہا آر آر ٹی ایس جدید ترین علاقائی نقل و حرکت کا ایک نظام ہے، جس کا موازنہ دنیا کے بہترین نظام سے کیا جا سکتا ہے
آر آر ٹی ایس کی ترقی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گی۔ روزگار، تعلیم اور حفظان صحت کےمواقع تک بہتر سہولت فراہم کرے گی اور فضائی آلودگی کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد کرے گی
پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے مطابق، آر آر ٹی ایس نیٹ ورک کو ریلوے اسٹیشنوں، میٹرو اسٹیشنوں، بس خدمات وغیرہ کے ساتھ وسیع ملٹی ماڈل انٹیگریشن کے طور پر جوڑنا ہے
وزیر اعظم بنگلورو میٹرو کے مشرقی مغربی کوریڈور کے دو حصوں کو قوم کے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 اکتوبر کو صبح تقریباً 11:15 بجے اتر پردیش کے صاحب آباد ریپڈ ایکس اسٹیشن پر دہلی-غازی آباد-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کے ترجیحی حصے کا افتتاح کریں گے۔ وہ ہندوستان میں ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کے آغاز کے موقع پر صاحب آباد سے دوہائی ڈپو کو جوڑنے والی ریپڈ ایکس ٹرین کو بھی جھنڈی دکھائیں گے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب، وزیر اعظم صاحب آباد میں ایک عوامی پروگرام کی صدارت کریں گے جہاں وہ ملک میں آر آر ٹی ایس کے آغاز کے موقع پر حاضرین سے خطاب   بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ بنگلورو میٹرو کے مشرقی مغربی کوریڈور کے دو حصوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔

دہلی-غازی آباد-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور

جس  17 کلو میٹر طویل ترجیحی دہلی-غازی آباد-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کا افتتاح کیا جائے گا، وہ صاحب آباد کو 'دوہائی ڈپو' سے جوڑ ے گا۔ راستے میں غازی آباد، گلدھر اور دوہائی کے اسٹیشن آئیں گے ۔دہلی-غازی آباد-میرٹھ کوریڈور کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے 8 مارچ 2019 کو رکھا تھا۔

نئے عالمی معیار کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعے ملک کے  علاقائی رابطوں میں یکسر تبدیل کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ آر آر ٹی ایس ایک نیا ریل پر مبنی، نیم تیز رفتار، ہائی فریکوئنسی مسافر ٹرانزٹ سسٹم ہے۔ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن اسپیڈ والا آر آر ٹی ایس ایک یکسر  تبدیلی لانے والا علاقائی ترقیاتی اقدام ہے، جو ہر 15 منٹ میں انٹرسٹی سفر کے لیے تیز رفتار ٹرینیں فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ضرورت کے مطابق ہر 5 منٹ کی فریکوئنسی پر چلائی  جا سکتی ہے۔

این سی آر میں تیار کیے جانے والے کل آٹھ آر آر ٹی ایس راہداریوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے  پہلے مرحلے میں تین راہداریوں کو نفاذ کے لئے  ترجیح دی گئی ہے  جن میں دہلی – غازی آباد – میرٹھ کوریڈور، دہلی – گروگرام – ایس این بی – الور کوریڈور اور دہلی – پانی پت کوریڈور شامل ہیں۔ دہلی-غازی آباد-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور  کو 30,000  کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے جو غازی آباد، مراد نگر اور مودی نگر کے شہری مراکز سے گزرتے ہوئے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں دہلی کو میرٹھ سے جوڑ ے گا۔

آر آر ٹی ایس ملک میں تیار کیا جا رہا  جدید ترین علاقائی نقل و حرکت کا ایک نظام  ہےجس کا موازنہ دنیا کے بہترین نظاموں سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ ملک میں محفوظ، قابل بھروسہ اور جدید انٹرسٹی کمیوٹنگ سولیوشن فراہم کرے گا۔ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے مطابق، آر آر ٹی ایس نیٹ ورک میں ریلوے اسٹیشنوں، میٹرو اسٹیشنوں، بس خدمات وغیرہ کے ساتھ  وسیع ملٹی موڈل  انٹریگریشن ہوگا۔اس طرح کا یکسر تبدیلی لانے والا علاقائی نقل و حرکت کا نظام  خطے  میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا، روزگار، تعلیم اور حفظان صحت  کےمواقع تک بہتر سہولت فراہم کرے گا اور فضائی آلودگی کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد کرے گا۔

بنگلورو میٹرو

دو میٹرو اسٹریچیز جو باضابطہ طور پر وزیر اعظم کے ذریعہ قوم کے نام وقف کئے جائیں  گے  ،بیپاناہلی کو کرشن راج پورہ سے اور کینگیری کو چلاّگھٹہ سے جوڑیں گے۔ یہ دونوں میٹرو اسٹریچز 9 اکتوبر 2023 سے عوامی خدمت کے لیے کھول دیے گئے تھے تاکہ رسمی افتتاح کا انتظار کیے بغیر اس راہداری پر عوام کو سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.