بھارت پہلی مرتبہ شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی کرے گا
شطرنج اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ اولمپک طرز کی مشعل ریلے متعارف کرائی جا رہی ہے
مستقبل میں شطرنج اولمپیاڈ کی تمام مشعل ریلے کا آغاز بھارت سے ہوگا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 جون کو شام 5 بجے اندرا گاندھی اسٹیڈیم ، نئی دہلی  میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے لیے تاریخی مشعل ریلے کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر وہ مجمع سے بھی خطاب کریں گے۔

اس سال، پہلی مرتبہ، شطرنج کی بین الاقوامی انجمن ، ایف آئی ڈی ای، نے شطرنج اولمپیاڈ مشعل کا آغاز کیا ہے جو کہ اولمپک کی روایت کا حصہ ہے، لیکن اسے شطرنج اولمپیاڈ میں کبھی شامل نہیں کیا گیا۔ بھارت شطرنج اولمپیاڈ مشعل ریلے منعقد کرنے والا اولین ملک ہوگا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ شطرنج سے وابستہ بھارت کی قدیم روایات کو نئی بلندیوں تک لے جاتے ہوئے، شطرنج اولمپیاڈ کے لیے مشعل ریلے کا آغاز اب سے ہمیشہ بھارت میں ہوگا اور میزبان ملک پہنچنے سے قبل یہ مشعل ریلے تمام بر اعظموں کا سفر طے کرے گی۔

ایف آئی ڈی ای کے صدر آرکیڈی دوارکووِچ ،وزیر اعظم کو مشعل سونپیں گے، جو  اس مشعل کو گرینڈ ماسٹر وشوناتھن آنند کے حوالے کریں گے۔ یہ مشعل چنئی کے قریب واقع مہابلی پورم میں فائنل تقریب سے قبل 40 دنوں کی مدت میں 75 شہروں میں لے جائی جائے گی۔ ہر مقام پر، مشعل کو ریاست کے شطرنج گرینڈ ماسٹرز کے حوالے کیا جائے گا۔

44واں شطرنج اولمپیاڈ 28 جولائی سے 10 اگست 2022 کے دوران چنئی میں منعقدہوگا۔ 1927 سے منعقد ہو رہے اس مقتدر مقابلے کی میزبانی ، بھارت پہلی مرتبہ اور ایشیا 30 برسوں بعد کر رہا ہے۔ اس مقابلے میں 189 ممالک حصہ لے رہے ہیں، یہ کسی بھی شطرنج اولمپیاڈ میں اب تک کی سب سے بڑی شراکت داری ہوگی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi